رسالہ سویرا - شمارہ اول 1946 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2020-04-12

رسالہ سویرا - شمارہ اول 1946 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

savera-01-1946-pdf

ماضی کی ادبی و لسانی صورتحال سے واقفیت کے لیے اس دور کے اردو ادبی رسائل کا مطالعہ ناگزیر ہے۔ ترقی پسند ادب کا ترجمان دو ماہی رسالہ "سویرا" ، ایک اشاعتی ادارے 'نیا ادارہ (لاہور)' سے شائع ہوا کرتا تھا۔ اس میں نظمیں، غزلیں، مقالات، افسانے ، ڈرامے اور جائزے وغیرہ شائع کیے جاتے تھے۔ اس عہد کے تمام بڑے فن کار اس رسالے کے قلمی معاونین میں شامل تھے۔
تقسیمِ ہند سے قبل کا ایک شمارہ (شمارہ اول، جنوری 1946) تعمیرنیوز کی جانب سے پی۔ڈی۔ایف فائل شکل میں پیش خدمت ہے۔ قریباً سوا دو سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم تقریباً 11 میگابائٹس ہے۔
رسالہ کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

ڈاکٹر اکرم وارث اپنے پی۔ایچ۔ڈی کے مقالے (نگراں: پروفیسر قاضی جمال حسین، شعبۂ اردو علیگڑھ مسلم یونیورسٹی، 2016) بعنوان "اردو میں ادبی صحافت - 1935 سے 1960 تک (اہم رسائل کی روشنی میں)" میں رسالہ "سویرا" کا تعارف کراتے ہوئے لکھتے ہیں ۔۔۔۔
ترقی پسند ادب کا ترجمان دو ماہی رسالہ "سویرا" نیا ادارہ، لاہور سے نکلتا تھا۔ نذیر چودھری پرنٹر پبلشر، سویرا آرٹ پریس لاہور سے چھپوا کر اسے شائع کرتے تھے۔ رسالے کی سالانہ قیمت دس روپے اور فی پرچہ قیمت دو روپے تھی۔ احمد راہی اور نذیر چودھری اسے ترتیب دیتے تھے۔
ہر شمارے میں "جان پہچان" کے عنوان سے احمد راہی کا ابتدا میں ایک مضمون ہوتا تھا جس میں ہم عصر ادیب دوستوں کے متعلق معلومات یا ان کی زندگی سے متعلق کوئی واقعہ درج ہوتا تھا۔
سویرا ایک باتصویر مجلہ تھا جس میں تصویروں کے ساتھ ساتھ آرٹ کے عمدہ نمونے بھی شائع کیے جاتے تھے۔ آگے چل کر اس رسالے کو ترتیب دینے والوں میں حنیف رامے، احمد ندیم قاسمی اور ساحر لدھیانوی کے نام بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ واضح ہو کہ سویرا میں ساحر کے انقلابی اور باغیانہ اداریوں کے سبب ان کے خلاف پاکستان میں وارنٹ بھی جاری ہوا تھا۔

سویرا ایک ضخیم رسالہ تھا۔ کبھی یہ ڈھائی سو کبھی ساڑھے چار سو کے قریب صفحات پر مشتمل ہوتا تھا۔ اس میں نظمیں، غزلیں، مقالات، افسانے ، ڈرامے اور جائزے وغیرہ شائع کیے جاتے تھے۔ اس عہد کے تمام بڑے فن کار اس رسالے کے قلمی معاونین میں شامل تھے۔ جوش، فیض، ساحر، احمد ندیم قاسمی ، ن م راشد، ضیاء جالندھری، سردار جعفری، منیب الرحمن اور سلام مچھلی شہری وغیرہ کی نظمیں۔ جب کہ فراق ، ضیا جعفری، قتیل شفائی ، انجم رومانی، ظہیر کاشمیری وغیرہ کی غزلیں اس میں شائع ہوئی تھیں۔
افسانوں اور ڈراموں میں کرشن چندر ،منٹو، عصمت چغتائی ، انتظار حسین ، جیلانی بانو، شفیق الرحمن، جاوید اقبال، ناہید عالم ، عزیز احمد کے افسانے اور منٹو، عقیل احمد ، احتشام حسین ، عبادت بریلوی، ممتاز حسین ، عزیز احمد، ظہیر کاشمیری، عبداللہ ملک، اختر حسین رائے پوری اور سجاد ظہیر وغیرہ کے مضامین اس میں چھتے تھے۔

سویرا نے شمارہ نمبر 17 اور 18 سے اپنے رسالے میں ناولٹ کا ایک گوشہ شروع کیا جس کے تحت قرۃ العین حیدر کا ناولٹ "فصل گل آئی یا اجل آئی" اس شمارے میں شائع ہوا۔ اسی کے ساتھ بلونت سنگھ کا ناولٹ "عہد نو میں ملازمت کے تیس مہینے" بھی شائع ہوا۔ وقتاً فوقتاً اس رسالے نے نمبرات بھی شائع کیے۔ مثلاً آزادی نمبر، خاص نمبر وغیرہ۔

سویرا میں 'جان پہچان' کے عنوان کے تحت جو مضامین شائع ہوتے تھے اس میں مختلف فن کاروں کا مختصر تعارف چھپتا تھا۔ شمارہ نمبر 15-16 سے سویرا نے اس میں تبدیلی کی اور وہ یہ کہ مختلف فنکاروں کی جگہ کسی ایک فن کار کے فن کا جائزہ پیش کرنا شروع کیا اور اسی فن کار کی مطبوعہ اور غیر مطبوعہ تخلیقات کو بھی شائع کرنے کا سلسلہ جاری کیا۔ سویرا کے ہرشارے پر شمارہ نمبر درج ہوتا تھا سن اشاعت نہیں، جس کے سبب، سویرا کب سے نکلنا شروع ہوا، یہ معلوم نہ ہو سکا۔
شمارہ نمبر:12 پر بات چیت کے عنوان کے تحت ادارہ کی جانب سے جو تحریر شائع ہوئی، اس کے اقتباس سے معلوم ہوتا ہے کہ سویرا 1947ء کے آس پاس جاری ہوا ہوگا۔ ذیل میں اقتباس کی چند سطریں دی جاتی ہیں:
سویرا کے گذشتہ اور موجودہ شمارہ کے درمیانی عرصہ میں ایک بڑا اہم ادبی واقعہ ہوا ہے۔ انجمن ترقی پسند مصنفین کی دوسری کل پاکستان کانفرنس جو 12 اور 13/جولائی کو کراچی میں منعقد ہوئی، اس کانفرنس میں انجمن نے اپنے 1949ء کے انتہا پسندانہ منشور کو منسوخ کر کے ایک نیا منشور منظور کیا ہے۔"
(سویرا شمارہ:12 ص:5)

چوں کہ یہ باتصویر مجلہ تھا اس لیے اس کے ہر شمارے میں تصویریں ضرور شائع ہوتی تھیں، جو ادب اور آرٹ کا عمدہ نمونہ تصور کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ اس کے ہر شمارے میں منٹو کی ایک یا دو کہانیاں بھی ضرور شائع ہوتی تھیں۔ بعض اوقات سوپرا دو دو، تین تین شماروں پر مشتمل بھی جاری ہوا۔

یہ بھی پڑھیے:
نقوش کا لاہور نمبر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
ادبی دنیا - سالنامہ 1939 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
ماہنامہ شاعر 1967 - کرشن چندر نمبر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

***
نام رسالہ: رسالہ سویرا (نیا ادارہ، لاہور)، شمارہ اول - 1946
مدیر : نذیر چودھری
تعداد صفحات: 222
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 11 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Savera-01-1946.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

رسالہ سویرا (نیا ادارہ، لاہور)، شمارہ اول - 1946 :: فہرست
نمبر شمارتخلیقتخلیق کارصفحہ نمبر
الفجان پہچانادارہ5
ببات چیتادارہ7
جمجھے بھی کچھ کہنا ہےنذیر چودھری8
مقالات
1ہندوستان کا مغربی ساحلباری9
2وطن پرستپال رجرڈ30
3ادب کا مادی نظریہظہیر کاشمیری31
4فکر کی شاعریکنہیا لال کپور36
5سوویٹ تمدن - ایک نیا تمدنطفیل احمد41
6افسانہ نگار اور جنسی مسائلسعادت حسن منٹو53
7اصل اور بناوٹی ہندیعندلیپ شادانی57
منظومات
8روپفراق گورکھپوری72
9تفاوتاحمد ندیم قاسمی73
10مراجعتمنیب الرحمن75
11نرسوں کی محافظکیفی اعظمی78
12امروزمجید امجد79
13جینئسفکر تونسوی81
14عورتظہیر کاشمیری83
15سرِراہگذارےاختر الایمان84
16فلمی محبتشاد عارفی85
17دوہےجمیل الدین عالی86
18جاگیرساحر لدھیانوی87
19تسلسلمخمور جالندھری89
20خیالاتعلی سردار جعفری90
21تجدیدقتیل شفائی92
22چکور اور چاندمقبول حسین احمد پوری94
23تمثیلِ حیاتعبدالمتین عارف95
24شیطان کی موتگوپال متل96
25غزلظہیر کاشمیری97
26غزلاثر لکھنوی98
27غزلحفیظ ہوشیارپوری100
28سنگریزےعبدالحمید عدم101
29غزلآفتاب احمد102
30نیرنگیاںجان نثار اختر103
افسانے اور ڈرامے
31قیدِ حیاتاوپندرناتھ اشک104
32آگراجندر سنگھ بیدی143
33چیچکجاوید اقبال153
34پتھر کی مورتاختر حسین رائےپوری158
35پچھتاوےشفیق الرحمٰن167
36معظم پورممتاز مفتی188
37سورمابشیر رومانی197
جائزے
38امریکہ کی تجارتی تجویزیں اور ہندوستانطفیل احمد.
39روس کا پنج سالہ پلانباری.
40فلموں میں نفسیاتی زاویہممتاز مفتی.
41دو ناولفکر تونسوی.

BiMonthly Savera, issue-01, 1946, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں