اردو مضمون نویسی مقابلہ اکتوبر 2021 - منجانب ادارہ تعمیر نیوز - انعامی تقریب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-10-31

اردو مضمون نویسی مقابلہ اکتوبر 2021 - منجانب ادارہ تعمیر نیوز - انعامی تقریب

urdu-essay-writing-contest-2021-prizes-distribution

اردو مضمون نویسی مقابلہ (اکتوبر-2021)
برائے طلبا و طالبات (اسکول / مدرسہ) (ساتویں تا دسویں جماعت / مماثل)


آن لائن انعامی تقریب : Prizes Distribution Online

آن لائن انعامی تقریب کی ویڈیو پیش خدمت ہے ۔۔۔

تعمیرنیوز کی جانب سے اردو مضمون نویسی کا آن لائن مقابلہ رکھا گیا تھا۔


اس مقابلے کا اصل مقصد - نوجوان نسل میں اردو کی ترویج اور فروغ کے ساتھ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا رہا ہے۔
یہ مقابلہ ساتویں تا دسویں جماعت کے اسکول طَلبا کے لیے ہی رکھا گیا۔
یکم اکتوبر سے 17/اکتوبر تک مضامین بھیجنے کے لیے کہا گیا تھا۔
اور مضامین کے موضوعات بھی طے کیے گئے تھے۔
جس علاقہ یعنی جس ریاست میں طالب علم کا قیام ہے، اسی ریاست سے متعلق موضوعات پر لکھنے کی شرط تھی جو کچھ طالب علم سمجھ نہیں سکے۔


بہرحال ملک بھر سے 130 مضامین وصول ہوئے۔ جانچ کے پہلے مرحلے میں 62 اور دوسرے مرحلے میں 20 مضامین مختلف وجوہات کے باعث مقابلے سے خارج ہوئے۔ اس طرح فائنل جانچ کے مرحلے میں اڑتالیس مضامین شامل رہے۔ ہر ایک مضمون کو تین جج صاحبان نے چیک کیا اور نمبر دئے۔ تینوں جج صاحبان کے مجموعی نمبرات کی بنیاد پر نتیجہ ظاہر کیا گیا ہے۔


اول دوم سوم - اور تین ترغیبی انعام پانے والے طلبا کو ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ تینوں انعام یافتہ طلبا کو انعام کی رقم کچھ ہی دیر بعد ان کے بنک اکاؤنٹ میں جمع کروا دی جائے گی۔

1st-prize-winner-urdu-contest

اور جو طلبا انعام پانے سے محروم رہے، وہ اپنا حوصلہ برقرار رکھیں۔ امید ہے اگلے مقابلے میں وہ بھی انعام حاصل کر سکیں گے۔
اور ہاں ۔۔۔ مقابلے میں حصہ لینے والے تمام طلبا کو ان کے نام کا سرٹیفکیٹ بھی ایمیل کیا جا رہا ہے۔


اردو مضمون نویسی مقابلے کے ججز تھے

judges-urdu-contest
  • محبوب نگر تلنگانہ سے ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی
  • مظفر پور بہار سے کامران غنی صبا
  • اور بھیونڈی مہاراشٹرا سے عنایت اللہ خاں

ان جج صاحبان کے تاثرات بھی ویڈیو میں ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں۔


Prize Distribution Online function, Urdu Essay Writing contest, October-2021, for 7th-to-10th class School/Madarsa students in India. Organized by Taemeernews.com.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں