ہندوستان کے میڈیکل کالجوں میں ساڑھے پانچ سالہ ایم۔بی۔بی۔ایس اور دیگر متعلقہ کورسز میں داخلے کے لیے کل ہند سطح کا نیٹ ایگزام (NEET-2022) برائے تعلیمی سال 2022-23 کا انعقاد 17/جولائی 2022ء کو عمل میں آیا تھا، جس کے نتیجے کا اعلان 7/ستمبر 2022ء کو کیا گیا۔ تقریباً 17.6 لاکھ امیدواروں میں سے تقریباً 9.9 لاکھ امیدوار اس امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔
آل انڈیا رینک کی بنیاد پر ہر کالج میں کل ہند سطح کی 15 فیصد نشستیں پُر کی جائیں گی باقی 85 فیصد نشستیں ہر متعلقہ ریاست کے امیدواروں کے لیے مختص رہیں گی۔ ذیل میں ریاست تلنگانہ کے گذشتہ سال کے ایم۔بی۔بی۔ایس داخلوں کے اعداد و شمار کا ایک تفصیلی جائزہ پیش ہے۔ بعض نکات کے حوالے سے میڈیکل کونسلنگ ایکسپرٹ محمد عبدالرب عارف کا تعاون حاصل رہا ہے، جس کے لیے ادارہ تعمیرنیوز ان کا شکرگزار ہے۔
- اعداد و شمار کی تحقیق مکمل طور پر ریاست تلنگانہ کے میڈیکل کونسلنگ ادارہ "کالوجی نرائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز" کے گذشتہ سال کے داخلوں (تعلیمی سال 2021-22) کی ڈیٹابیس فائل پر منحصر ہے جو کہ پی۔ڈی۔ایف فائل شکل میں متذکرہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے مفت میں حاصل کی جا سکتی ہے۔
- اس ڈیٹابیس میں صرف گورنمنٹ کوٹہ (اے کٹیگری) کے ایم۔بی۔بی۔ایس داخلوں کی فہرست شامل ہے۔
- واضح رہے کہ "اے" کٹیگری کی سالانہ فیس تقریباً 60 ہزار روپے ہوتی ہے۔
- جبکہ منیجمنٹ کوٹہ (بی کٹیگری) کی سالانہ فیس 9 لاکھ سے 15 لاکھ کے درمیان ہوتی ہے (یعنی ہر پرائیویٹ میڈیکل کالج کے منیجمنٹ کوٹہ نشستوں کی سالانہ فیس قدرے مختلف ہوتی ہے)۔
- "سی" کٹیگری این۔آر۔آئی کوٹہ ہوتا ہے، جس کی سالانہ فیس، "بی" کٹیگری کی سیٹ سے بھی کئی گنا زائد ہوتی ہے۔
-
بی اور سی کٹیگری کی مجموعی نشستوں کی تعداد کا تناسب بعض کالجوں میں نصف:نصف تو کچھ کالجوں میں یوں ہوتا ہے:
A=60, B+C=40 -
ریاست تلنگانہ میں سرکاری میڈیکل کالج جملہ دس (10) ہیں اور پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی تعداد 23 ہے جن میں چار (4) مسلم اقلیتی کالج بھی شامل ہیں۔
نمبر شمار 61، 62، 66 اور 67 ۔۔۔ یہ چاروں مسلم اقلیتی کالج ہیں۔ - متذکرہ چاروں میڈیکل کالجز میں سے 'دکن' کو چھوڑ کر باقی تینوں کالج شہر حیدرآباد کی ممتاز علمی، سماجی، رفاہی و سیاسی شخصیت ڈاکٹر وزارت رسول خان (مرحوم) کی جانب سے قائم کیے گئے ہیں۔
-
مندرجہ ذیل نمبر شمار کے حامل بیس (20) کالج شہر حیدرآباد میں یا حیدرآباد سے متصل یا حیدرآباد کے قرب و جوار میں واقع ہیں (جدول میں ان تمام کو ہائی لائٹ کیا گیا ہے):
1، 2، 7، 11، 12، 13، 18، 19، 22، 23، 24، 25، 26، 27، 28، 29، 30، 31، 32 اور 33۔
(نوٹ: قرب و جوار کے یہ 20 کالج حیدرآباد کے مرکز سے 50 کلومیٹر کے اندر ہیں سوائے نمبرشمار 023 اور 026 کے، جو 70 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر واقع ہیں)۔
فہرست تلنگانہ میڈیکل کالج (اے کٹیگری) نشستیں برائے سال 2021-22 | ||||
---|---|---|---|---|
نمبر شمار | کالج نمبر | کالج نام | نشستیں | مسلم طلبا |
1 | OMCH(001) | عثمانیہ میڈیکل کالج، حیدرآباد
OSMANIA MEDICAL COLLEGE, HYDERABAD | 213 | 19 |
2 | GAND(002) | گاندھی میڈیکل کالج، سکندرآباد
GANDHI MEDICAL COLLEGE, SECUNDERABAD | 220 | 20 |
3 | KKTI(003) | کاکتیہ میڈیکل کالج، ورنگل
KAKATIYA MEDICAL COLLEGE, WARANGAL | 220 | 17 |
4 | RADL(004) | راجیو گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس، عادل آباد
RAJIV INSTITUTE OF MEDICAL SCIENCE, ADILABAD | 105 | 8 |
5 | GVNZ(005) | گورنمنٹ میڈیکل کالج، نظام آباد
GOVT MEDICAL COLLEGE, NIZAMABAD | 105 | 11 |
6 | GMCM(006) | گورنمنٹ میڈیکل کالج، محبوب نگر
GOVT MEDICAL COLLEGE, MAHABUBNAGAR | 153 | 7 |
7 | ESIM(007) | ای۔ایس۔آئی میڈیکل کالج، صنعت نگر، حیدرآباد
ESI MEDICAL COLLEGE, SANATHNAGAR, HYD | 63 | 4 |
8 | SGMC(008) | گورنمنٹ میڈیکل کالج، سدی پیٹ
GOVT MEDICAL COLLEGE, SIDDIPET | 153 | 10 |
9 | GMSR(009) | گورنمنٹ میڈیکل کالج، سوریہ پیٹ
GOVT MEDICAL COLLEGE, SURYAPET | 128 | 9 |
10 | GMNL(010) | گورنمنٹ میڈیکل کالج، نلگنڈہ
GOVT MEDICAL COLLEGE, NALGONDA | 128 | 11 |
11 | APLO(015) | اپولو انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس، حیدرآباد
APOLLO INST OF MED SCI, HYDERABAD | 75 | 12 |
12 | KMHD(016) | کامینینی اکیڈمی آف میڈیکل سائنس اینڈ ریسرچ، حیدرآباد
KAMINENI ACADEMY OF MEDICAL SCI AND RESEARCH, HYD | 75 | 8 |
13 | MAMS(017) | ممتا اکیڈمی آف میڈیکل سائنس، باچوپلی (میڑچل/ملکاجگیری)
MAMATA ACADEMY OF MED SCI, BACHUPALLY | 75 | 4 |
14 | MMTA(021) | ممتا میڈیکل کالج، کھمم
MAMATA MEDICAL COLLEGE, KHAMMAM | 75 | 7 |
15 | CARK(026) | سی۔ آنند راؤ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس، کریم نگر
C ANANDA RAO INST. OF MED. SCI., KARIMNAGAR | 100 | 6 |
16 | PRTM(027) | پرتیما انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس، کریم نگر
PRATHIMA INST OF MED. SCI., KARIMNAGAR | 100 | 6 |
17 | SVSM(031) | ایس۔وی۔ایس میڈیکل کالج، محبوب نگر
S.V.S. MEDICAL COLLEGE, MAHABUBNAGAR | 75 | 8 |
18 | MAHE(036) | مہیشورا میڈیکل کالج، پٹن چیرو (سنگاریڈی)
MAHESHWARA MEDICAL COLLEGE, PATANCHERU, MEDAK | 75 | 3 |
19 | MNRS(037) | ایم۔این۔آر میڈیکل کالج، سنگا ریڈی
MNR MEDICAL COLLEGE, SANGAREDDY | 75 | 5 |
20 | RVMC(038) | آر۔وی۔ایم میڈیکل کالج، ملوگو (محبوب آباد)
RVM MEDICAL COLLEGE, MULUGU | 75 | 5 |
21 | SURB(039) | سرابھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس، سدی پیٹ
SURABHI INST OF MED SCI, SIDDIPET | 75 | 3 |
22 | TRRM(040) | ٹی۔آر۔آر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس، پٹن چیرو (سنگاریڈی)
TRR INSTITUTE OF MEDICAL SCIENCES, INOLE, PATANCHERU | 75 | 3 |
23 | KMNI(046) | کامینینی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس، نارکٹ پلی (نلگنڈہ)
KAMINENI INSTITUTE OF MED. SCI., NARKETPALLY | 100 | 4 |
24 | BASK(051) | بھاسکر میڈیکل کالج، معین آباد (رنگاریڈی)
BHASKAR MEDICAL COLLEGE, MOINABAD, R.R.(DST) | 75 | 5 |
25 | DPMR(052) | ڈاکٹر پٹنم مہیندر ریڈی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس، چیوڑلہ (رنگاریڈی)
DR PATNAM MAHENDER REDDY INST OF MED SCI, CHEVELLA | 75 | 3 |
26 | MHVR(053) | مہاویر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس، وقار آباد
MAHAVIR INST OF MED SCI, VIKARABAD | 75 | 3 |
27 | MLRD(054) | ملا ریڈی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس، سرارام (رنگا ریڈی)
MALLA REDDY INST OF MED SCI, SURARAM, RR | 100 | 7 |
28 | MRWN(055) | ملا ریڈی میڈیکل کالج فار وومن، سرارام (رنگا ریڈی)
MALLA REDDY MEDICAL COLLEGE FOR WOMEN,SURARAM,RR | 100 | 6 |
29 | MEDI(056) | میڈی سٹی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس، گھان پور (میڑچل)
MEDICITY INSTITUTE OF MEDICAL SCIENCES | 75 | 5 |
30 | DCMS(061) | دکن کالج آف میڈیکل سائنس، حیدرآباد
DECCAN COLLEGE OF MEDICAL SCIENCES | 90 | 90 |
31 | SHDN(062) | شاداں انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس، حمایت ساگر روڈ، حیدرآباد
SHADAN INSTITUTE OF MEDICAL SCIENCES | 90 | 90 |
32 | AYAN(066) | ایان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس، معین آباد (رنگا ریڈی)
AYAAN INSTITUTE OF MEDICAL SCIENCES | 90 | 90 |
33 | VRKW(067) | ڈاکٹر وی۔آر۔کے وومن میڈیکل کالج، عزیز نگر (رنگا ریڈی)
DR V R K WOMENS MEDICAL COLLEGE | 60 | 60 |
* | * | * | 3368 | 549 |
-
تعلیمی سال 2021-22 کے دوران ریاست تلنگانہ کے گورنمنٹ اور پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں میڈیکل کونسلنگ اتھاریٹی کی فائنل داخلہ فہرست کے بموجب:
نشستوں کی جملہ تعداد : 3368
مسلم طلبا کی تعداد : 549
مسلم طلبا کا تناسب : 16.3 - چاروں مسلم اقلیتی میڈیکل کالجوں میں تعلیمی سال 2021-22 (اے کٹیگری) کی تمام نشستیں (یعنی 100 فیصد) صرف مسلم طلبا نے حاصل کی ہیں۔
- دس (10) گورنمنٹ کالجوں کی جملہ نشستیں: 1488 ، گورنمنٹ کالجوں میں داخلہ حاصل کرنے مسلم طلبا کی تعداد: 116 - مسلم طلبا کا مجموعی فیصد: 7.8
- انیس (19) پرائیویٹ کالجوں کی جملہ نشستیں: 1550 ، پرائیویٹ کالجوں میں داخلہ حاصل کرنے مسلم طلبا کی تعداد: 103 - مسلم طلبا کا مجموعی فیصد: 6.65
- چار (4) مسلم اقلیتی کالجوں کی جملہ نشستیں: 330 ، مسلم اقلیتی کالجوں میں داخلہ حاصل کرنے مسلم طلبا کی تعداد: 330 - مسلم طلبا کا مجموعی فیصد: 100
- شہر حیدرآباد کا نمبر ون گورنمنٹ کالج گو کہ عثمانیہ میڈیکل کالج ہے، مگر داخلے کے خواہشمند زیادہ تر طلبا گاندھی میڈیکل کالج کو اس لیے ترجیح دیتے ہیں کہ عثمانیہ کالج سے مربوط اسپتال (عثمانیہ گورنمنٹ اسپتال)، کالج سے تین کلومیٹر دور فاصلے پر واقع ہے۔
- سدی پیٹ ضلع کا نام ہندوستان میں مقیم افریقی سدی نژاد باشندوں سے موسوم ہے۔
- سوریہ پیٹ ضلع، گیٹ وے آف تلنگانہ سے موسوم ہے اور جنوبی ہند کا سب سے زیادہ صاف ستھرا شہر مانا جاتا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں