مغلیہ سلطنت کا عروج و زوال - آر پی ترپاٹھی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-06-14

مغلیہ سلطنت کا عروج و زوال - آر پی ترپاٹھی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

rise-and-fall-of-mughal-empire by R. P. Tripathi
مغلیہ سلطنت 1526ء سے 1857ء تک برصغیر پر حکومت کرنے والی ایک مسلم سلطنت تھی جس کی بنیاد ظہیر الدین بابر نے رکھی تھی۔ مغل تاریخ پر سند کی حیثیت رکھنے والے عظیم مورخ ڈاکٹر آر پی ترپاٹھی کی غیرمعمولی شہرت رکھنے والی کتاب [Rise and Fall of the Mughal Empire] کا اردو ترجمہ (از قلم: ریاض احمد خاں شروانی)، کتاب و سنت لائبریری کے شکریے کے ساتھ پیش خدمت ہے۔
تقریباً چھ سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 11 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

کتاب کے دیباچہ میں تحریر ہے۔۔۔
عظیم مغلیہ سلاطین کے متعلق بہت سے عالمانہ رسائل چھپ چکے ہیں اور ان کے عہد کے کسی نہ کسی پہلو پر متعدد موقر جرائد میں مضامین لکھے جا چکے ہیں۔ مناسب سمجھا گیا کہ ان رسائل و مقالات میں جو مواد فراہم کیا گیا ہے اس کے تار و پود کو یکجا کر کے ایک عمومی تاریخ کی شکل میں پیش کیا جائے۔
گذشتہ تیس سال (1926 تا 1956) کے عرصے میں مغلوں کی عمومی تاریخ کے بارے میں مشکل سے دو یا تین کتابیں منظر عام پر آئی ہیں۔
اس کتاب کا مقصد یہ نہیں کہ کوئی نصابی کتاب لکھی جائے بلکہ یہ کوشش کی گئی ہے کہ سلاطین کی تاریخ کو تازہ ترین مطالعات اور تحقیقات کی روشنی میں ازسر نو مرتب کیا جائے تاکہ ہر وہ شخص جو اس موضوع میں دلچسپی رکھتا ہو اس سے فائدہ اٹھا سکے۔
مختصراً یہ کتاب ان نتائج کا مجموعہ ہے جو مصنف نے ابتدائی و قدیمی منابع و مآخذ اور جدید مصنفین کے آثار کے مطالعے کے بعد اخذ کیے ہیں۔
اس کتاب کے مصنف نے اپنے نتائج کی بنیاد ان دلائل پر رکھی ہے جو ان منابع میں موجود ہیں اور اس بات کی کوشش کی ہے کہ اپنی ذمہ داری کو پوری ایمانداری اور لیاقت کے ساتھ نبھائے۔ مصنف کا یہ دعویٰ نہیں کہ کسی بھی مسئلے کے بارے میں اس کی رائے حرفِ آخر ہے ، یہ تو کوئی بھی نہیں کہہ سکتا۔ لیکن مصنف یہ دعویٰ ضرور کرتا ہے کہ اس نے ان تمام شواہد کو جو اس کی دسترس میں تھے ایمانداری اور غیرجانبداری سے پرکھا ہے۔ چنانچہ اس کتاب کے عام پڑھنے والوں اور علمائے کرام سے یہی استدعا ہے کہ وہ مصنف کے بیانات کے بارے میں فیصلہ صادر کرنے سے قبل ماہرین کے آثار پر بطور عموم اور ابتدائی منابع پر بطورِ خاص دقتِ نظری کے ساتھ توجہ فرمائیں۔

***
نام کتاب: مغلیہ سلطنت کا عروج و زوال
مصنف: آر پی ترپاٹھی
اردو ترجمہ: ریاض احمد خاں شروانی
تعداد صفحات: 587
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 11 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: کتاب و سنت لائبریری)
Mughlia Sultanat Ka Urooj O Zawal.pdf

Direct Download link:

مغلیہ سلطنت کا عروج و زوال - از: آر پی ترپاٹھی :: اہم موضوعات
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
.دیباچہ9
1بابر15
2لودی سلطنت35
3ہمایوں85
4دوسری افغان سلطنت112
5شیر شاہ144
6اسلام شاہ173
7دوسری افغان سلطنت کا انحطاط190
8اکبر اعظم۔ دور اتالیقی208
9امراء کے ساتھ کش مکش218
10اکبر کی فتوحات ۔میواڑو مالوہ240
11رانا پرتاب حکراں میواڑ260
12استحکام سلطنت271
13اکبر کی کامیابی307
14سلطنت کی توسیع343
15دکن364
16جہانگیر404
17مصالحت ۔سرحدی مسائل439
18بغاوتیں ، شاہجہاں، مہابت خاں455
19شاہجہاں481
20جنگ دکن کا دوسرا مرحلہ او بعد کے حالات512
21جنگ وراثت547

Rise and Fall of the Mughal Empire, (Urdu translation by Riyaz Ahmed Khan Sherwani) Author: Tripathi R P, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں