کتاب کا کفن - کرشن چندر - پی۔ڈی۔ایف کتاب ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-01-16

کتاب کا کفن - کرشن چندر - پی۔ڈی۔ایف کتاب ڈاؤن لوڈ

kitab-ka-kafan-krishan-chander
کرشن چندر کا افسانوی مجموعہ "کتاب کا کفن" پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔
اس مجموعہ میں گیارہ (11) افسانے شامل ہیں اور کتاب کے صفحات کی تعداد 216 ہے۔

کرشن چندر (پ: 23/نومبر 1914 ، م: 8/مارچ 1977)
اردو ادب کا ایک اہم نام ہے۔
آج کرشن چندر اس دنیا میں نہیں ہیں لیکن ان کے افسانے، انشائیے، ناول اور ان کے تحریر کردہ مضامین سے آج بھی مطالعے کا ذوق رکھنے والا ہر اردوداں استفادہ کر رہا ہے۔
کرشن چندر نے اپنے طویل ادبی سفر کے دوران جو کچھ محسوس کیا اسے اپنی تحریروں کے ذریعہ قارئین کے سامنے رکھ دیا اور اب وہی شاہکار کی شکل میں لوگوں کی زندگی میں رومانیت کا عنصر پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی بیداری کا کام بھی انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے قلم کے ذریعہ نہ صرف اردو کی خدمت کی ہے بلکہ سماج کی برائیوں کو بھی اجاگر کیا ہے۔
کرشن چندر اپنے ہمعصر افسانہ نگاروں سے کافی مختلف تھے۔ اردو پر انہیں دوسروں کی بہ نسبت زیادہ عبور حاصل تھا۔ ان کی خوبصورت زبان قاری کو آغاز میں ہی اپنے قبضے میں لے لیتی ہے اور افسانہ کے آخر تک اس سے باہر نکلنے کا موقع نہیں دیتی۔
کرشن چندر کی خوبیوں کے معترف اردو کے معروف ناقد گوپی چند نارنگ لکھتے ہیں کہ:
"کرشن چندر اردو افسانے کی روایت کا ایک ایسا لائق احترام نام ہے جو ذہنوں میں برابر سوال اٹھاتا رہے گا۔ ان کے معاصرین میں سعادت حسن منٹو اور راجندر سنگھ بیدی بےحد اہم نام ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ کرشن چندر 1955-60 تک اپنا بہترین ادب تخلیق کر چکے تھے۔ ان کا نام پریم چند کے بعد تین بڑے افسانہ نگاروں میں آئے گا۔"
کرشن چندر کے افسانوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بلامبالغہ اس بات کا اعتراف کیا جا سکتا ہے کہ وہ نہ صرف محبت کے جذبہ اور احساس کو پورے انہماک اور حساسیت کے ساتھ اپنی کہانیوں میں پیش کرتے تھے بلکہ سماجی برائیوں کو بھی انتہائی کامیابی کے ساتھ قارئین کے سامنے رکھتے تھے۔ وہ ترقی پسند تحریک سے وابستہ تھے اور اسی لیے عام انسان کے حقوق کی بات کرتے تھے۔ ان کے دل میں امیروں کے تئیں بغاوت اور بدلے کا جذبہ تھا۔

میری کہانیوں کا یہ نیا مجموعہ برادرم خوشتر گرامی ایڈیٹر "بیسویں صدی" دہلی کی مساعی جمیلہ کا مرہون منت ہے، جنہوں نے اس کے مسودے کو مختلف جگہوں سے اکٹھا کیا۔ اسے زیورِ حسن، طباعت و کتابت سے نوازا اور یوں بہتر سے بہتر صورت میں آپ کے سامنے پیش کیا۔
موجودہ زمانے میں جبکہ اردو دشمنی ، چند مخصوص حاکم حلقوں کا لائحہ کار بن چکی ہے، جبکہ اسے نہ صرف عدالتوں، اسکولوں کالجوں بلکہ بازاروں اور لائبریریوں سے بھی خارج کیا جا رہا ہے، جبکہ اچھے اچھے اردو ناشر اس بےرحم اردو دشمنی کا شکار ہو کر دم توڑ رہے ہیں، اس زمانے میں برادرم خوشتر گرامی کا اردو کتابوں کی اشاعت کے لیے کمر کس کے میدان میں آ جانا یقیناً ایک جرات آزما اقدام ہے جس کے لیے وہ بجا طور پر ہماری مبارکباد کے مستحق ہیں۔
خوشتر گرامی صاحب نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ہر ماہ اردو ادب کی ایک نئی کتاب اپنے ادارے سے شائع کیا کریں گے۔ اس کے لیے انہوں نے علیحدہ ایک بُک یونٹ بھی قائم کر لیا ہے جسے ادارۂ بیسویں صدی کی تمام مالی و انتظامی پشت پناہی حاصل ہوگی۔
اس سلسلے میں انہوں نے ملک کے دوسرے مشہور و معروف ادیبوں سے بھی سلسلہ جنبانی کی ہے اور ان سے مسودے بھی حاصل کر لیے ہیں۔ عنقریب آپ کی خدمت میں ملک کی مشہور ادیبہ محترمہ رضیہ سجاد ظہیر، خواجہ احمد عباس، مسٹر مہندرناتھ، جناب کنہیا لال کپور اور دوسرے مشہور مصنفین کی نگارشاتِ عالیہ پیش کی جائیں گی۔
مجھے امید ہے کہ اردو ادب کے اس بحرانی دور میں آپ برادرم خوشتر گرامی سے مکمل تعاون فرمائیں گے۔ اور اس سلسلے میں ان کی کاوشوں کو لبیک کہیں گے۔ فی زمانہ اگر آپ اردو کتابوں کو خود خرید کر پڑھیں گے اور اس خریدنے اور پڑھنے کے عمل کو ایک قومی فریضہ سمجھ کر انجام دیں گے تو اس زبان کی کماحقہ حفاظت ہو سکے گی ورنہ نہیں۔ باتوں کا زمانہ گزر گیا۔

کرشن چندر
(جنوری 1956)

***
نام کتاب: کتاب کا کفن
مصنف: کرشن چندر
تعداد صفحات: 216
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 10 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ لنک: (بشکریہ: archive.org)
kitab-ka-kafan-krishan-chander.pdf

Direct Download link:
https://archive.org/download/kitab-ka-kafan-krishan-chander/kitab-ka-kafan-krishan-chander.pdf

کتاب کا کفن - از: کرشن چندر :: فہرست مضامین
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
1عرضِ حال5
2جرا اور جری7
3دو عشق21
4ڈُو ڈُو47
5عشق کے بعد67
6بھگوان کی آمد93
7دلیپ کمار کا نائی107
8مکڑی121
9ایک خط ایک خوشبو139
10آلوچے155
11کتاب کا کفن167
12سایہ202

Kitab ka kafan, a collection of urdu short stories by Krishan Chander, pdf download.

1 تبصرہ:

  1. السلام علیکم۔
    کیا آپ کا واٹس ایپ نمبر مل سکتا ہے

    جواب دیںحذف کریں