حیدرآباد میں بیرونی شعرا - مضامین - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2022-08-24

حیدرآباد میں بیرونی شعرا - مضامین - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

hyderabad-mein-bairooni-shoara

انیسویں صدی کی آخری دہائیوں اور بیسویں صدی کے ربع اول تک حیدرآباد ایک اہم ادبی مرکز بنا رہا۔ ہندوستان کے مختلف علاقوں سے اہل قلم حضرات اور سربر آوردہ شاعر کچھ تو "عرضِ ہنر" کے اشتیاق میں اور کچھ شاہانِ آصفیہ کی علم دوستی، سرپرستی اور قدردانی کی کشش سے مجبور ہو کر دیارِ دکن کا رخ کرتے رہے۔
شاہ نصیر، داغ دہلوی، جلیل مانک پوری، امیر مینائی، فانی بدایونی، یگانہ چنگیزی، نظم طباطبائی اور جوش ملیح آبادی جیسی بلند پایہ ادبی شخصیتوں نے حیدرآباد میں سکونت اختیار کی اور ان کے نغمے یہاں کی ادبی محفلوں میں گونجتے رہے۔ شاہ نصیر، داغ، جلیل، فانی اور نظم طباطبائی کی ابدی خواب گاہیں اسی سرزمین دکن میں واقع ہیں۔
جنوری 1986ء میں "حیدرآباد میں بیرونی شعرا" کے موضوع پر جامعہ عثمانیہ کے شعبۂ اردو نے سہ روزہ کل ہند سمینار منعقد کیا تھا جس میں ان شعرا کے فکر و فن اور ان کے قیامِ حیدرآباد پر حیدرآباد کے ادیبوں کے علاوہ ملک کی مختلف یونیورسٹیوں سے تشریف لانے والے دانشوروں نے مقالے پیش کیے تھے۔ انہی مقالوں کو کتابی شکل میں فروری 1988ء میں شائع کیا گیا۔
ڈاکٹر سید مصطفیٰ کمال اور محمد منظور احمد کی مرتب کردہ اس یادگار کتاب کی پی۔ڈی۔ایف فائل حیدرآباد کی ادبی تاریخ میں دلچسپی رکھنے والے قارئین کی خدمت میں تعمیرنیوز کی جانب سے پیش ہے۔ قریباً ڈھائی سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم تقریباً 10 میگابائٹس ہے۔
رسالہ کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔


***
نام کتاب: حیدرآباد میں بیرونی شعرا
(شعبۂ اردو جامعہ عثمانیہ کے سمینار 1986ء میں پڑھے گئے مضامین)
مرتبہ: ڈاکٹر سید مصطفیٰ کمال اور محمد منظور احمد۔ ناشر: ڈاکٹر یوسف حسین۔ سن اشاعت: فروری 1988ء
تعداد صفحات: 257
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 10 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Hyderabad Mein Bairooni Shoara.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

حیدرآباد میں بیرونی شعرا :: فہرست
نمبر شمارتحریرقلمکارصفحہ نمبر
پیش لفظ
1سینما کے سو سالنند کشور وکرم5
الفخطبۂ استقبالیہپروفیسر سیدہ جعفر5
بخیرمقدمی تقریرپروفیسر ٹی نونیت راؤ9
جافتتاحی تقریبشریمتی کمودبین جوشی11
1جلیل کی غزل گوئیپروفیسر ثریا حسین15
2البیلی صبح - ایک عملی تنقیدپروفیسر سید محمد عقیل22
3حسرت کی شاعریپروفیسر عبدالستار دلوی35
4داغ کی شاعریپروفیسر محمد علی زیدی45
5ماہر القادری کی شاعریپروفیسر محمد ہاشم علی58
6شاہ نصیر : ایک مطالعہپروفیسر سلیمان اطہر جاوید71
7یگانہ - غالب شکن یا معتقدِ غالبڈاکٹر حنیف کیفی82
8امیر مینائی کی شاعریڈاکٹر میمونہ دلوی97
9اردو شاعری کا سِسی فَس اور آگہی کا تناظرڈاکٹر غیاث اقبال107
10حسرت - آنکھ اور ادراک کے آئینے میںرؤف خیر120
11داغ حیدرآباد میںپروفیسر سیدہ جعفر132
12یگانہ چنگیزی اور حیدرآبادپروفیسر یوسف سرمست151
13ماہر القادری بدایونیمعز قادری الملتانی165
14حسرت موہانی اور حیدرآباداختر حسن173
15نظم طباطبائی اور حیدرآبادڈاکٹر اشرف رفیع185
16شاہ نصیر دہلوی اور حیدرآبادڈاکٹر مرزا اکبر علی بیگ202
17امیر مینائی حیدرآباد میںڈاکٹر بیگ احساس216
18جلیل مانک پوری حیدرآباد میںعلی احمد جلیلی230
19جوش حیدرآباد میںہاشم حسن سعید240
20نمائش مذہب کاری و آلاتِ کاری (رپورٹ)غیاث صدیقی252

Hyderabad Mein Bairooni Shoara (Essays of Seminar held by Urdu Dept. of Osmania University in 1986), pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں