ادارہ "شمع" (نئی دہلی) کے رسائل میں جہاں فلمی و ادبی رسالہ "شمع" ، خواتین کا ماہنامہ "بانو" ، جاسوسی ادب کا نمائندہ رسالہ "مجرم" شامل تھے وہیں 1948 سے بچوں کے لیے ماہنامہ "کھلونا" بھی جاری کیا گیا تھا (جس کا سلسلہ 1987ء تک جاری رہا) جس نے ادب اطفال کی ترویج کے میدان میں اپنی نمایاں شناخت قائم کی۔ اپنے دور کے مشہور و مقبول ادیب و شعرا نے "کھلونا" میں بچوں کے لیے بہت کچھ لکھا تھا۔
"کھلونا" کا ایک یادگار سالنامہ (فروری-1967) تعمیر نیوز کے ذریعے پیش خدمت ہے۔ 163 صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم تقریباً 16 میگابائٹس ہے۔
رسالہ کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
فروری 1967 کے کھلونا کے اس سالنامے میں جہاں اپنے دور کے مشہور و مقبول ادیب جیسے بلونت سنگھ، م۔ م۔ راجندر، جیلانی بانو، رام لال، ہاجرہ نازلی، عشرت رحمانی، اظہار اثر، سراج انور، ابرار محسن، م۔ ندیم، ڈاکٹر کیول دھیر، احمد جمال پاشا وغیرہ نے بچوں کے لیے دلچسپ و مزیدار کہانیاں لکھی ہیں وہیں علامہ اقبال، راجہ مہدی علی خاں، شفیع الدین نیر، حسرت جےپوری، نریش کمار شاد، قتیل شفائی، گلزار، رئیس امروہوی، شمیم کرہانی، علقمہ شبلی کا شعری کلام بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ بچوں کے لیے متعدد مزیدار اور معلوماتی تصویریں اور تصویری کہانیاں بھی پیش کی گئی ہیں۔ میرزا ادیب اور اظہر افسر کے دو ڈرامے بھی شریک اشاعت ہیں۔
کھلونا میں بچوں کے لیے مہماتی ناولوں کا سلسلہ سراج انور نے شروع کیا تھا۔ بیسویں صدی کی چھٹی دہائی میں ان کے دو ناول "خوفناک جزیرہ" اور "کالی دنیا" قسط وار شکل میں کھلونا میں شائع ہوئے۔ اس کے بعد تیسرا ناول "نیلی دنیا" شروع ہوا۔ یاد رہے کہ سابقہ دونوں ناول تعمیرنیوز پر پیش کیے جا چکے ہیں۔ اور تیسرے ناول کا سلسلہ جاری ہے۔
کھلونا کے سابقہ سالنامے بھی ڈاؤن لوڈ کیجیے:
ماہنامہ کھلونا دہلی - سالنامہ 1969 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
ماہنامہ کھلونا دہلی - سالنامہ 1968 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
ماہنامہ کھلونا دہلی - سالنامہ 1971 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
ماہنامہ کھلونا دہلی - سالنامہ 1973 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
***
نام رسالہ: کھلونا - (سالنامہ) فروری 1967
مدیر: الیاس دہلوی (نگراں: یوسف دہلوی)
تعداد صفحات: 163
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 16 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Khilauna_Feb-1967.pdf
ماہنامہ 'کھلونا' - سالنامہ فروری 1967 :: فہرست | |||
---|---|---|---|
نمبر شمار | تخلیق | تخلیق کار | صفحہ نمبر |
1 | بچے کی دعا | ڈاکٹر محمد اقبال | 14 |
2 | راشدہ باجی | راجہ مہدی علی خاں | 15 |
3 | بھوت محل | شکیل الرحمن | 16 |
4 | شرارتی لڑکے اور قوالی | حسرت جےپوری | 25 |
5 | بات ایک رات کی | بلونت سنگھ | 27 |
6 | پیار کی جنت | قتیل شفائی | 29 |
7 | صبح کا بھولا | م۔ م۔ راجندر | 31 |
8 | صبح کی ورزش | شفیع الدین نیر | 37 |
9 | جھوٹا سچ | جیلانی بانو | 39 |
10 | کل کے شاعر | نریش کمار شاد | 44 |
11 | دادی ماں | رام لال | 47 |
12 | انعامی پہیلیاں | پرویز شاہدی | 51 |
13 | بہادری کا تمغہ | ہاجرہ نازلی | 53 |
14 | اوٹ پٹانگ | گلزار | 57 |
15 | چالاک دوست | عشرت رحمانی | 67 |
16 | فارسی اردو سبق | رئیس امروہوی | 71 |
17 | سونے کی گیند مزیدار لڈو | میرزا ادیب | 72 |
18 | مسٹر اوٹ پٹانگ کی فریاد | شوکت پردیسی | 81 |
19 | تاریک مکان | اظہار اثر | 82 |
20 | کیا ہے؟ | یکتا امروہوی | 95 |
21 | ایک سال پہلے ایک سال بعد | سراج انور | 97 |
22 | ماں کے ہاتھ | ضیاء عظیم آبادی | 103 |
23 | لڑکپن کی یاد | شمیم کرہانی | 115 |
24 | روحوں کی آوازیں | ابرار محسن | 117 |
25 | احمق اعظم | م ندیم | 121 |
26 | جولیانا | علقمہ شبلی | 125 |
27 | نئے ارادے نئی منزل | الیاس خورشید | 126 |
28 | لینے کے دینے | اجاگر وارثی | 131 |
29 | بچو! تمہیں بھی بڑا آدمی بننا ہے | ڈاکٹر کیول دھیر | 132 |
30 | بڑی چیز | سعید امرت | 135 |
31 | ابھرتے سورج کی سرزمین جاپان | اشتیاق بچھرائیونی | 139 |
32 | ایک طالب علم کی ڈائری | غلام احمد فرقت | 143 |
33 | ملاقات | اظہر افسر | 145 |
34 | ہمارا کلب | انور اشفاق | 150 |
35 | گھوڑا چچا | احمد جمال پاشا | 153 |
36 | کامریڈ چنو سے انٹرویو | عمر عادل مارہروی | 155 |
37 | ان داتا | محمد قاسم صدیقی | 158 |
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں