اردو کے مشہور ادیب، مترجم، محقق اور نقاد تھے اور اردو افسانوی ادب کے اولین نقاد بھی مانے جاتے ہیں۔ فاضل مصنف کی پہلی تصنیف "افسانہ نگاری" تعمیرنیوز پر پیش کی جا چکی ہے۔ افسانوی ادب کے اپنے وسیع مطالعے کی بنا پر وقار عظیم نے داستان، ناول اور افسانے کے رشتہ، ربط باہمی، ارتقا اور فنی اختلاف و حدود کو جس طرح سمجھا اور سمجھایا ہے اس کی نظیر اردو تنقید کے میدان میں کم ہی ملے گی۔ اردو داستان کے تخلیقی اور زندہ عناصر کو سب سے پہلے کلیم الدین نے پیش کیا تھا جس کے بعد ڈاکٹر گیان چند جین کی قابل قدر تخلیقی کتاب "اردو کی نثری داستانیں" شائع ہوئی۔ لیکن وقار عظیم نے فسانہ اور قصہ کی دیوی کو ہر روپ اور ہر لباس میں دیکھا ہے۔ داستان سے افسانہ تک روحِ فسانہ نے کتنے پیرہن بدلے ہیں، وقار عظیم کی زیرنظر کتاب "داستان سے افسانے تک" اسی اجمال کی تفصیل ہے۔ واضح رہے کہ یہ کتاب متعدد جامعات کے اردو پوسٹ گریجویشن نصاب میں بحیثیت حوالہ جاتی کتاب شامل رہی ہے اور اسے اردو ادب کے ہر طالب علم کے مطالعے کا یقینی حصہ ہونا چاہیے۔
سولہ (16) اہم اور مفید مضامین پر مبنی یہ یادگار کتاب تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً تین سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 19 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
اس کتاب کے ناشر لکھتے ہیں ۔۔۔ہم یہ کتاب اس جذبہ کے ساتھ پیش کر رہے ہیں کہ ادب کی تاریخ کا ایک صحت مند نقطۂ نظر پیدا ہو سکے اور ہم اپنے ماضی، حال اور مستقبل کو نئے سرے سے ترتیب دے سکیں۔ ہر دور اور ہر نسل کا اپنا اندازِ نظر ہونا چاہیے جس سے وہ ادب کی تہذیب کا مطالعہ کرے۔ وقار عظیم اسی RE-VALUATION کے طائرانِ پیش رس میں سے ہیں۔
اس کتاب میں وہ تفصیل ہے جس میں تخلیقی رنگ ہے، تاریخی صحت ہے، بدلتے ہوئے ادوار پر گہری نگاہ ہے، تنقید کی گہرائی ہے اور تخلیق کی قوت ہے۔
یہ جائزہ ایسے ہی نقاد کے بس کا کام تھا جو مشرق کے بیتے ہوئے دنوں کی زندگی کو اپنے ذہن میں دوبارہ مرتب کرنے کی سکت رکھتا ہو اور ہم عصر تحریکوں سے بھی جس کا گہرا رشتہ ہو۔ وقار عظیم کی ذات میں یہ دونوں ہم آہنگ ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے ۔۔۔
***
نام کتاب: داستان سے افسانے تک
مصنف: سید وقار عظیم
تعداد صفحات: 385
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 19 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ لنک: (بشکریہ: archive.org)
Dastan Se Afsane Tak - by Waqar Azeem.pdf
داستان سے افسانے تک (تحقیقی مضامین) :: فہرست | ||
---|---|---|
نمبر شمار | عنوان | صفحہ نمبر |
1 | داستان سے افسانے تک | 7 |
2 | داستانی عہد کی مختصر کہانیاں | 33 |
3 | قصہ گو حالی | 49 |
4 | اردو ناول کا ارتقا | 61 |
5 | عورتوں کے ناول | 103 |
6 | شرر کا ایک کردار - شیخ علی وجودی | 134 |
7 | امراؤ جان ادا سے ٹیڑھی لکیر تک | 154 |
8 | تقسیم کے بعد ناول | 162 |
9 | ہمارے مختصر افسانے میں زندگی اور فن کا امتزاج | 173 |
10 | مختصر افسانے میں روایت اور جدت | 197 |
11 | مختصر افسانے کے پچیس سال | 205 |
12 | پریم چند کے افسانوں کا پہلا مجموعہ | 259 |
13 | منٹو کا فن | 282 |
14 | تقسیم کے بعد منٹو کے افسانے | 332 |
15 | تقسیم کے بعد افسانہ | 340 |
16 | افسانہ نگاروں کی نئی پود | 354 |
Dastan Se Afsane Tak, Research Articles by Waqar Azeem, pdf download.
I really impressed from this website, I search a lot, finally, i found this book Dastan Se Afsane Tak on this website. I also suggest to upload more Urdu literature books. thanks for sharing great book.
جواب دیںحذف کریں