ڈاکٹر اوصاف سعید ایک علمی و ادبی حیدرآبادی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ ممتاز ادیب عوض سعید کے فرزند اور ممتاز شاعر و نقاد پروفیسر مغنی تبسم کے بھانجہ ہوتے ہیں۔
سعودی عرب میں ڈاکٹر اوصاف سعید کی یہ تیسری مرتبہ تعیناتی ہے۔ ڈاکڑ اوصاف سعید 96-1995 میں حج کونسلر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور 1998 میں سکنڈ اور فرسٹ سکریٹری کی حیثیت سے بھی سفارت خانہ ہند برائے سعودی عرب میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ڈاکٹر اوصاف سعید نے 2004 سے 2008 تک جدہ میں قونصل جنرل کی حیثیت سے ایک مقبول ترین سفارت کار ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر اوصاف سعید اپنی شگفتہ مزاجی و سادگی کی وجہ سے جس قدر مقبول عام ہیں ان کی اہلیہ محترمہ فرح سعید ایک بہترین آرٹسٹ ہونے کے سبب مشہور و معروف ہیں۔ انڈوں پر کی گئی ان کی فنکاری کی ساری دنیا میں ستائش کی گئی ہے۔
Ausaf Sayeed appointed India's new envoy to Saudi Arabia
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں