اردو مضمون نویسی مقابلہ (اکتوبر-2021)
برائے طلبا و طالبات (اسکول / مدرسہ) (ساتویں تا دسویں جماعت / مماثل)
آن لائن انعامی تقریب : Prizes Distribution Online
آن لائن انعامی تقریب کی ویڈیو نیچے لنک کو کلک کر کے دیکھی جا سکتی ہے ۔۔۔
ادارہ "تعمیر نیوز" کی جانب سے اردو مضمون نویسی مقابلہ (اکتوبر-2021) کا آن لائن انعقاد کیا گیا تھا جس میں شرکت کے لیے ہندوستان بھر کے اسکولوں و مدارس کے طلبائے علم (ساتویں تا دسویں جماعت) کو عام دعوت تھی۔
مقابلے کے ابتدائی نتائج اس صفحہ پر شائع کیے گئے:
اردو مضمون نویسی مقابلہ اکتوبر 2021 - منجانب ادارہ تعمیر نیوز - ابتدائی نتائج
اب فائنل نتیجہ ذیل میں ملاحظہ فرمائیں:
اردو مضمون نویسی مقابلے کا فائنل نتیجہ | ||||
---|---|---|---|---|
نام | مضمون کا عنوان | کلاس/جماعت | اسکول | علاقہ |
پہلا انعام | ||||
سلطانہ خاتون ولد محمد ذاکر | شہر کلکتہ کا تعارف | 9 ویں | عالم بازار اردو ہائی اسکول | کولکاتا |
دوسرا انعام | ||||
انور کلیمہ ولد عبدالباسط | نواب میر عثمان علی خان | 8 ویں | سلامہ اسکول | حیدرآباد |
تیسرا انعام | ||||
عاشر ذوہان ولد ساجد احمد | کاکا محمد زہیر | 10 ویں | اسلامیہ بوائز ہائی سکنڈری اسکول | وانمباڑی، تمل ناڈو |
تین (3) ترغیبی انعام | ||||
رشدیٰ منہاج ولد منہاج الحق | شہر چترا | 9 ویں | کڈس کنگڈم | چترا ، جھارکھنڈ |
سدرہ الماس ولد محمد فہیم الدین ندوی | قطب مینار | 8 ویں | جامعہ مڈل اسکول | دہلی |
ندا فاطمہ ولد انور حسین | گلبرگہ کا تعارف | 9 ویں | ہیومین ایج گلشن اطفال اردو میڈیم اسکول | گلبرگہ |
انعام یافتگان کے لیے اہم ہدایات:
1: اپنے اسکول کا شناخت نامہ (بونافائیڈ سرٹیفکیٹ) اتوار 31/اکتوبر کی صبح سے قبل ای-میل کر دیں۔ شناخت نامہ موجودہ تعلیمی سال یا پچھلے تعلیمی سال کا ہونا چاہیے۔
2: شناخت نامہ پیش نہ کرنے کی صورت میں، آپ کا نام انعام یافتگان کی فہرست سے خارج ہوگا اور آپ سے نیچے والے کو اوپر کیا جائے گا۔
3: پہلے، دوسرے اور تیسرے انعام یافتہ طالب علم، اپنا یا اپنے والدین/سرپرست کا بنک اکاؤنٹ نمبر یا جی-پے نمبر ای-میل سے روانہ کریں تاکہ انعامی رقم آن لائن منتقل کی جا سکے۔
4: ترغیبی انعام یافتہ تینوں طلبا اپنا مکمل ڈاک کا پتا ای-میل سے روانہ کریں تاکہ ان کے نام ایک سال کے لیے 'تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی' کا مقبول رسالہ "روشن ستارے" جاری کیا جا سکے۔
مقابلے کے تمام شرکاء کے لیے اہم ہدایات:
1- مقابلے میں شریک ہونے والے تمام طلبا کو ایک دیدہ زیب سند نامہ (Certificate of Participation) پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں ای-میل کیا جائے گا۔
2- یہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے درج ذیل تفصیلات فوراً ای-میل سے روانہ کیجیے:
نام، والد کا نام، کلاس، اسکول کا نام، علاقے کا نام، مضمون کا عنوان۔
3- جس ای-میل سے یہ تفصیل بھیجی جائے گی، اسی ای-میل پتے پر سرٹیفکیٹ (پی۔ڈی۔ایف فائل) ارسال کیا جائے گا۔
مقابلے سے متعلق کچھ اہم باتیں ۔۔۔
جیسا کہ گذشتہ پریس نوٹ میں بیان کیا گیا تھا کہ مقابلے میں شرکت کے لیے 130 مضامین ملک کے مختلف علاقوں سے موصول ہوئے۔ مضامین کی ابتدائی جانچ کے لیے ملک کے مختلف حصوں سے قابل اساتذہ اور ماہرین تعلیم پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی۔ جس نے ابتدائی جانچ کے دو مرحلوں میں 82 مضامین کو مختلف وجوہات کے تحت مقابلے میں شرکت کے لیے نااہل قرار دیا۔ یہ تمام وجوہات بھی پچھلے پریس نوٹ میں واضح کی جا چکی ہیں۔
1: ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی۔ اسسٹنٹ پروفیسر اردو، این۔ٹی۔آر گورنمنٹ ڈگری کالج، محبوب نگر، تلنگانہ۔
2: کامران غنی صبا۔ صدر شعبۂ اردو، نیتیشور کالج، مظفرپور، بہار۔
3: عنایت اللہ خاں۔ مدیر اعلیٰ ماہنامہ 'جنت کے پھول'، بھیونڈی، مہاراشٹر۔
انہی نمبرات کے مجموعی حاصل پر تمام انعام یافتگان کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔
تمام انعام یافتہ طلبا کو ادارۂ تعمیر نیوز مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی علمی و تخلیقی صلاحیتوں کی بہتری و ترقی کے لیے دعاگو ہے۔
ڈاکٹر وصی بختیاری (کڈپہ، آندھرا پردیش)، جناب فاروق طاہر (حیدرآباد)، محترمہ مہر افروز صاحبہ (دھارواڑ، کرناٹک)، محترمہ فرزانہ پروین (کولکاتا)، جناب جاوید نہال حشمی (کولکاتا) اور جناب عبدالقدیر (دہلی)۔
مقابلے کے تمام شرکا، ان کے سرپرست و اساتذہ اور دیگر تمام محبانِ اردو سے گذارش ہے کہ اتوار 31/اکتوبر کی شام آن لائن منعقد ہونے والی مختصر سی انعامی تقریب میں شرکت فرمائیں۔ جس کی تفصیلات اسی صفحہ پر کل تک پیش کی جائیں گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں