حکایاتِ شرلاک ہومز - سر آرتھر کونن ڈویل کی 12 کہانیاں - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-10-22

حکایاتِ شرلاک ہومز - سر آرتھر کونن ڈویل کی 12 کہانیاں - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

Sherlock Holmes 12 Stories in Urdu

شرلاک ہومز ایک تصوراتی سراغ رساں ہے جو انگریزی زبان کے نامور مصنف سر آرتھر کونن ڈوئل (1859-1930) کا تخلیق کردہ کردار ہے۔ کونن ڈوئل نے شرلاک ہومز کے کردار پر مبنی تقریباً 50 کہانیاں تخلیق کیں جو سات کتابوں کے ذریعے شائع ہو کر لاکھوں کی تعداد میں فروخت ہو چکی ہیں۔ دنیا کی تقریباً ہر بڑی زبان میں ان کہانیوں کا ترجمہ ہو چکا ہے۔
مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کے طالب علم شیخ فیروز الدین مراد نے سر کونن ڈوئل سے باضابطہ اجازت لے کر چند کہانیوں کا اردو ترجمہ کیا جو 1921 میں کتابی شکل میں شائع ہوا تھا۔
تعمیرنیوز کے ذریعے یہ دلچسپ کتاب پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً تین سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 16 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

اس کتاب کی تمہید میں مترجم لکھتے ہیں ۔۔۔
مشہور و معروف سراغ رساں مسٹر شرلک ہومز اور اس کے دوست ڈاکٹر واٹسن کے متعدد مطبوعہ کارناموں میں سے ، اول درجہ کی دلچسپ اور سبق آموز 12 کہانیاں منتخب کر کے شائع کی جا رہی ہیں۔
میں حکایاتِ شرلک ہومز کو کئی ایک لحاظ سے پسند کرتا ہوں۔ قصہ کہانی کے پیرائے میں ، آنکھوں کے صحیح استعمال، استنباطِ نتائج اور سائٹفک طریق استدلال کو دل نشین انداز سے بیان کرنا انہی حکایات کا خاصہ ہے۔
میں نے ان حکایات کو گزشتہ بیس سال میں کئی مرتبہ پڑھا ہے اور ہر مرتبہ انہیں بہت دلچسپ پایا ہے۔ میرا خیال ہے کہ اردو میں اس قسم کی کہانیاں بہت مفید ہو سکتی ہیں۔
ترجمہ کرتے ہوئے میں نے یہ تصرف کیا ہے کہ ہر ایک کہانی کو تین حصوں میں منقسم کر دیا ہے۔ حصہ اول میں پراسرار مسئلہ پیش کیا جاتا ہے۔ دوسرے حصے میں شرلک ہومز کی تحقیقات کا مفصل بیان اور تسرے حصے میں سربستہ راز اور مسئلہ کا حل درج ہوتا ہے۔
پڑھنے کا لطف یہ ہے کہ حصہ اول ختم کرنے کے بعد پڑھنے والا مسئلہ کو خود حل کرنے کی کوشش کرے۔ اگر یہ کوشش ناکام رہے تو دوسرے حصہ کو پڑھ لے اور کتاب بند کر کے سوچے کہ آگے چل کر شرلک ہومز کیا کرے گا؟
ہر ایک حکایت میں چند امور بالخصوص قابل غور ہوتے ہیں۔ پڑھنے والے کا کمال یہ ہے کہ اس کی توجہ تمام تر ان اصلی امور پر مرکوز رہے۔ شروع شروع میں شرلک ہومز کے طریقِ تحقیقات سے ایک گونہ وحشت ہوتی ہے لیکن دو تین کہانیوں کے پڑھنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ ان حکایات میں کوئی بات فضول بیان نہیں کی گئی بلکہ ہر ایک لفظ اور جملہ اپنی جگہ پر نہایت موزونیت سے رکھا گیا ہے۔
خاتمہ پر مجھے لائق مصنف کا شکریہ ادا کرنا ہے کہ میری درخواست پر انہوں نے مجھے جملہ حکایاتِ شرلک ہومز کا اردو ترجمہ شائع کرنے کی اجازت نہایت خوشی سے دی ہے۔
میں قصہ نویس نہیں ہوں، میرے مشاغل علمی اور سائنٹیفک ہیں۔ چونکہ اوقاتِ فرصت میں حکایاتِ شرلک ہومز ہمیشہ میری تفریح کا باعث رہی ہیں۔ اس لیے گزشتہ تعطیلاتِ گرما میں جبکہ علی گڑھ کی جہنم نشاں گرمی اپنے شباب پر تھی ، میں نے بمصداق ایک پنتھ دو کاج، مصیبت کی گھڑیاں خوشی سے گزارنے کے لیے یہ بارہ (12) کہانیاں ترجمہ کی ہیں۔

- فیروز الدین مراد
مسلم یونیورسٹی ، علی گڑھ
یکم جنوری 1921ء

یہ بھی پڑھیے ۔۔۔
فریدی اوریجنل کردار نہیں بلکہ شرلاک ہومز کے زیر اثر تخلیق کیا گیا۔۔۔

***
نام کتاب: حکایاتِ شرلاک ہومز - سر آرتھر کونن ڈویل کی 12 کہانیاں
مترجم: شیخ فیروزالدین مراد
تعداد صفحات: 290
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 16 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Sherlock Holmes Stories in Urdu.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست مضامین
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
1شاہِ بوہیمیا کی تصویر6
2مڑے ہوئے ہونٹ والا آدمی37
3ثمین نیلم38
4منقش حلقہ61
5شاہی تاج88
6بحری معاہدہ114
7آخری مسئلہ - یعنی شرلک ہومز کی موت146
8شرلک ہومز کی واپسی (خالی گھر والا کارنامہ)168
9بوڑھا معمار190
10تین طالب علم215
11دوسرا دھبہ237
12مرنے والا سراغ رساں270

Sherlock Holmes 12 Stories in Urdu, By Sir Arthur Conan Doyle, pdf download.

2 تبصرے:

  1. یہ کتاب کہاں سے ملے گی

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. افسوس کہ یہ کتاب کاغذی پرنٹ شکل میں کہیں بھی دستیاب نہیں ہے۔

      حذف کریں