حج 2013 کا پہلا قافلہ کولکاتا سے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-16

حج 2013 کا پہلا قافلہ کولکاتا سے

مغربی بنگال ریاستی حج کمیٹی اس بات سے پورے طورپر مطمئن ہے کہ گذشتہ برس کی طرح امسال بھی مرکزی حج کمیٹی کولکتہ کے نیتاجی سبھاش چند ربوس بین الاقوامی ہوائی اڈہ سے سعودی عرب کیلئے ہندوستان سے عازمین کا پہلا قافلہ روانہ کرنے کا شرف بخشے گا۔ حج 2013ء کیلئے ہندوستان کا پہلا طیارہ 7!ستمبر کومدینہ منورہ کیلئے روانہ ہو گا۔ مغربی بنگال ریاستی حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مطلب علی سردار نے بتایا کہ مذکورہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ مرکزی حج کمیٹی اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ مغربی بنگال حج سیزن کے تمام کام وقت مقررہ پر انجام دینے میں سرفہرست ہے ۔ مرکزی حج کمیٹی نے کسی بھی ریاست کو وہ حق نہیں فراہم کیا جو مغربی بنگال ریاستی حج کمیٹی کو حاصل ہے ۔ چونکہ فریضہ حج کی تیاری ملکی پیمانے پر بڑے زور و شور سے کیا جاتا ہے ۔ ریاستی حج کمیٹیوں کے ساتھ ساتھ مرکزی حج کمیٹی بھی حج سیزن کے انتظامات سے پورے طورپر مطمئن ہونا چاہتی ہے اور حج فلائٹ کو لے کر وہ بیحد سنجیدہ ہوتی ہے اس لئے اسی ریاست کا انتخاب کیا جاتا ہے جہاں سے عازمین حج کی ہوائی پروازوں کو مکمل طورپر راست رکھا جاسکے ۔

first hajj group from kolkata

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں