ادبی دنیا - سالنامہ 1939 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-03-25

ادبی دنیا - سالنامہ 1939 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

adabi-dunya-annual-1939
لاہور سے شائع ہونے والا اردو دنیا کا معروف، مقبول اور قدیم ترین ادبی رسالہ "ادبی دنیا"، جس کے مدیران میں صلاح الدین احمد، میرا جی اور عاشق حسین بٹالوی شامل تھے، اپنا سالنامہ سال کے آخری مہینے میں شائع کیا کرتا تھا۔
سن 1939 کا یادگار سالنامہ تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔
228 صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم تقریباً 15 میگابائٹس ہے۔
(واضح رہے کہ اصل سالنامہ کے صفحات 315 تھے، اس پی۔ڈی۔ایف فائل میں اشتہارات کے تمام صفحات نکال دئیے گئے ہیں۔)
رسالہ کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

اس سالنامہ کے اداریے کے تحت مدیر صلاح الدین احمد نے "بزم ادب" کے عنوان سے جو طویل مضمون تحریر کیا ہے ۔۔۔ اس کے چند اہم اقتباسات ذیل میں ملاحظہ فرمائیں:
ادبی دنیا کا دورِ جدید 1933 کے آغاز سے شروع ہوتا ہے۔
اردو میں نئے اسلوب بیان داخل کرنے، ہندوستان کی لنگوا فرینکا کے مسئلہ پر فیصلہ کن اور سیرحاصل مباحث شائع کرنے، دنیا کی دیگر زبانوں کے بہترین لٹریچر بالخصوص شاعری سے اردو کا دامن بھرنے اور تاریخِ ادب کے کئی فراموش شدہ اوراق کو ازسرِ نو روشن کرنے میں "ادبی دنیا" نے جو کام کیا ہ وہ یقیناً اہلِ نظر کے لیے قابل توجہ ہے۔
ادبی دنیا کی ایک اور قابل ذکر خدمت یہ ہے کہ اس نے گذشتہ چند سالوں میں ایسے متعدد نوجوانوں کو دنیائے ادب میں روشناس کرایا ہے جن کے اندازِ خیال کی رعنائیاں اور جن کے قلم کی جولانیاں ایک شاندار مستقبل کی نوید دیتی ہیں۔

ہمیں یہ کہنے میں ذرہ برابر تامل نہیں کہ ہماری پالیسی ہمیشہ یہی رہی اور آئیندہ بھی رہے گی کہ جہاں کہیں جوہرِ قابل کو دیکھیں اسے پلکوں سے اٹھا لیں اسے جِلا دیں، اس کی تراش خراش میں اپنی پوری کوشش صرف کر دیں اور پھر اسے موقع دیں کہ وہ اپنی آب و تاب سے نگاہوں کو خیرہ کرے۔

***
نام رسالہ: ادبی دنیا ، سالنامہ 1939
تعداد صفحات: 228
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 15 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ لنک: (بشکریہ: archive.org)
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Adabi Dunya Annual 1939.pdf

Direct Download link:

ادبی دنیا - سالنامہ 1939 :: فہرست مضامین
نمبر شمارمضمونمصنفصفحہ نمبر
افسانے اور ڈرامے
1جنت اور جہنمکرشن چندر.
2نفرتفیاض محمود.
3من کی من میںراجندر سنگھ بیدی.
4سنت تکارام (ڈرامہ)صلاح الدین احمد.
5روشنی کی کرنعاشق حسین بٹالوی.
6پنگھٹوقار انبالوی.
7کیمیا گرشبیر حسین.
8ایک اتوار (ڈرامہ)سنت سنگھ.
9مسافرایم۔ بقایا.
10خام مواداختر انصاری.
11قبرستان کی ساحرہطاہر قریشی.
12ایک شوہر کا روزنامچہمہر محمد خان شہاب.
13ایک حادثہمجید لشاری.
14کنال (ڈرامہ)اندر لال داس قمر.
15فرشتہسراج الدین احمد نظامی.
16بدلا ہوا زمانہ (ڈرامہ)راجہ فاروق علی خان.
17کاکیچندر بھوشن سنگھ آزاد.
علمی و ادبی مضامین
18ودیاپتی اور اس کے گیتمیرا جی.
19شعر میں اظہار اور ترجمانیفیض احمد.
20جرمن نسل کا ایک اردو شاعرپیارے لال شاکر میرٹھی.
21عہد مغلیہ میں فنون لطیفہبرجموہن دتاتریہ کیفی.
22جاپانی لڑکیوں کا تخیلسید نورالحسن برلاس.
23قدیم ہندوستان کی معاشی حالتسید بادشاہ حسن.
24بابر کی موتشہنشاہ حسین رضوی.
25یورپ کا مکہچارلس پطراش.
26انور کا انجاممظفر احمد.
27تورودتپیارے لال شاکر میرٹھی.
28سورج کا زوالبسنت سہائے.

Adabi Dunya, Annual Number 1939, pdf download.




1 تبصرہ:

  1. آپکا ادبی دنیا کے سالنامے کو شائع کرنا قابل ستائش کام ہے

    جواب دیںحذف کریں