جنوبی ہند کی اردو صحافت (1857 سے پیشتر)- از: افضل الدین اقبال - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2022-03-28

جنوبی ہند کی اردو صحافت (1857 سے پیشتر)- از: افضل الدین اقبال - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

junubi-hind-ki-urdu-sahafat-afzaluddin-iqbal

پروفیسر افضل الدین اقبال (پیدائش: 5/اپریل 1944 - وفات: 15/مئی 2008)
نے سائنس کے طالب علم ہونے کے باوجود اردو ادب و تحقیق میں اپنی منفرد شناخت قائم کی صدر شعبۂ اردو جامعہ عثمانیہ کے عہدہ پر بھی فائز رہے۔ تقریباً دو دہائی طویل تدریسی خدمات کے بعد آپ جامعہ عثمانیہ سے 2004ء میں سبکدوش ہوئے تھے۔ پروفیسر صاحب کے والد مولوی محمد شرف الدین مرحوم، حیدرآباد کی مشہور و مقبول صنعتی نمائش کے بانی اراکین میں شمار ہوتے ہیں۔ پروفیسر افضل الدین اقبال کی تقریباً 15 کتابیں شائع ہو چکی ہیں جن میں سے بیشتر کو ملک کی مختلف اردو اکیڈمیوں (آندھرا پردیش، اترپردیش، مغربی بنگال) نے مختلف انعامات سے نوازا۔
جنوبی ہند کی اردو صحافت (1857 سے پیشتر) ، افضل الدین اقبال کی ایسی کتاب ہے جو درحقیقت اردو صحافت کا ایک وسیع و وقیع تحقیقی مقالہ ہے جس میں غیرملکی صحافت (چینی، انگریزی، فرانسیسی، جرمنی، اطالوی، ترکی، عربی، فارسی) کے ساتھ ہندوستان کے چاروں علاقوں (شمال، جنوب، مشرق و مغرب) اور زبانوں (ہندی، بنگالی، تامل، تلگو، مراٹھی، فارسی وغیرہ) کی صحافت کی ایک جامع و مختصر تفصیل پیش کی گئی ہے۔ غیرمنقسم ہندوستان کے مختلف شہروں کی صحافت کا بھی ذکر کیا گیا۔ جنوبی ہند کے قدیم اردو اخبارات اور چھاپہ خانوں کا سیرحاصل تذکرہ اس کتاب کی اہمیت و افادیت کا مرکز ہے۔ سارا مواد مختلف زمروں اور عناوین کے تحت نہایت خوش اسلوبی سے مرتب بھی کیا گیا ہے۔
صحافت میں دلچسپی رکھنے والے محققین اور قارئین کی خدمت میں یہ دلچسپ مختصر کتاب تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش ہے۔ تقریباً سوا سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 5 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔


صاحبِ کتاب دیباچہ میں لکھتے ہیں:

زیرنظر کتاب "جنوبی ہند کی اردو صحافت (1857 سے پیشتر)" میری ایک علمی تحقیقی کاوش ہے جسے میں بڑے عجز و انکسار کے ساتھ آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔ نہ اپنی تحقیق کے بارے میں جامعیت کا دعویٰ ہے اور نہ ہو سکتا ہے۔ لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ اردو زبان میں پہلی مرتبہ جنوبی ہند کی قدیم صحافت پر سیر حاصل روشنی ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔
اردو اخبارات کی ابتدائی تاریخ ابھی تاریکی میں ہے۔ اگرچہ مولانا امداد صابری کی "تاریخ صحافت اردو" ، جناب عتیق صدیقی کی "ہندوستانی اخبار نویسی" اور ڈاکٹر عبدالسلام خورشید کی "صحافت پاکستان و ہند میں" جیسی اہم کتابیں منظر عام پر آ چکی ہیں لیکن ان کتابوں میں جنوبی ہند کی اردو صحافت پر بہت کم لکھا گیا ہے۔ اسی لیے مجھے خیال ہوا کہ جنوبی ہند کی قدیم صحافت پر اپنی تحقیقات کو علمی دنیا کے سامنے پیش کروں تاکہ صحافت کی قدیم تاریخ کا کوئی گوشہ تشنہ نہ رہے۔

یہ بھی پڑھیے ۔۔۔
جنوبی ہند کی قدیم صحافت - ڈاکٹر محمد افضل الدین اقبال
حیدرآباد کے مایۂ ناز فرزند - پروفیسر محمد افضل الدین اقبال - مضمون از: دستگیر نواز

***
نام کتاب: جنوبی ہند کی اردو صحافت (1857 سے پیشتر)
مصنف: ڈاکٹر محمد افضل الدین اقبال
ناشر: معین پبلی کیشنز، حیدرآباد (سن اشاعت: 1981ء)
تعداد صفحات: 126
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 5 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Junubi Hind ki Urdu Sahafat by Afzaluddin Iqbal.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
الفپیش لفظ - ڈاکٹر سیدہ جعفر7
بدیباچہ9
1صحافت کیا ہے؟13
2صحافت کا آغاز18
3چینی، انگریزی، فرانسیسی، جرمنی، اطالوی، ترکی، عربی اور فارسی صحافت کی ابتدا18
4ہندوستان میں صحافت کا آغاز20
5شمالی ہند میں صحافت کی ابتدا22
6جنوبی ہند میں صحافت کا آغاز23
7مدراس میں صحافت کی ابتدا23
8مدراس میں سنسرشپ25
9بمبئی میں صحافت کی ابتدا25
10حیدرآباد میں صحافت کی ابتدا26
11بنگلور و میسور میں صحافت کی ابتدا26
12علاقائی زبانوں کی صحافت کی ابتدا27
13بنگالی صحافت27
14ہندی صحافت27
15تامل صحافت27
16تلگو صحافت27
17مراٹھی صحافت28
18ہندوستان کے فارسی اخبارات29
19جنوبی ہند کی فارسی صحافت29
20مدراس کی فارسی صحافت29
21بمبئی کی فارسی صحافت30
22ہندوستان میں اردو صحافت کی ابتدا32
23جامِ جہاں نما کلکتہ32
24آئینہ سکندر بمبئی33
25دہلی اردو اخبار دہلی34
26سید الاخبار دہلی35
27خیرخواہ ہند مرزاپور35
28ہندوستان کے مختلف شہروں میں اردو صحافت کی ابتدا35
29دہلی میں اردو صحافت35
30آگرہ میں اردو صحافت35
31بنارس میں اردو صحافت36
32لکھنؤ میں اردو صحافت36
33لاہور میں اردو صحافت36
34سیالکوٹ میں اردو صحافت36
35ملتان میں اردو صحافت36
36بمبئی میں اردو صحافت36
37بنگلور و میسور میں اردو صحافت36
38حیدرآباد دکن میں اردو صحافت37
39جنوبی ہند میں اردو صحافت کی ابتدا38
40مدراس کے قدیم اردو اخبارات41
41جامع الاخبار42
42اعظم الاخبار50
43آفتاب عالم تاب60
44تیسیر الاخبار63
45رئیس الاخبار77
46تعلیم الاخبار78
47امیر الاخبار80
48قاصد الاخبار86
49مراۃ الاخبار86
50مظہر الاخبار87
51صبح صادق93
52طلسم حیرت مدراس پنچ98
53ریاض الاخبار101
54عمدۃ الاخبار101
55شمس الاخبار102
56جنوبی ہند کی قدیم اردو صحافت کا ایک جائزہ104
57جنوبی ہند کے قدیم اردو مطابع108
58جنوبی ہند میں چھاپے خانوں کی ابتدا اور ان کا تحقیقی جائزہ108
59مدراس کے قدیم مطابع109
60مطبع کشن راج111
61مطبع جامع الاخبار111
62مطبع اعظم الاخبار113
63مطبع تعلم الاخبار113
64مطبع اسلامیہ114
65مطبع غوثیہ114
66مطبع احمدی114
67مطبع شرفیہ114
68مطبع خورشید115
69مطبع مخزن الاخبار115
70مطبع مظہر العجائب115
71مطبع عزیزیہ116
72مطبع اکبری116
73مطبع رحمانی صبح صادق116
74بمبئی کے قدیم مطابع117
75بنگلور و میسور کے قدیم مطبع118
76حیدرآباد کے قدیم مطبع119
77کتابیات121


Junubi Hind ki Urdu Sahafat by Afzaluddin Iqbal, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں