تقسیم ہند سے قبل کے یادگار اردو رسائل میں "ہمایوں" کا نام بھی شامل ہے جس کا آغاز جنوری 1922ء میں ہوا تھا۔ اس رسالے میں ہر نوعیت کے مضامین شائع ہوئے اور یوں معاصر علمی حلقوں میں یہ رسالہ اپنے مشمولات کی وقعت اور حسن ترتیب کی وجہ سے قابل قدر تصور کیا جاتا رہا۔ اس رسالے نے اردو میں نظم معریٰ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
تقسیمِ ہند سے قبل کا ایک شمارہ (شمارہ اول، جنوری 1935) تعمیرنیوز کی جانب سے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ قریباً ڈیڑھ سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم تقریباً 7 میگابائٹس ہے۔
رسالہ کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
ڈاکٹر اکرم وارث اپنے پی۔ایچ۔ڈی کے مقالے (نگراں: پروفیسر قاضی جمال حسین، شعبۂ اردو علیگڑھ مسلم یونیورسٹی، 2016) بعنوان "اردو میں ادبی صحافت - 1935 سے 1960 تک (اہم رسائل کی روشنی میں)" میں رسالہ "ہمایوں" کا تعارف کراتے ہوئے لکھتے ہیں ۔۔۔۔جنوری 1922ء میں یہ ماہنامہ "ہمایوں" میاں بشیر احمد نے اپنے والد میاں محمد شاہ دین ہمایوں مرحوم کی یادگار کے طور پر جاری کیا۔ ابتدا میں اس رسالے کے جوائنٹ ایڈیٹر تاجور نجیب آبادی تھے مگر 1935ء کے شماروں سے حامد علی خاں بی۔اے اس کے جوائنٹ ایڈیٹر مقرر ہوئے۔ معاصر علمی حلقوں میں یہ رسالہ اپنے مشمولات کی وقعت اور حسن ترتیب کی وجہ سے قابل قدر تصور کیا جاتا تھا۔
اس رسالے میں ہر نوعیت کے مضامین شائع ہوئے۔ اداریہ "بزم ہمایوں" کے نام سے چھپتا اور "جہاں نما" کے عنوان سے دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والے اہم سیاسی و ادبی حالات پر مدیر تبصرہ کرتا تھا۔ رسالے کے آخر میں ہمایوں کی نسبت آراء کے ذیل میں قارئین کے خطوط شائع ہوتے تھے۔
اس رسالے کے قلم کاروں میں سید سجاد حیدر یلدرم، پریم چند، شیخ عبد القادر، ڈاکٹر اقبال، وحشت شوق، نظم طباطبائی، جوش ، سدرشن، خواجہ حسن نظامی ، سلطان حیدر جوش، تاجور نجیب آبادی ، عبدالحلیم شرر، چکبست ، یاس، حسرت، مولانا گرامی ، مرزا محمد سعید، مرزا اعجاز حسین وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔
جوش کی مشہور نظم "جامن والیاں" اور منٹو کا افسانہ "طاقت کا امتحان" مارچ 1935ء کے شمارے میں شائع ہوئے۔
مئی 1935ء میں سعادت حسن منٹو کی کوشش سے 'ہمایوں' نے تاریخی 'روسی ادب نمبر' شائع کیا جس کے بیشتر مضامین منٹو کے لکھے ہوئے تھے۔ اس کے بعد ستمبر 1935ء میں خصوصی شمارہ 'فرانسیسی ادب نمبر' شائع ہوا جس میں فرانسیسی ادب اور ادیبوں سے متعلق زیادہ تر مضامین منٹو کے ہی لکھے ہوئے تھے۔ اسی شمارے میں وکٹر ہیوگو کی بعض نظموں کا ترجمہ بھی منٹو نے کیا تھا۔
اس رسالے نے اردو میں نظم معریٰ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ جنوری 1923ء کے شماروں سے بےقافیہ نظموں کی اشاعت کا سلسلہ شروع ہوا اور مفقیٰ نظموں کے مقابلے بےقافیہ نظموں کو زیادہ ترجیح دی گئی۔ اس رسالے میں ادبی مضامین کے علاوہ معلومات عامہ اور عوامی دلچسپی سے متعلق موضوعات پر بھی آسان زبان میں تحریریں شائع ہوتی تھیں۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مدیر کا ذہنی افق نہایت وسیع اور ہمہ گیر تھا۔
یہ بھی پڑھیے:
رسالہ سویرا - شمارہ اول 1946 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
نقوش کا لاہور نمبر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
ادبی دنیا - سالنامہ 1939 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
***
نام رسالہ: رسالہ ہمایوں (سالگرہ نمبر)، شمارہ جنوری - 1935
مدیر : بشیر احمد
تعداد صفحات: 144
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 7 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Humayun-01-1935.pdf
رسالہ ہمایوں (سالگرہ نمبر)، شمارہ جنوری - 1935 :: فہرست مضامین | |||
---|---|---|---|
نمبر شمار | مضمون | صاحبِ مضمون | صفحہ نمبر |
1 | بجلی | جسٹس میاں محمد شاہدین صاحب ہمایوں | 3 |
2 | بزم ہمایوں | بشیر احمد | 4 |
3 | جہاں نما | بشیر احمد | 6 |
4 | کون ہے؟ (نظم) | جوش ملیح آبادی | 15 |
5 | اذان (نظم) | جوش ملیح آبادی | 15 |
6 | خوب و خوب تر (نظم) | بشیر احمد | 16 |
7 | اے ہندوستان | ب۔ا | 18 |
8 | چینی نظم کا تتبع | فلک پیما | 19 |
9 | یہ تیز رو زمانہ | بشیر احمد | 20 |
10 | اے خوبصورتی! (نظم) | بشیر احمد | 40 |
11 | پھوہڑ بیوی کی اکیاون لاکھ علامتیں | فلک پیما | 42 |
12 | رعنائی خیال (نظم) | سید عبدالحمید صاحب عدم | 45 |
13 | افسانہ اور حقیقت نگاری | مولوی محمد حسین صاحب ادیب | 46 |
14 | کلجگ کتھا (نظم) | مقبول احمد پوری | 56 |
15 | ریچھ (ڈراما) | سعادت حسن منٹو | 60 |
16 | جہاں ریحانہ رہتی تھی (نظم) | اختر شیرانی | 73 |
17 | رنگین وادی (نظم) | نذیر مرزا برلاس سرحدی | 76 |
18 | جمالیات | علامہ کیفی دہلوی | 77 |
19 | خونی بینڈ (نظم) | جوش ملیح آبادی | 83 |
20 | مسرور بچہ | گلچیں | 84 |
21 | پیاری چڑیا (نظم) | ح۔ ب | 85 |
22 | سنگ تراش (افسانہ) | پروفیسر حمید احمد خاں | 87 |
23 | دیار محبوب (نظم) | حفیظ ہوشیارپوری | 97 |
24 | از کجا ست تا بہ کجا (افسانہ) | خان بہادر میاں عبدالعزیز | 99 |
25 | غزل | صدق جائسی | 109 |
26 | خرابات کی رات | جلال ملیح آبادی | 110 |
27 | گندم کے پودے کی موت (افسانہ) | مہدی علی خاں | 111 |
28 | غزل | نشتر جالندھری | 113 |
29 | سی آر داس کی شاعری | حبیب احمد بنگالی | 114 |
30 | افشائے راز (نظم) | خواجہ عبدالسمیع صاحب پال اثر صہبائی | 117 |
31 | دو خط (افسانہ) | تمنائی | 118 |
32 | بچہ اور سارس (افسانہ) | طاہر قریشی | 120 |
33 | بیوی کا روٹھنا | عطاءاللہ کلیم | 121 |
34 | ایک تھا بادشاہ! (افسانہ) | حامد علی خاں | 123 |
35 | محفل ادب | ادارہ | 130 |
36 | مطبوعات | ادارہ | 135 |
37 | تصاویر | ادارہ | 136 |
Monthly Humayun, issue-01, 1935, pdf download.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں