ادارہ الحسنات رامپور کے مدیر اعلیٰ عبدالملک سلیم کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-07-19

ادارہ الحسنات رامپور کے مدیر اعلیٰ عبدالملک سلیم کا انتقال

abdul-malik-saleem idara-e-alhasanat

رامپور (اترپردیش) کی سرکردہ شخصیت اور ادارہ الحسنات کے مدیر اعلیٰ عبدالملک سلیم کا 18/جولائی 2019 بروز جمعرات کو بعمر 73 سال انتقال ہو گیا۔ نماز جنازہ جمعہ 19/جولائی کو بوقت صبح 10 بجے جامعات الصالحات، قدیم کھنڈسار کہنہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔
مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان عبدالخالق نسیم ، عبدالباری وسیم ، عاصم ملک اور تین دختران شامل ہیں۔

مرحوم عبدالملک سلیم انتہائی ملنسار اور خوش اخلاق تھے۔ ان کے مزاج میں مزاح کی آمیزش بھی پائی جاتی تھی۔ ان کے انتقال پر سرکردہ شخصیات نے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رامپور سے ایک باغ و بہار شخصیت رخصت ہو گئی ہے۔ مرحوم کا انتقال علمی و ادبی حلقوں کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

واضح رہے کہ مرحوم عبدالملک سلیم معروف قلمکار اور جماعت اسلامی ہند کے دورِ اول کے ایک عظیم رہنما مولانا ابو سلیم محمد عبدالحیؒ کے فرزند تھے جن کا تعلق شہر رامپور کے ایک تعلیم یافتہ خانوادے سے تھا۔ لڑکیوں کی عظیم درسگاہ جامعۃ الصالحات کی تاسیس، قرآن مجید کے ہندی ترجمہ کے علاوہ ہندی زبان میں اسلامی لٹریچر کی منتقلی مولانا عبدالحئی صاحب کے چند نمایاں کارنامے ہیں۔
عبدالحئی صاحب نے ہی ادارہ الحسنات کا قیام عمل میں لایا تھا اور اس اشاعتی ادارے کے تحت مختلف مقبول و معروف اردو مجلات الحسنات، بتول، نور، ھلال، ہادی کا اجرا کیا تھا۔ ان تمام رسائل کی ادارت کی ذمہ داری ان کے انتقال کے بعد عبدالملک سلیم نے نہایت خوش اسلوبی سے نبھائی۔

Abdul Malik Saleem, Editor-in-Chief of Idara-e-Alhasanat Rampur passes away.

1 تبصرہ:

  1. انا للہ و انا الیہ راجعون
    اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
    ہم خود انکے تمام رسالے نور ہلال ،بتول اور الحسنات کے قاری رہ چکے ہیں
    یہ رسالہ خالص اسلامی فکر کی تعمیر میں مفید ثابت ہو ۓ
    آج ایسے ہی رسالوں کی انگریزی میں ضرورت ہے

    جواب دیںحذف کریں