افسانہ نگاری - تحقیقی مضامین از سید وقار عظیم - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2020-02-06

افسانہ نگاری - تحقیقی مضامین از سید وقار عظیم - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

Afsana Nigari, Research Essays by Waqar Azeem

سید وقار عظیم (پ: 15/اگست 1910 ، م: 17/نومبر 1976)
اردو کے مشہور ادیب، مترجم، محقق اور نقاد تھے جنہوں نے اورینٹل کالج لاہور میں اردو کی تدریسی خدمات بھی انجام دیں۔ اردو افسانوی ادب کے اولین نقاد مانے جاتے ہیں۔ زیرنظر کتاب ان کی پہلی تصنیف ہے۔ اس میں فاضل مصنف نے افسانہ نگاری کے فن پر ہر پہلو سے بحث کی ہے اور پھر انہیں اصولوں پر اردو کے متعدد افسانہ نگاروں کو جانچا ہے۔ کتاب کی عبارت صاف، سادہ اور بےجا تکلفات سے جہاں پاک ہے وہیں پیچیدہ باتوں کو سلجھا کر بیان کیا گیا ہے اور مشکل خیال آسان الفاظ میں ادا کیے گئے ہیں۔ سن 1935ء میں پہلی مرتبہ اشاعت پذیر ہونے والی اس کتاب کی اہمیت آج بھی برقرار ہے اور اسے اردو ادب کے ہر طالب علم کے مطالعے کا حصہ ہونا چاہیے۔
نو (9) اہم اور مفید مضامین پر مبنی یہ یادگار کتاب تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً دو سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 9 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

ڈاکٹر نسیم عباس احمر (شعبہ اردو، سرگودھا یونیورسٹی، پاکستان) اپنے ایک مضمون بعنوان "سید وقار عظیم : شعریات افسانہ کا تشکیلی تفاعل" میں لکھتے ہیں ۔۔۔
سید وقار عظیم اردو تنقید کی آبرو ہیں۔فکشن کے حوالے سے ان کی تنقید افسانے کے گرد گھومتی ہے۔ ان کی چار کتب: "فنِ افسانہ نگاری"، "داستان سے افسانے تک"، "نیا افسانہ" اور "ہمارے افسانے"،افسانے کے نظری اور عملی مباحث کے حوالے سے اہمیت کی حامل ہیں۔ سید وقار عظیم پہلے نقاد ہیں جنھوں نے افسانے کی مبادیات اورتشکیلی عناصر پر سیرحاصل بحث کی ہے۔ ان کی کتاب "فنِ افسانہ نگاری" خالصتاً افسانے کی شعریات سے متعلق ہے۔ یہ کتاب ان کی زندگی میں تین مرتبہ اضافوں کے ساتھ شایع ہوئی۔ سید وقار عظیم نے اس کتاب کے تیسرے ایڈیشن 1961ء میں پہلے دو ایڈیشن اور اُن کے نام بھی درج کیے ہیں۔ پہلا ایڈیشن "افسانہ نگاری" کے عنوان سے 1945ء میں سامنے آیا اور دوسرا ایڈیشن "فنِ افسانہ نگاری" 1949ء میں منظرِعام پر آیا۔ اس کتاب میں افسانے کا موضوع، پلاٹ، سرخی، فضابندی، تمہید اور خاتمہ، سیرت کشی، رومان، حقیقت، مقامی رنگ، اسالیب، نقطۂ نظر، منظرنگاری، مختلف تکنیکیں اور دیگر خصوصیات پر تفصیل سے بحث ہوئی ہے۔
سید وقار عظیم نے اپنی کتاب "فنِ افسانہ نگاری" کے لیے باب بہ عنوان "افسانے کی حقیقت" میں افسانہ کی اصطلاح کے مختلف مفاہیم کو بیان کر کے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ افسانہ کی حتمی تعریف اس لیے ممکن نہیں جس طرح زندگی آگے بڑھتی جاتی ہے، تبدیلیاں آتی جاتی ہیں اُسی طرح مختصر افسانہ سے تقاضے بھی بڑھتے جاتے ہیں اور اس کے مفہوم میں وسعت آتی جاتی ہے۔ انھوں نے مختلف مغربی ناقدین کی تعریفیں بیان کرنے کے بعد اُنھیں مختصراً شق وار بھی ترتیب دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے ۔۔۔

***
نام کتاب: افسانہ نگاری
مصنف: سید وقار عظیم
تعداد صفحات: 196
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 9 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ لنک: (بشکریہ: archive.org)
Afsana Nigari - by Waqar Azeem.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

افسانہ نگاری (تحقیقی مضامین) :: فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
الفتعارف از سید مسعود حسن رضوی5
بدیباچہ7
1افسانہ کی حقیقت10
2افسانہ کا پلاٹ30
3افسانہ کی سرخی55
4افسانہ کی فنی ترتیب68
5ابتدا اور خاتمہ83
6افسانہ اور کردار نگاری108
7افسانہ اور حقیقت138
8افسانہ اور محبت148
9افسانہ اور اتحاد اثر168

Afsana Nigari, Research Articles by Waqar Azeem, pdf download.

2 تبصرے:

  1. میں آپ کا شکر گزار ہوں کہ آپ نے نہ صرف اس اہم کتاب کے مشمولات یہاں درج کر دیے بلکہ اسے ڈائون لوڈ کرنے کا لنک بھی فراہم کیا۔ اس علمی خدمت تعاون کے لیے ایک بار پھر شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  2. آپ نے سید وقار عظیم کی اس حوالہ جاتی کتاب کے مشمولات پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس کو ڈائون لوڈ کرنے کے لیے لنک بھی دستیاب کرادیا ہے۔ اس علمی خدمت اور تعاون کے لیے آپ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ میں ذاتی طور پر آپ کا شکر گزار ہوں۔

    جواب دیںحذف کریں