ماہنامہ شاعر 1967 - کرشن چندر نمبر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2020-01-12

ماہنامہ شاعر 1967 - کرشن چندر نمبر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

shair-krishan-chander-number

شاعر - بمبئی سے مسلسل شائع ہونے والے 90 سالہ قدیم اس معروف و مقبول اردو رسالے کی اپنی ایک بےمثال ادبی تاریخ ہے۔ اپنے دورِ عروج میں اس رسالے نے مشہور ادبی و سماجی ثقافتی شخصیات پر یادگار و معرکۃ الآرا خصوصی نمبر پیش کیے ہیں۔ شاعر کا "گاندھی نمبر" (1969) گذشتہ سال تعمیرنیوز پر پی۔ڈی۔ایف فائل شکل میں پیش کیا جا چکا ہے۔ اس دفعہ شاعر کا ضخیم "کرشن چندر" نمبر پیش ہے جو تقریباً 700 صفحات پر مشتمل ہے اور جس نے مارچ-اپریل 1967 کے مشترکہ شمارے کے بطور شائع ہو کر اپنے دور کے ادبی رسائل کے ہجوم میں اپنی ایک تاریخی شناخت قائم کی۔ اردو کے نامور اور ممتاز ادیب کرشن چندر کی حیات میں شائع ہونے والا یہ خاص شمارہ عام رسائل کے روایتی انداز سے مختلف ہے اور اس کے بیشتر طویل و سیرحاصل مضامین محض رسمی یا ستائشی نہیں بلکہ کاوش، مطالعہ اور غوروفکر سے تحریر کیے گئے ہیں جن میں تنقید کے مثبت و منفی دونوں پہلو نمایاں ہیں۔ یہ نمبر تقریباً 20 ابواب پر مشتمل ہے اور ہر باب دلچسپ اور مکمل ہے۔ اس نمبر میں کرشن چندر کا تازہ اور غیرمطبوعہ (1967) ناول "دوسری برف باری سے پہلے" شریک اشاعت ہے۔ اس کے علاوہ رسالہ کی اشاعت تک غیرمطبوعہ کرشن چندر کے تین تازہ افسانے بعنوان سونورا، آل انڈیا بکری بندھ اور ہاتھ کی چوری بھی شامل رہے ہیں۔ اس خصوصی شمارے کے مشمولات کی مکمل فہرست نیچے درج کی جا رہی ہے۔
تعمیرنیوز کے ذریعے رسالہ 'شاعر' کا یہ یادگار و لاثانی خصوصی شمارہ "کرشن چندر نمبر" پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً سات سو (700) صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 28 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

کرشن چندر کی شخصیت و فن کے تعارف پر مبنی اپنے سیرحاصل مضمون "سازِ حیات - کرشن چندر کی کہانی ، لفظوں کی زبانی" میں ڈاکٹر احمد حسن لکھتے ہیں ۔۔۔
کرشن چندر 23/نومبر 1914 کو وزیرآباد ضلع گوجرانوالہ (حال پاکستان) میں صبح 6 بجے پیدا ہوئے۔ وزیرآباد جسے مولانا ظفر علی خان، حامد علی خان ایڈیٹر رسالہ 'ھمایوں'، راجہ مہدی علی خان اور مہاشے کشن ایڈیٹر 'پرتات' جیسی مشہور ہستیوں کا وطن ہونے کا فخر ہے۔ وزیرآباد میں چھتریوں کا ایک قدیم خاندان آباد تھا، اسی خاندان کے ایک فرد گوری شنکر نے ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کی تھی اور یہی ڈاکٹر گوری شنکر، کرشن چندر کے والد محترم تھے۔ ڈاکٹر شنکر کشمیر کے ضلع پونچھ میں بحیثیت میڈیکل آفیسر 1944 تک مقیم رہے بعد میں ملازمت سے سبکدوشی کے بعد دہلی چلے گئے۔ وہ اردو ادب کا خاصا مطالعہ رکھتے تھے اور شاعری کی طرف بھی رجحان تھا مگر صرف گیت لکھا کرتے تھے۔
کرشن چندر کے والد انہیں ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے مگر کرشن چندر کا رجحان سیاست، تاریخ، معاشیات اور ادب کی طرف تھا چنانچہ بی۔اے میں ان کے پاس یہی مضامین تھے۔
کرشن چندر نے اپنے اسکول کی زندگی میں اپنے فارسی کے استاد ماسٹر بلاقی رام کے عجیب و غریب کردار و ہئیت سے متاثر ہو کر "پروفیسر بلیکی" کے عنوان سے ایک افسانہ لکھا تھا جو اخبار "ریاست" (دہلی) میں شائع ہوا۔ اس طنزیہ تخلیق کی اطلاع جب کرشن چندر کے والد کو ہوئی تو انہوں نے سخت سزا دی۔ پھر ایم۔اے تک کرشن چندر نے کچھ نہیں لکھا۔
کالج کی تعلیم کے دوران کرشن چندر سخت بیمار ہو گئے تھے۔ "یرقان" کی شکایت ہو گئی تھی۔ اچھا ہونے کے بعد اسی عنوان سے انہوں نے اپنا پہلا افسانہ لکھا جو "ادبی دنیا (لاہور)" میں شائع ہو کر مقبول ہوا تھا۔
زمانۂ طالب علمی میں کرشن چندر کے محبوب مشغلے کبڈی، پہلوانی، تیراکی، کرکٹ اور فٹ بال تھے۔ سیر و سیاحت، قدرتی مناظر کا مشاہدہ اور کتابوں کا مطالعہ بھی ان کا محبوب مشغلہ رہا۔
کرشن چندر نے اپنا پہلا ناول "شکست" ساقی بکڈپو کی فرمائش پر کشمیر کے گلمرگ ہوٹل میں رہ کر صرف اکیس (21) دن میں لکھا تھا۔ اور ان کا یہ ناول اتنا مقبول ہوا کہ اس کے کئی ایڈیشن تھوڑی سی مدت میں چھپ گئے۔
نومبر 1966ء میں کرشن چندر کو ان کی عالمی امن کوششوں اور ہند سوویت دوستی کی لَے کو بڑھانے کے سلسلے میں آٹھ ہزار روپیہ کا 'نہرو ایوارڈ' ملا تھا۔
کرشن چندر کو دنیا کی متعدد زبانوں کے قارئین جانتے اور پسند کرتے ہیں۔ انگریزی، روسی، ڈچ، ناروی، فرانسیسی، جرمن، چیک، رومانی، پولستانی، ہنگرین اور سلواک زبانوں میں ان کی منتخب کہانیوں اور ان کے ناولوں کے تراجم ہو چکے ہیں۔ ایشیائی ممالک میں فارسی، چینی، سنہالی، کوریائی اور جاپانی زبانوں میں بھی ترجمے ہوئے ہیں۔ روس میں تو وہ سب سے زیادہ مقبول ہیں۔ روس کے علاوہ انہوں نے چین، انگلینڈ اور کئی دوسرے بیرونی ممالک کی سیاحت بھی کی ہے۔

***
نام رسالہ: شاعر - کرشن چندر نمبر
مدیر: اعجاز صدیقی
تعداد صفحات: 713
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 28 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Shair_Krishan-Chander-Number.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

ماہنامہ 'شاعر' - کرشن چندر نمبر (1967) :: فہرست
نمبر شمارتخلیقتخلیق کارصفحہ نمبر
1جرعاتاعجاز صدیقی19
2قلمی چہرہخوشتر گرامی21
3حرفے چند (پیغامات)22
.جی۔ایم۔صادق، ڈاکٹر رفیق زکریا، ل۔احمد اکبرآبادی، خان بہادر عبدالرحمن چغتائی، ڈاکٹر محمود الٰہی، ڈاکٹر مسعود حسین خاں، منمنت ناتھ گپت، ڈاکٹر شانتی سروپ نشاط، امرت لال ناگر۔.
4سازِ حیات27
.کرشن چندر کی کہانی، لفظوں کی زبانیڈاکٹر احمد حسن27
5نذرانے (نظمیں)31
.ایک افسانہ نگارضیا فتح آبادی31
.کرشن چندرسید حرمت الاکرام32
.کہانیوں کا کویکرشن موہن33
.کرشن کنہیاوقار خلیل34
.خراج - ایک شاعر کابدیع الزماں خاور34
6دامانِ نظارہ (نایاب و یادگار تصاویر)35
7نقوش دلبری (تاثرات و خیالات)51
.کرشن چندر - عظیم ادیب عظیم انسانشاہد احمد دہلوی53
.لاہور سے ماسکو تککنہیا لال کپور60
.کرشن چندر کی کہانیخواجہ احمد عباس62
.کرشن چندر - میرا محبوب میرا دوستمیرزا ادیب71
.کرشن چندر - ایک محبوب شخصیتسہیل عظیم آبادی74
.عظیم انگلیاںواجدہ تبسم77
.کرشن چندر - کلکتہ میںمظہر امام81
.میرا ہمدم میرا دوستعادل رشید91
.کرشن چندر - میرے مطالعہ کی روشنی میںنارائن سروے100
.کرشن چندروشنو پربھاکر103
.میرا بھائی - سب کا افسانہ نگارمہندرناتھ105
8فکر و نظر (تنقیدی مضامین)115
.کرشن چندر - کچھ تاثراتسید احتشام حسین117
.کرشن چندر کا مطالعہ - ذرا قریب سےظ۔ انصاری120
.کرشن چندر کا آرٹ اور تکنیکڈاکٹر احمد حسین136
.ک چ ب ب ا ہرام لعل148
.کرشن چندرڈاکٹر عبادت بریلوی152
.کرشن چندر اپنے نظریات کی روشنی میںڈاکٹر سید عبدالمحی رضا153
.کرشن چندرعزیز احمد159
.تعمیرِ تخلیقجوگیندر پال160
.کرشن چندر - چند تاثراتجیلانی بانو164
.کرشن چندر کا فن اور مارکسی تحریکاتشیام کنول168
.کرشن چندر کی رومانیتعلی حیدر ملک173
.کرشن چندر اور کمرشیل ازمآغا رشید مرزا176
.کرشن چندر - محبت کا پیغامبرنجمہ سمیع178
.کرشن چندر - ایک شاعرمسعود قمر تاباں181
.فن کی عظمتنامی انصاری184
.کرشن چندر کے ادب کے عقلی اور جمالیاتی عناصرریوتی سرن شرما187
.ایسی پستی، ایسی بلندیخالد عرفان217
.کرشن چندر کی ادبی شخصیترا۔ بھی۔ جوشی228
.فکر اچھی پر ستائش ناتمامنور پرکار230
.ہم زباں ہم داستاںمناظر عاشق ہرگانوی236
.کرشن چندرعبدالغنی شیخ لداخی239
.کرشن چندر - ایک عظیم قلمکارعروج احمد عروج242
9نقدِ افسانہ (افسانوں پر تنقید)245
.کرشن چندر بحیثیت افسانہ نگارکوثر چاندپوری247
.کرشن چندر کے افسانوں کا اسلوبڈاکٹر سلام سندیلوی250
.کرشن چندرڈاکٹر وزیر آغا266
.کرشن چندر کی تین طویل کہانیاںکشمیری لال ذاکر269
.کرشن چندر اور کئی فرلانگ لمبی سڑکآمنہ ابوالحسن275
.کرشن چندر اور افسانے کا فنظفر اوگانوی279
.ہندوستان کا گورکیچندر دیپ286
.دور جدید کا عظیم افسانہ نگارصغیرہ نسیم299
.ہمہ صفت افسانہ نگاروارثی بریلوی305
.کرشن چندر افسانہ میں حقیقت کا متلاشیحسن امام309
10تنقید ناولوں کی315
.کرشن چندر کی ناول نگاریڈاکٹر اختر اورینوی317
.کرشن چندر کا ایک ناولڈاکٹر سید محمد عقیل322
.الٹا درختظفر احمد نظامی329
.ایک گدھے کی سرگذشترشید الدین340
.غدارراز سنتوکھ سری347
.چندرا - شکست کا ایک اہم کرداراقبال بیجاپوری354
11زہرخند (طنز و مزاح)357
.کرشن چندرمحمد طفیل359
.کرشن کنہیایوسف ناظم366
.کرشن چندر کی ظرافتاحمد جمال پاشا370
.ہم کفر جانتے ہیںشفیقہ فرحت378
.گدھے کی ملاقات کرشن چندر سےاختر بستوی383
.گدھے کے سینگکنہیا لال نندن388
12پنکھڑیاں (متفرق مضامین)394
.کرشن چندر کی انشائیہ نگاریڈاکٹر سید محمد حسنین397
.اردو ادب میں ایک نئی آوازمحمد حسن عسکری405
.کرشن چندرفکر تونسوی417
.کرشن چندر کے سماجی اور ادبی نظریاتڈاکٹر احمد حسن421
.صبح ہوتی ہے (ایک رپورتاژ)شمیم احمد431
.کرشن چندر کے ساتھ ایک ملاقاتدشینت کمار440
.بیوی (ڈرامہ)اظہر افسر447
.جمال ہم نشیں درمن اثر کردسرشار سیلانی451
.کاکا ۔۔ بھائی صاحب ۔۔ کرشن چندرسرلا دیوی454
.کرشن چندر کی روح کے نام ایک اندھی لڑکی کا خطاعتبار ساجد459
13ایک تعارف دو دیباچے463
.ایک تعارفڈاکٹر ملک راج آنند465
.دیباچہمولانا صلاح الدین احمد467
.دیباچہسردار جعفری477
14تازہ قلم (تازہ و غیرمطبوعہ افسانے)483
.سونوراکرشن چندر485
.آل انڈیا بکری بندھکرشن چندر496
.ہاتھ کی چوریکرشن چندر502
15نامے جو مرے نام آئے (خطوط)507
.کرشن چندر - شخصیت کی چند جھلکیاںصہبا لکھنوی509
.کرشن چندر کے خطوطسہیل عظیم آبادی کے نام525
.کرشن چندر کے خطوطمنظر امام کے نام528
.کرشن چندر کے خطوطپرکاش پنڈت کے نام533
16ناول (تازہ و غیرمطبوعہ)535
.دوسری برف باری سے پہلےکرشن چندر537
17ثبت است بر جریدۂ عالم ۔۔۔ (کرشن چندر مدیران رسائل و جرائد کی نظر میں)634
.محمد یوسف ٹینگمدیر شیرازہ۔ سرینگر636
.ماھر القادریمدیر فاران۔ کراچی.
.محمد اکبرالدین صدیقیمدیر سب رس۔ حیدرآباد.
.شمیم احمدمدیر نیا دور۔ کراچی.
.شمیم جاویدمدیر فکر و خیال۔ کراچی.
.عیسیٰ صدیقیمدیر مزاج۔ بھوپال.
.وسیم فاضلیمدیر جائزہ۔ کراچی.
.امجدی نجمیمدیر شاخسار۔ کٹک.
.ریاض احمد چودھریمدیر سویرا۔ لاہور.
.تاجور سامریمدیر ہمایوں۔ دہلی.
.مظہر خیریمدیر جامِ نو۔ کراچی641
18دبستاں دبستاں (کرشن چندر طلبا کی نظر میں) (انعامی مقابلہ)642
.احفاظ الرحمٰناردو کالج، انجمن ترقی اردو کراچی643
.انور علی کمال بیگباندرہ اردو ہائی اسکول۔ بمبئی.
.زاہدہ ابوالحسنعثمانیہ یونیورسٹی۔ حیدرآباد.
.اے ایچ آزادعربک اینڈ پرشین ریسرچ انسٹیٹیوٹ۔ پٹنہ.
.محمد انور محمد یعقوبمہارشی دیانند کالج۔ ممبئی.
.امیر زہرا زیدیمسلم یونیورسٹی۔ علیگڑھ.
.عبدالرحمن عتیقکالج آف اگریکلچر۔ حیدرآباد.
.طاہرہ رفعتمہارانیز کالج۔ میسور.
.اقبال حسین انصاریایس سنہا کالج اورنگ آباد۔ گیا.
.محمد کمال الدینپٹنہ یونیورسٹی۔ پٹنہ.
.محبوب بڑے گھرباندرہ اردو ہائی اسکول۔ بمبئی.
.ایس ابراہیم سید لعلماہم سوشل ورکرز اسکول۔ بمبئی.
.قاضی محمد اسرائیلمحمڈن اینگلو عربک ہائی سکنڈری اسکول۔ پٹنہ.
.فیروز الدین ابراہیمایس۔اے۔ایس ہائر سکنڈری اسکول بلیا۔ ضلع مونگیر.
.شکیلہ جنیدانجمن اسلام گرلز ہائی اسکول۔ بمبئی.
.عقیل احمد صدیقیاے۔ٹی۔ٹی۔ہائی اسکول۔ مالیگاؤں654
19روحِ انتخاب (کرشن چندر کی منتخب مطبوعہ کہانیاں)655
.دانیکرشن چندر659
.آدھے گھنٹے کا خداکرشن چندر669
.شہزادہکرشن چندر677
.تائی ایسریکرشن چندر688
.پورے چاند کی راتکرشن چندر699
20کرشن چندر کی تصانیف کی مکمل فہرست706
21تحت مضموں (اقتباسات).
.پھولکرشن چندر59
.یہ محبتکرشن چندر65
.انسان کا مستقبلکرشن چندر76
.سوداگرکرشن چندر183
.وہ دن ضرور آئے گاکرشن چندر339
.زندہ مردےکرشن چندر346
.ادب کی زبانکرشن چندر534
22اس انجمنِ گل میں ۔۔۔ (کرشن چندر نمبر کے قلمکاروں کا تعارف)707

Shair magazine Mumbai, issue: Krishan Chander special issue, pdf download.

1 تبصرہ: