سمینار تلنگانہ یونیورسٹی - علامہ اقبال اور فلسفیانہ فکر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-16

سمینار تلنگانہ یونیورسٹی - علامہ اقبال اور فلسفیانہ فکر

شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی نظام آباد آندھراپردیش ا نڈیامیں ایک روزہ بین الا قوامی اردو سمینار بعنوان "علامہ اقبال اور فلسفیانہ فکر"کا 22جنوری 2013ء کو کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔ اس سیمنار کا افتتاح پرو فیسر دھرماراج ڈین فیکلٹی آفٓارٹس تلنگانہ یو نیور سٹی نظام آبادو پرو فیسربیگ ا حساس شعبہ اردو حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی نے شمع جلا کر کیا۔ افتتاحی کلمات ڈاکٹر اطہر سلطانہ صدر شعبہ اردوتلنگانہ یو نیور سٹی نظام آبادنے پیش کیے ۔ پہلے اجلاس سے پرو فیسر دھرماراج ڈین فیکلٹی آفٓارٹس تلنگانہ یو نیور سٹی نظام آباد،پرو فیسر یادگیری پرنسپل تلنگانہ یو نیور سٹی نظام آباد،پروفیسر ایس اے شکور سکریٹری اردو اکیڈمی آندھراپردیش،ضیاء الدین نیرسکریٹری اقبال اکیڈمی،مضطرمجاز ممتاز شاعر،صحافی،ماہر اقبالیات،محمدمظفر الدین فاروقی حال مقیم شکاگو امریکہ و پرو فیسربیگ ا حساس شعبہ اردو حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی نے مخا طب فرمایا اور فکر اقبال کے مختلف گوشے خودی'عشق'شاہین'مرد مومن 'قومی یکجہتی وغیرہ کو اجاگر کرتے ہوئے اقبال کو عالمی سطح کا شاعر قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ اقبال کے افکار کو عام کیا جائے اور اسے نئی نسل تک پہنچایا جائے۔ دوسرے اجلاس میں ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی صدر شعبہ اردو گر راج گورنمنٹ کالج نظام آباد،ڈاکٹر محمد ناظم علی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج موڑتاڑ،ڈاکٹرجعفر جری اسسٹنٹ پروفیسر اردو ساتاواہانا یونیورسٹی کریم نگر،ڈاکٹرعتیق اقبال پرنسپل اردو آرٹس کالج حیدرآباد،ڈاکٹرموسیٰ اقبال اسسٹنٹ پروفیسر تلنگانہ یونیورسٹی، محمد نذیر اسسٹنٹ پروفیسر ویمنس کالج عثمانیہ یونیورسٹی اور محمداسمعیل ریسرچ اسکا لر نے مقالے پیش کیے ۔ ڈاکٹرموسیٰ اقبال نے شکریہ ادا کیا۔

ایم اے عزیز سہیل

Seminar in Telangana University on Iqbal - Report: M.A.Azeez Sohail

1 تبصرہ:

  1. رپورٹ اچھی مگر بہت مختصر ہے ،اگر مضامین سے اقتباسات بھی شامل کئے جاتے تو رپورٹ زیادہ وقیع ہو جاتی

    جواب دیںحذف کریں