سینما صدی نمبر - عالمی اردو ادب 2013 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2022-08-21

سینما صدی نمبر - عالمی اردو ادب 2013 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

cinema-sadi-number-aalmi-urdu-adab-2013

گذشتہ ایک صدی میں جو سائنسی ایجادات منظر عام پر آئیں، ان میں سینما کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل رہی اور اسے دنیا کا آٹھواں عجوبہ قرار دیا گیا۔
ہندوستانی سینما نے 2013 میں سو سال کی تکمیل کی ہے اور آج ہندوستانی فلمی صنعت دنیا بھر میں سرفہرست ہے۔ ہندوستان میں ہر سال لگ بھگ ایک ہزار فلمیں بنتی ہیں جبکہ امریکہ میں اس سے آدھی یعنی 500 فلمیں ہی نمائش کے لیے پیش کی جاتی ہیں۔ آج ہندوستانی فلمیں دنیا کے لگ بھگ نوے (90) ممالک کو برآمد کی جاتی ہیں۔ جن میں امریکہ، کناڈا، انگلستان، مشرقی افریقہ، خلیجی ریاستیں، انڈونیشیا، سنگاپور، تھائی لینڈ، ماریشس، عرب ممالک وغیرہ شامل ہیں۔ اس سو سال کے دوران ہندوستانی سینما اتنی ترقی کر گیا ہے کہ اب گذشتہ زمانے کی سیاہ و سفید فلموں کو بھی رنگین لبادہ پہنایا جا چکا ہے۔ مغل اعظم کے بعد نیا دور، چوری چوری، دل تیرا دیوانہ جیسی نجانے کتنی فلموں کو رنگین بنا دیا گیا ہے اور مستقبل میں نہ جانے کتنی پرانی فلمیں ناظرین کو خوبصورت رنگوں سے مزین ملیں گی۔ کبھی پرانی کلاسیکل اور نایاب فلموں کو دیکھنے فلم بین ترستے تھے مگر اب یو ٹیوب اور او۔ٹی۔ٹی پلیٹ فارمز کی بدولت سبھی فلمیں بآسانی دیکھی جا سکتی ہیں۔
نند کشور وکرم اردو کے ممتاز اور سینئر ادیب و صحافی تھے جو بعمر 90 سال 27/اگست 2019ء کو انتقال کر گئے۔ انہوں نے اردو کا واحد اور ضخیم حوالہ جاتی مجلہ "عالمی اردو ادب" کے نام سے جاری کر رکھا تھا جس کے مختلف خصوصی شماروں نے اردو دنیا میں اپنی شناخت قائم کی۔ اگست 2013ء میں انہوں نے "سینما صدی" نمبر نکالتے ہوئے "گذشتہ سینما صدی" کی کچھ جھلکیاں اس خصوصی شمارے کے ذریعے پیش کی ہیں۔
تعمیرنیوز کی جانب سے نند کشور وکرم کے مرتب کردہ اسی خصوصی شمارے کی پی۔ڈی۔ایف فائل پیش خدمت ہے۔ قریباً سوا چار سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم تقریباً 16 میگابائٹس ہے۔
رسالہ کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔



یہ بھی ڈاؤن لوڈ کیجیے:
حبیب جالب نمبر - عالمی اردو ادب 1994 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

***
نام رسالہ: سینما صدی نمبر، رسالہ عالمی اردو ادب (نئی دہلی) - 2013
مدیر : نند کشور وکرم
تعداد صفحات: 426
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 23 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Cinema Sadi Number_Aalmi Urdu Adab-2013.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

سینما صدی نمبر - عالمی اردو ادب 2013 :: فہرست
نمبر شمارتخلیقتخلیق کارصفحہ نمبر
پیش لفظ
1سینما کے سو سالنند کشور وکرم5
سینما کی تاریخ
2ہندوستانی فلموں کا آغاز و ارتقاءنند کشور وکرم9
3پاکستان کی فلمی تاریخ (اگست 1947ء تا 1996ء)یاسین گوریجہ74
4پاکستان کی فلمی تاریخ (اگست 1997ء تا اگست 2013ء)نند کشور وکرم123
5مشرقی پاکستان (حال بنگلہ دیش) کی اردو فلمیں۔128
ہماری فلمیں
6ہندوستانی فلموں میں ادبی عناصرفیاض احمد وجیہہ133
7اردو کی کہانی فلموں کی زبانیشاکر خلیق147
8اردو میں فلمی صحافت: ایک مختصر جائزہنند کشور وکرم154
فلمی ہستیاں
9اداکار، ڈائرکٹر، موسیقار، پلے بیک سنگر وغیرہنند کشور وکرم163
فلمی نغمے اور ان کے خالق
10ہندوستانی فلموں میں موسیقی اور گیتابراہیم اشک349
11فلمی نغمہ نگار: ایک نظر میںنند کشور وکرم356
چند اہم فلمیں
12امراؤ جان ادانند کشور وکرم389
13پاکیزہنند کشور وکرم391
14پکارنند کشور وکرم393
15شعلےنند کشور وکرم394
16مدر انڈیانند کشور وکرم397
17مغل اعظمنصرت ظہیر399
کچھ یادگار اردو فلمیں
18بازار۔404
19سرداری بیگم۔405
20گرم ہوا۔406
21منڈی۔409
22نکاح۔410
متفرقات
23دادا صاحب پھالکے اعزاز یافتہ فلمی ہستیاںنند کشور وکرم413
24سو سال سو گیت۔415
25کتابیات۔419
26کچھ فلمی صحافی و ادیب۔420

Cinema Sadi Number, Aalmi Urdu Adab, 2013, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں