نیٹ 2022 میڈیکل امتحان نتائج - تلنگانہ مسلم کامیاب امیدوار فہرست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2022-09-24

نیٹ 2022 میڈیکل امتحان نتائج - تلنگانہ مسلم کامیاب امیدوار فہرست

neet-2022-admissions-telangana-muslim-minority-list.jpg

نیٹ یو۔جی [NEET UG 2022] کے نتائج کا اجرا 7/ستمبر کو عمل میں آیا تھا، جس کے بعد ہر ریاست کے امیدوار اور ان کے اولیاء کو ریاستی رینکس لسٹ کا بےچینی سے انتظار رہا۔
بروز جمعہ 23/ستمبر کو تلنگانہ نیٹ کونسلنگ کے لیے مقررکردہ ریاستی ادارہ "کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس" نے ریاست تلنگانہ کے کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے جو پی۔ڈی۔ایف فائل سائز میں 594 صفحات (فائل سائز: 24 میگابائٹس) پر مشتمل ہے اور یونیورسٹی ویب سائٹ کے اس لنک سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔


اسی فہرست کی بنیاد پر مسلم اقلیتی امیدواروں کی رینک لسٹ بھی بنائی گئی ہے۔
ریاست تلنگانہ کے درج ذیل دو افراد نے انفرادی سطح پر، تلنگانہ مسلم اقلیتی امیدواروں کی رینک لسٹ تیار کی ہے۔
1) ابو الفتح سید بندگی بادشاہ قادری (سوشل سائنٹسٹ)
2) مکرم نیاز (بانی و ڈیولوپر تعمیرنیوز ویب سائٹ)


دونوں فہرستیں پی۔ڈی۔ایف فائل شکل میں ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔ ڈاؤن لوڈ لنک نیچے دیا گیا ہے۔

NEET 2022 Minority List (ONLY TOP 1000 RANKS)
Prepared By:
1) Abul Fateh Syed Bandagi Badesha Quadri (Social Scientist) - Contact No. 7386459100
2) Mukarram Niyaz - Founder/Developer www.taemeernews.com - Contact Email: taemeernews@gmail.com

NOTE:
(1) This is just a statistics compiled on the available data from KNRUHS website. This List Prepared for information only.
(2) The below information of data has been obtained, copied & provided from KNRUHS website, just for the guidance & knowledge of viewers/candidates, hence in no way the poster bears the responsibility of its authenticity, accuracy, omission & typographical errors occurred if any during the process. Its for the viewers/candidates to opt or not.

یہ بھی پڑھیے ۔۔۔
نیٹ مسابقتی امتحان کے توسط سے تلنگانہ کے میڈیکل کالجوں میں داخلہ
نیٹ 2022 - ریاست تلنگانہ میڈیکل نشستوں میں اضافہ کا امکان

ملاحظات:
1) مسلم اقلیتی امیدواروں کی فہرست، "کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس" کی جاری کردہ اسٹیٹ رینک لسٹ سے اخذ کی گئی ہے۔
2) چونکہ کے۔این۔آر یونیورسٹی کی متذکرہ فہرست میں امیدوار کے مذہب کی وضاحت نہیں ہوتی ہے، لہذا صرف نام کی بنیاد پر مسلم امیدواروں کو علیحدہ کیا گیا ہے، جس میں ممکنہ احتیاط برتی گئی ہے۔
3) پھر بھی انسانی خطا کے باعث امکان ہے کہ کچھ نام چھوٹ گئے ہوں یا کسی غیرمسلم کا نام غلطی سے شامل ہو گیا ہو۔ جس کا اندازہ دونوں اصحاب (سید قادری اور مکرم نیاز) کی تیار کردہ فہرست سے ہو سکتا ہے کہ جس میں تقریباً 14 ناموں کا فرق ہے۔
4) صرف تلنگانہ کے مسلم میڈیکل امیدواران کی مدد کی خاطر یہ معلوماتی فہرست اخلاص کے ناتے جاری کی گئی ہے۔ اس کو کسی بھی صورت میں سرکاری یا غیرسرکاری سطح کی حتمی فہرست باور نہیں کیا جا سکتا۔
5) تلنگانہ کے نیٹ-2022 کے ٹاپ ٹین مسلم امیدواروں کی فہرست حسب ذیل ہے:


NEET 2022 Minority List Download link: (Mukarram Niyaz)

NEET 2022 Minority List Download link: (Syed Quadri)

نیٹ 2022 - تلنگانہ مسلم کامیاب امیدوار فہرست
مسلم رینکنامنام انگریزیریاستی رینکآل انڈیا رینکمارکسہال ٹکٹ نمبرکٹیگری
1رمیصہ زینب خانRUMAISA ZAINAB KHAN101586954201220791General
2شاہد سعید اقبالSHAHID SAYEED IQBAL121936954201340522General
3شیخ نوحہ تسنیمSHAIK NUHA TASNEEM384816854201170769General
4وجیہہ ثمرینWAJEEHA SAMREEN466866814219030103General
5سید نظام الدینSYED NIZAMUDDIN6210876752713010042Gen-EWS
6محمد نادر پی۔ سی۔MUHAMMED NADIR P C6812156752808160277OBC- NCL
7محمد عبدالرحمانMOHAMMED ABDUL RAHMAN7714996704201130545General
8زہیر احمد خانZUHAIR AHMED KHAN7815046704201140733General
9محمد مصطفیٰ احمدMOHAMMED MUSTAFA AHMED10220356654201320249General
10سیدہ نورینہ افنانSYEDA NOURINA AFNAN10622646654201340212General


Admission in MBBS/BDS, Telangana colleges, through NEET-2022 counseling, Telangana Minority List.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں