ماہنامہ کھلونا دہلی - سالنامہ 1973 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-06-19

ماہنامہ کھلونا دہلی - سالنامہ 1973 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

khilauna-feb-1973
ادارہ "شمع" (نئی دہلی) کے رسائل میں جہاں فلمی و ادبی رسالہ "شمع" ، خواتین کا ماہنامہ "بانو" ، جاسوسی ادب کا نمائندہ رسالہ "مجرم" شامل تھے وہیں 1948 سے بچوں کے لیے ماہنامہ "کھلونا" بھی جاری کیا گیا تھا جس نے ادب اطفال کی ترویج کے میدان میں اپنی نمایاں شناخت قائم کی۔ اپنے دور کے مشہور و مقبول ادیب و شعرا نے "کھلونا" میں بچوں کے لیے بہت کچھ لکھا تھا۔
"کھلونا" کا ایک یادگار سالنامہ (فروری-1973) تعمیر نیوز کے ذریعے پیش خدمت ہے۔ 163 صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم تقریباً 8 میگابائٹس ہے۔
رسالہ کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

فروری 1973 کے کھلونا کے اس سالنامے میں جہاں اپنے دور کے مشہور و مقبول ادیب جیسے کرشن چندر، عصمت چغتائی، بلونت سنگھ، رام لعل، ہاجرہ نازلی، سراج انور، ابرار محسن، اظہار اثر، بشیشر پردیپ وغیرہ نے بچوں کے لیے دلچسپ کہانیاں لکھی ہیں وہیں احمد جمال پاشا اور کنہیا لال کپور جیسے نامور مزاح نگاروں کی مزیدار کہانیاں اور علامہ اقبال، سلام مچھلی شہری، حسرت جےپوری، شفیع الدین نیر، والی آسی کا شعری کلام بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ معروف ادیب خواجہ احمد عباس نے بچوں کے چاچا نہرو کے حوالے سے ان کی زندگی کا ایک یادگار واقعہ بھی کہانی کی شکل میں بیان کیا ہے۔

کھلونا کے اس سالنامے کے اداریے میں "اپنی باتیں" کے تحت لکھا گیا ہے ۔۔۔
دھنک کے ساتیں رنگ پھیل گئے ہیں. دور تک پھول ہی پھول کھلے ہوئے ہیں۔ آوازیں زندگی کی ساری دلکشی سمیٹے ابھر رہی ہیں۔
بہار آ گئی ہے!
چونکنے کی بات نہیں۔ بہار بےرُت کے بھی آتی ہے ، اس لیے کہ بہار باہر کی رنگا رنگ خوبصورتی کا ہی نہیں، دل کی رنگارنگ امنگوں کا نام بھی ہے۔
یہ سالنامہ آپ سب کے لیے (شایی آپ سے بھی زیادہ اپنے بچپن کی یادوں کو تازہ کرنے کے رسیا بڑوں کے لیے) ایسی ہی رنگارنگ امنگوں کے پھول لے کر آیا ہے۔ بہت دن تک یہ آپ کے دلوں میں نئے نئے ولولے جگائے گا ، نئی نئی سوجھ بوجھ عطا کرے گا۔
جی چاہتا ہے کہ اسی لمحے کسی طرح ہمیں معلوم ہو جائے کہ یہ ہہار آپ کو کیسی لگی ہے؟ لیکن ہمیں تھوڑے سے صبر سے کام لینا ہوگا۔ اطمینان سے اسے پڑھیے، اس لئے کہ "بڑے" یہ ہرگز نہیں چاہیں گے کہ آپ ہر وقت اس بہار میں کھوئے رہیں۔۔۔
اور پھر ہمیں لکھئے کہ اس بہار کے کون سے رنگ آپ کو اچھے لگے اور کون سے رنگ نہیں بھائے؟ آپ کی رائے ہمیں ہی نہیں، آپ کے لئے لکھنے والوں کو بھی بہتر رنگوں کی کھوج میں مدد اور رہنمائی ملے گی ۔۔۔ ہمیں آپ کے خط کا انتظار ہے۔

***
نام رسالہ: کھلونا - (سالنامہ) فروری 1973
مدیر: الیاس دہلوی (بانی: یوسف دہلوی مرحوم)
تعداد صفحات: 163
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 8 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Khilauna_Feb-1973.pdf

Direct Download link:

ماہنامہ 'کھلونا' - سالنامہ فروری 1973 :: فہرست
نمبر شمارتخلیقتخلیق کارصفحہ نمبر
1بچپن ۔۔ بچپنکرشن چندر13
2جہاں تک ہو سکے نیکی کروعلامہ اقبال15
3چاچا نہرو نے سینما دیکھاخواجہ احمد عباس17
4رئیس اعظمعصمت چغتائی21
5آؤ چلیں ماں (نظم)سلام مچھلی شہری25
6ٹارزنبلونت سنگھ29
7آسمان کے رنگواجدہ تبسم33
8پاس ہوئے (نظم)حسرت جےپوری37
9کہانی کا ہیرو کون تھا؟رام لعل38
10مشورہکنہیا لال کپور43
11حمد کا ترانہ (نظم)محمد شفیع الدین نیر46
12چراغوں کی بستیابرار محسن49
13کھوٹا روپیہاحمد جمال پاشا55
14محنت (نظم)شوکت پردیسی61
15شرارتبشیشر پردیپ62
16ورنہ اسی تنخواہ پرغلام احمد فرقت65
17کتاب (نظم)سعادت نظیر69
18گناہ گار کون؟اطہر پرویز71
19اندھیر نگریزہرہ جمال73
20تین جاسوسسراج انور77
21ابا کی نقلادارہ83
22دوڑادارہ84
23پاگلادارہ88
24سب اپنے بھائی ہیں (نظم)کیف مرادآبادی91
25قصہ پیاس بجھانے کاکوثر چاندپوری94
26انڈا جانچ کمیٹیکے پی سکسینہ99
27بادشاہ سلامتہاجرہ نازلی103
28محنتکیف احمد صدیقی109
29چورم ندیم علیگ110
30ہاتھی سب کا ساتھی (نظم)ساجد صدیقی114
31عزت ، ذلتعمر عادل117
32خاموشی کی زباناظہار اثر125
33تین دیوحامد رشید ٹونکی131
34سچائی کا جادوسرجیت139
35سوال ، جواب (نظم)جرم محمد آبادی141
36تاریخ پارےمشتاق اعظمی142
37الٹا پانسہفرحت قمر145
38صبح کے بھولےم۔ ع۔ غم149
39باجی پاجی (نظم)والی آسی153

Khilauna magazine Delhi, issue: Feb 1973, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں