ماہنامہ شاعر - گاندھی نمبر 1969 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-04-16

ماہنامہ شاعر - گاندھی نمبر 1969 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

shair-1969-gandhi-number
ممبئی (انڈیا) سے، علامہ سیماب اکبرآبادی کی ادارت میں 1930 سے جاری ہونے والا اردو کا سب سے قدیم علمی، ادبی اور تہذیبی ماہنامہ "شاعر" کی جلد:40 کا شمارہ نمبر 10-11-12 بطور "گاندھی نمبر" شائع ہوا تھا۔
اکتوبر/نومبر/دسمبر 1969 کا یہ یادگار نمبر تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔
266 صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم تقریباً 17 میگابائٹس ہے۔
رسالہ کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

ماہنامہ شاعر کے اس خصوصی شمارہ (1969) "گاندھی نمبر" کے اداریہ "جرعات" کے تحت اعجاز صدیقی لکھتے ہیں:
ملک میں اب تک جو کچھ ہوتا رہا ہے وہ حساس دلوں کے لیے بےحد رنج و ملال و ندامت کا باعث ہے۔ گاندھی جی کی تعلیمات کو جس طرح پامال کیا گیا ، اس پر جتنا بھی افسوس کیا جائے، کم ہے۔
لیکن یہ واقعہ ہے کہ گاندھی جی کے بعض زریں اصولوں کو برائے کار لائے بغیر ملک و قوم کی نجات ممکن نہیں۔ خصوصیت کے ساتھ اقلیتی فرقوں، اقلیتی زبانوں اور وطن پرستوں کے لیے گاندھی جی کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا بےحد ضروری ہے۔
فرقہ پرستی کے جو ننگے ناچ آئے دن ہوتے رہتے ہیں ، کم از کم انہیں روکنے اور ملک کو تباہی سے بچانے کے لیے گاندھی جی کی تعلیمات کو اپنانے میں ہی قوم کی نجات ہے۔
"شاعر" کا 'گاندھی نمبر' اس سلسلے میں معاون ہوگا۔ اس سے مطالعے سے 'خود اصلاحی' کے بہت سے راستے سامنے آئیں گے۔

اس خاص شمارے میں، طنز و مزاح پر مبنی یوسف ناظم کا مضمون "ہر چند کہیں کہ ہے نہیں ہے" بھی شامل ہے۔ اسی مضمون کا ایک اقتباس ذیل میں ملاحظہ فرمائیں :
کبھی کبھی خیال آتا ہے کہ یہ اردو بھی عجیب و غریب زبان ہے۔ عجیب تو یہ شاید پہلے بھی تھی، لیکن غریب تو یہ اب جا کر ہوئی ہے۔ گاندھی جی چاہتے تھے کہ اردو نہ جاننے والے بھی اردو لکھنا سیکھیں۔ اردو لکھنا آسان کام نہیں ہے۔ یہ سیدھی طرف سے لکھنا پڑتی ہے اور دنیا میں سیدھا چلنا ہمیشہ مشکل کام رہا ہے ۔۔۔ آپ جانتے ہیں کہ گاندھی جی ایک ہی جامے کے قائل تھے اور وہ تھا عملی جامہ۔ گاندھی جی نے اپنی اس بات کو بھی عملی جامہ پہنایا اور وہ اس طرح :
اس لیے سیوا گرام ہی سے میں نے اردو کی پرچار کا شبھ کام شروع کر دیا ہے اور مجھے اس کا بہت حوصلہ افزا اور جوشیلا جواب ملا ہے۔ پچھلے بدھ وار کو یعنی 25/فروری کے دن آشرم میں اردو کی پڑھائی شروع ہوئی۔ چھوٹے بڑے مرد عورت قریب قریب سب ہی اردو سیکھنے لگے ہیں۔ آدھ آدھ گھنٹے کی دو بیٹھکوں میں وہ اردو کی شبد مالا سیکھ چکے ہیں۔ اس مضمون کے چھپنے تک وہ اردو حروف اور ان کے لہجے وغیرہ بھی جان چکے ہوں گے۔ یعنی صرف تین گھنٹوں میں وہ لگ بھگ سارے حروف اور ملے ہوئے لفظ سیکھ چکے ہوں گے۔ ہاں آگے پڑھنے کا سوال ذرا ٹیڑھا ہے۔ لیکن محاورے سے یہ مشکل بھی حل ہو جائے گی۔ جہاں چاہ ہوتی ہے وہاں سب آسان معلوم ہوتا ہے۔ ہمارا اپنے دیش سے پریم اتنا زبردست ہونا چاہیے کہ وہ ہم میں یہ چاہ پیدا کر سکے۔
(بحوالہ: ہریجن سیوک۔ 8/مارچ 1942)

آج سے 27 سال پہلے اردو نہ جاننے والے اردو لکھنا سیکھ رہے تھے۔ آج خود اردو جاننے والوں نے اس بات کی احتیاط کر رکھی ہے کہ ان کے گھر میں کسی طرف سے اردو داخل نہ ہونے پائے۔ پہلے آشرم میں اردو سکھائی جاتی تھی، اب یہ مدرسوں کے اطراف و اکناف میں بھی نہیں پائی جاتی۔ معلوم نہیں گاندھی جی نے کس چاہ کا ذکر کیا تھا؟ اس "چاہ" کو بھی غالباً فارسی کا کوئی لفظ سمجھ کر "کنویں" میں بدل دیا گیا اور اردو زبان کو اس کے ہی بھائیوں نے حضرت یوسفؑ کی طرح کنویں میں ڈھکیل دیا۔ اچھا ہوا اس زمانے میں زیادہ لوگوں نے اردو لکھنا نہیں سیکھا، ورنہ آج ان کی تعداد ان لوگوں سے زیادہ ہی ہوتی جن کی مادری زبان اردو ہے۔ (یہ مادری زبان کا محاورہ بھی خوب ہے۔ باپ کی زبان شاید چلتی ہی نہیں ہے)۔

***
نام رسالہ: شاعر ، ممبئی ، گاندھی نمبر 1969
تعداد صفحات: 266
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 17 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Shair 1969 Gandhi Number.pdf

Direct Download link:

ماہنامہ "شاعر" - گاندھی نمبر 1969 :: فہرست مضامین
نمبر شمارمضمونمصنفصفحہ نمبر
٭گاندھی درپن (مضامین)
1گاندھی جی اور ہندوستانی مسلمانڈاکٹر ظ۔ انصاری.
2گاندھی جی کے اصولِ فکر کا معاشی پہلوڈاکٹر شرت کمار چند.
3مہاتما گاندھی اور بھاشا کا سوالڈاکٹر گیان چند.
4گاندھی جی کی یاد میںمبارز الدین رفعت.
5گاندھی جی اور ان کی خوش مذاقیخواجہ عبدالغفور.
6ہندوستان کا لسانی مسئلہ اور گاندھی جیڈاکٹر عبدالستار دلوی.
7گاندھی جی کے عمرانی نظریاتیونس اگاسکر.
8گاندھی جی کا تصور حیاتڈاکٹر نور السعید اختر.
9گاندھی جی اور تین مشرقی زبانیںحامد اللہ ندوی.
10باپو ، فرصت کے لمحوں میںگوری شنکر گپت.
11دو گاندھیخموش سرحدی.
12گاندھی جی اسلامیات کی روشنی میںمحمد ایوب واقف.
13ہر چند کہیں ہے کہ نہیں ہے!یوسف ناظم.
14آتما سے پرماتما تکنور پرکار.
15کیا کھویا کیا پایاآغا رشید مرزا دہلوی.
16گاندھی جی، ایک مہاتماآرنلڈ جوزف ٹوبینی.
17گاندھی جی اور ہندوستانی عورتمسز میمونہ دلوی.
18مہاتما گاندھی اور دلیاوم پرکاش منتری.
19گاندھی جی، ایک شخصیت ایک مطالعہمس زہرا کڈالکر.
20گاندھی جی کا نظریۂ ایشور پرستیمناظر عاشق ہرگانوی.
21ڈانڈی تحریک اور مہاتما گاندھیوارثی بریلوی.
22مختلف زبانوں کے بولنے والوں کے ہوتے ہوئے قومی یکجہتی کیسے؟اسرار اکبر آبادی.
23باپو ، کوئی روپ دھار کر آ جاؤمحمد کمال الدین.
24جب ہندوستان تقسیم ہواکیمبل جانسن.
25ایک نئی معنویتعلی جواد زیدی.
٭گاندھی ناٹک (ڈرامے)
26رکت دانرونق دکنی سیمابی.
27شمعِ منزلاظہر افسر.
28انگلستان میں ایک راتابراہیم یوسف.
٭گاندھی جی کے چند اہم معاصرین
29لوکمانیہ تلکڈاکٹر ایچ این کنزرو.
30گوپال کرشن گوکھلےڈاکٹر بھبانی بھٹاچاریہ.
31رابندر ناتھ ٹیگورآر آر دواکر.
32امام الہند مولانا ابوالکلام آزادڈاکٹر ذاکر حسین فاروقی.
٭گاندھی درشن (منتخبات)
33گاندھی جیڈاکٹر ذاکر حسین مرحوم.
34گاندھی جی اور اقلیتیںآصف فیضی.
35تقدیس کی راہخواجہ غلام السیدین.
36گاندھی جی کے چند مسلمان ساتھیگوپی ناتھ امن لکھنوی.
37مہاتما گاندھی اور خلافت تحریکسعید انصاری.
٭گاندھی لیکھ (گاندھی جی کے مضامین کا انتخاب)
38تعلیم کے معنیمہاتما گاندھی.
39ستیہ گرہ یا روحانی طاقتمہاتما گاندھی.
40مختلف مذاہب کا مطالعہمہاتما گاندھی.
41وفاداری کا جوشمہاتما گاندھی.
42جوشِ خدمتمہاتما گاندھی.
43آزمائشمہاتما گاندھی.
44طوفان کے بعد سکونمہاتما گاندھی.
45سادہ زندگیمہاتما گاندھی.
46ہندو مسلم اتحادمہاتما گاندھی.
47مذہبوں کی ہم آہنگیمہاتما گاندھی.
48تعلیم کا مقصدمہاتما گاندھی.
49ہڑتالمہاتما گاندھی.
50طلبا کو بلند کردار اور حلیم ہونا چاہیےمہاتما گاندھی.

Shair, Gandhi Number 1969, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں