ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو غالباً یکم ستمبر 2019 سے بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا کیونکہ پارلیمنٹ میں منظورہ موٹر وہیکل قوانین (ترمیمی بل) کو صدر جمہوریہ ہند نے منظوری دے دی ہے۔ چنانچہ تلنگانہ ریاستی حکومت نے ان ترمیم شدہ قوانین کو سختی کے ساتھ نافذ کرنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس سلسلے میں شہر کے اہم چوراہوں اور دیگر عوامی مقامات پر جرمانوں کی موجودہ رقم اور یکم ستمبر سے نافذ ہونے والے جرمانوں کی بھاری رقم کے اشتہاری بورڈس آویزاں کر دئے گئے ہیں۔
پرانے اور نئے جرمانوں کی تفصیل کا جدول یہ ہے:
ترمیم شدہ موٹر وہیکل قوانین (2019) | |||
---|---|---|---|
سیکشن | قدیم جرمانہ | تفصیل قانون | نیا جرمانہ |
194D | 100 | بغیر ہیلمٹ | 1000 (مع تین ماہ لائسنس معطلی) |
185 | 2000 | حالت نشہ میں ڈرائیونگ | 10000 |
194B | 100 | کار ڈرائیونگ بغیر سیٹ بیلٹ | 1000 |
181 | 500 | بغیر لائسنس ڈرائیونگ | 5000 |
183 | 400 | لاپرواہ و تیزرفتار ڈرائیونگ | 1000 سے 2000 |
194C | 100 | بائک پر دو سے زائد سواری | 2000 (مع تین ماہ لائسنس معطلی) |
196 | 1000 | انشورنس کے بغیر ڈرائیونگ | 2000 |
List of Fines for Traffic violation from 2019
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں