شام کے تنازعہ پر تنظیم اسلامی چوٹی کانفرنس منقسم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-08

شام کے تنازعہ پر تنظیم اسلامی چوٹی کانفرنس منقسم

تنظیم اسلامی تعاون قائدین کا آج چوٹی کانفرنس کے دوسرے اورآخری دن اجلاس منعقد ہوا۔ جس کے موضوعات پر شام کا تنازعہ غالب رہا۔ جس کے نتیجہ میں عالم اسلام فرقہ وارانہ خطوط پر منقسم ہو گیا۔ اسلامی تعاون کے 57 ارکان میں سے نصف کا بند دروازہ اجلاس صبح کے وقت شروع ہوا اور قطعی پریس کانفرنس کے ساتھ شام میں چوٹی کانفرنس کا اختتام متوقع ہے ۔ شام کے بارے میں ایک برسر قرارداد شام کی اپوزیشن اور سرکاری عہدیداروں کے درمیان "سنجیدہ مذا کرات" کا مطالبہ کرتا ہے ۔ ایسے عہدیداروں سے بات چیت کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جو راست طورپر جبر میں ملوث نہیں ہے ۔ وزرائے خارجہ مصر، ایران، ترکی کا اجلاس شام کے موزوں پر چوٹی کانفرنس کے دوران علیحدہ طورپر منعقد کیا گیا۔ ایک دن قبل صدر مصر محمد مرسی نے صدر ترکی عبداﷲ گل اور صدر ایران محمود احمدی نژاد سے اس مسئلہ پر بات چیت کی تھی۔ نائب وزیر خارجہ ایران محمداخوند زادہ نے کہاکہ کار روائی جاری ہے ۔ کل کے اجلاس میں صدر مصر نے صدر ایران پر زوردیا کہ وہ اپوزیشن کی تائید اور ان کے ساتھ اتحاد ختم کر دے ۔ شامی اپوزیشن کی متحدہ تنظیم کے قائد احمد معزالخطیب نے نائب صدر شام فاروق الشارہ سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کی جو گذشتہ 23ماہ کی خانہ جنگی کے دوران انکسار کا رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ کل محمد مرسی نے چوٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شام کی اپوزیشن سے جو بری طرح منقسم ہے متحدہ ہو جانے کی اپیل کی تھی اور بشارالاسد حکومت کو انتباہ دیا تھا کہ وہ تاریخ سے سبق سیکھیں اور عوامی مطالبات تسلیم کریں ۔ انہوں نے بین مسلم فرقہ وارانہ اختلافات کے خلاف بھی انتباہ دیا اور کہاکہ خدا نہ کرے کہ مسلم قوم کے دشمن اب تک جو کچھ حاصل نہیں کرپائے اس اختلاف کی وجہہ سے حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں ۔

OIC Summit reveals split over Syria

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں