امریکہ - ڈاک نظام کی برخاستگی کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-08

امریکہ - ڈاک نظام کی برخاستگی کا فیصلہ

امریکی محکمہ ڈاک (یو ایس پی ایس) نے اعلان کیا ہے کہ وہ "ہفتہ کی ڈاک" کی ترسیل کے نظام کو ختم کر رہا ہے ۔ اس سے محکمہ کو سالانہ 2ارب ڈالر کی بچت ہو گی۔ اس اعلان پر عمل درآمد اگست سے شروع کیا جائے گا۔ امریکی محکمہ ڈاک بہت عرصہ سے مالیاتی مسائل کا شکار ہے اور یہ اعلان محکمہ کے مالی خسارہ پر قابو پانے کی کاوش کے طورپر دیکھا جا رہا ہے ۔ خانگی اور کاروباری نوعیت کی خط و کتابت کیلئے ای میل اور انٹرنیٹ کے استعمال سے خطوط کی ترسیل میں بڑے پیمانے پر کمی واقع ہوئی ہے جس کا اثر امریکی محکمہ ڈاک پر بھی واضح طورپر دیکھا جاسکتا ہے ۔ گذشتہ برس محکمہ ڈاک کو تقریباً16ارب ڈالر کا نقصان برادشت کرنا پڑا تھا اور مالی بحران پر قابو پانے کیلئے ہی محکمہ ڈاک نے ہفتہ سے اپنی خدمات بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

US Postal Service to end Saturday letter delivery

2 تبصرے:

  1. یہ تبصرہ مصنف کی طرف سے ہٹا دیا گیا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. جگجیت سنگھ کا انتقال ہو گیا وہ اپنے گائے ہوئے اک گیت "چٹھی آئی ہے" سے بہت مشہور ہوئے تھے اک تو خلیج کی ریاستوں میں روزگار کیلئے سفر اور دوسرا وہاں سے دولت اور نئی ایجادات کی مصنوعات کا بھجوانا جس میں

    ٹیپ ریکارڈر ضرور ہوا کرتا-
    اور یہ گیت گھر گھر سنا جاتا
    نہ بھی ہوا ہوتا جگجیت کا انتقال یہ خبر اک موت کی طرح ہوتی- نہ محکمئہ ڈاک ہوگا نہ چٹھی آئیگی-
    نئی ایجادات نے نہ صرف زندگی کا ڈھنگ بدلاہے فکر بدلی احساسات بدلے ہیں بلکہ فنون کو بھی بدل کر رکھ دیا ہے-

    جواب دیںحذف کریں