ماہنامہ آج کل - قرۃ العین حیدر نمبر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-08-22

ماہنامہ آج کل - قرۃ العین حیدر نمبر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

aajkal-qurratulain-hyder-number

قرۃ العین حیدر (پ: 20/جنوری/1927 علیگڈھ ، م: 21/اگست/2007) کی بارہویں برسی پر یہ رسالہ پیش ہے۔ ہندوستان سے سرکاری سرپرستی میں نکلنے والے اردو کے مقبول عام مصور ماہنامہ "آج کل" کی جلد:66 کا چوتھا شمارہ بطور 'قرۃ العین حیدر نمبر' شائع ہوا تھا۔ نومبر 2007 کا یہ یادگار نمبر تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔
54 صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم تقریباً 5 میگابائٹس ہے۔
رسالہ کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

اس شمارے کے اداریہ میں خورشید اکرم لکھتے ہیں ۔۔۔
قرۃ العین حیدر نے مقدار اور معیار ہر دو اعتبار سے اتنا لکھا ہے کہ ان کو پوری طرح Evaluate کرنے کے لیے ایک اسکول درکار ہوگا۔ قرۃ العین حیدر پر یہ شمارہ پیش کرتے ہوئے ہمیں اس کم مائیگی کا شدت سے احساس ہو رہا ہے کہ ان کی شخصیت اور فکر و فن کی اتنی جہتیں اور اتنے پہلو اور اتنے زاویے ہیں کہ ان تمام کی سمائی و یکجائی ان محدود صفحات میں ممکن ہی نہیں۔ سو فی الوقت اس شمارے کو قرۃ العین حیدر کے تئیں ایک معمولی سا خراج عقیدت سمجھا جائے۔

سوانحی کوائف:
نام: قرۃ العین حیدر
تاریخ پیدائش: 20/ جنوری 1927
مقام پیدائش: علی گڑھ
وفات: 21/ اگست 2007
نام والد: سجاد سید حیدر یلدرم (1880 تا 1943)
نام والدہ: نذر سجاد حیدر (1892 تا 1967)

تصنیف و تالیف:
افسانوی مجموعہ
  • ستاروں سے آگے
  • شیشے کے گھر
  • پت جھڑ کی آواز
  • روشنی کی رفتار

ناولٹ:
  • سیتا ہرن
  • چائے کے باغ
  • ہاؤسنگ سوسائٹی
  • اگلے جنم مجھے بٹیا نہ کیجو
  • دل ربا

ناول:
  • میرے بھی صنم خانے
  • سفینۂ غم دل
  • آگ کا دریا
  • آخر شب کے ہمسفر
  • کار جہاں دراز ہے (اول)
  • کار جہاں دراز ہے (دوم)
  • گردش رنگ چمن
  • چاندنی بیگم
  • شاہراہ حریر

قرۃ العین حیدر نے کل گیارہ (11) رپورتاژ بھی تحریر کیے ہیں۔ اور خطوط کا ایک مجموعہ "دامان باغباں" کے عنوان سے 2003 میں شائع کیا۔

***
نام رسالہ: آج کل ، نئی دہلی ، قرۃ العین حیدر نمبر 2007
تعداد صفحات: 54
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 5 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Aajkal-Nov2007_Qurratulain-Hyder-Number.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:

ماہنامہ "آج کل" - قرۃ العین حیدر نمبر 2007 :: فہرست مضامین
نمبر شمارمضمونمصنفصفحہ نمبر
1اداریہادارہ3
یادوں کا شبستاں
2کیا قافلہ جاتا ہےسید محمد اشرف4
3مسافر اپنی منزل کو پہنچ گیامحبوب الرحمن فاروقی9
4عینی آپا - چند ذاتی تاثراتنند کشور وکرم12
فکر و فن کے دریچے
5قرۃ العین حیدر کے فن کی جھلکیاںباقر مہدی15
6نقاش مس حیدرشمس الحق عثمانی20
7گردش رنگ چمناسما سلیم23
8قرۃ العین کا فن اور آخر شب کے ہمسفرمحمد حامد علی خاں28
9قرۃ العین حیدر کا تنقیدی شعورشمیم طارق33
10قرۃ العین حیدر کی مصوریجمیل اختر38
مشتے نمونہ
11فوٹوگرافر (افسانہ)قرۃ العین حیدر42
12ہندوستانی معاشرت (دیباچہ سے اقتباس)قرۃ العین حیدر45
آئینہ خانہ حیات
13لعل و بدخشاں کے ڈھیرمرتب: جمیل اختر47
14کہتی ہے خلق خداادارہ50

AajKal, Qurratulain Hyder Number 2007, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں