القصہ مختصر - مزاحیہ مضامین از مرزا عصمت اللہ بیگ - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2022-08-19

القصہ مختصر - مزاحیہ مضامین از مرزا عصمت اللہ بیگ - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

AlQissa-Mukhtasar_Mirza-Ismatullah-Baig

مرزا عصمت اللہ بیگ (پیدائش: 30/مارچ 1896ء، دہلی - وفات: 28/مارچ 1954، حیدرآباد)
بحیثیت مزاح نگار، ادیب و شاعر ادبی دنیا میں اپنا ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔ اردو کے ممتاز مزاح نگار مرزا فرحت اللہ بیگ کے چچا زاد بھائی تھے۔ مزاح نگاری اور طنزیہ شاعری مرزا عصمت کا نمایاں وصف رہا۔ سنجیدہ مضامین کو مزاح کے پیرایہ میں اس خوبی سے ادا کیا کہ لطافت اور شگفتگی کے پہلو میں کوئی فرق محسوس نہ کیا جا سکا۔ ان کی شخصیت اور فکر و فن میں شمال اور دکن کا خوشگوار امتزاج تھا۔ وہ عہدِ عثمانی کے منتخب باکمال قادرالکلام ادیب، شاعر، معلم انسانیت، طنز و مزاح کے شگفتہ کار مصنف اور فکاہیہ نگار تھے۔ ان کی طبیعت میں بےپایاں ظریفانہ عناصر تھے اور وہ سر محفل ظریفانہ گفتگو کے ماہر تھے۔ جب دکن ریڈیو کی نشریات کا آغاز ہوا تو انہوں نے ریڈیائی تقریروں کو فروغ دینے میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے نثر اور نظم دونوں میں اپنا ایک مخصوص مزاحیہ اسلوب پیدا کیا۔ عصمت اللہ بیگ نے اپنے مضامین اور مقالوں میں سماجی مفسدات (social evils) پر بڑے لطیف انداز میں چوٹیں کی ہیں۔ سماج کے بعض مسائل اور اہم امور پر طنزیہ انداز میں ایسی روشنی ڈالی ہے جو اپنی مثال آپ ہے۔
القصہ مختصر، مرزا عصمت اللہ بیگ کے غیر مطبوعہ اور کمیاب طنزیہ و مزاحیہ انشائیوں کا نہایت دلچسپ و نادر انتخاب ہے، جو باذوق قارئین کی خدمت میں تعمیرنیوز کی جانب سے پی۔ڈی۔ایف فائل شکل میں پیش ہے۔ تقریباً سوا سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 6 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔


عصمت اللہ بیگ کی یہ کتاب بھی ڈاؤن لوڈ کیجیے ۔۔۔
متاعِ ظرافت - مضامین از مرزا عصمت اللہ بیگ - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

***
نام کتاب: القصہ مختصر (مزاحیہ مضامین)
مصنف: مرزا عصمت اللہ بیگ
ناشر: عصمت میموریل پبلی کیشنز، حیدرآباد (سن اشاعت: 1988ء)
تعداد صفحات: 132
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 6 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Al Qissa Mukhtasar by Mirza Ismatullah Baig.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
1یومِ عصمت (اداریہ روزنامہ سیاست)6
2پیش لفظ (عابد علی خان)7
3عصمت اللہ بیگ کا طرز نگارش (پروفیسر عبدالقادر سروری)10
4دیباچہ (نواب طاہر علی خان)15
5عرضِ حال (مصطفی کے شیروانی)16
6حرفِ آخر (سوز عابدی)18
7تاثرات (مرزا بشارت اللہ بیگ)20
8تاثرات (ڈاکٹر شمس بابر / شریف اسلم)23
9تاثرات (روشن جہاں بیگم)24
10تاثرات (شمع دیبا)25
11تاثرات (وجاہت اللہ خان)27
12تاثرات (قطب النساء ہاشمی)28
مضامین
13بازاری دوا فروش31
14گریٹ پامسٹ38
15ہماری مونچھیں44
16علی گڈھ کا ایک مشاعرہ48
17بھانڈوں کی کہانی ، بھانڈوں کی زبانی56
18ملا دو پیازہ60
19پالش اور مالش72
20دادا لال بجھکڑ کا تاریخی سفر78
21ایک ہندوستانی کہانی : ببّن حجام81
22الٹی منطق84
24میاں بیوی کی تین پانچ86
23خوجہ افندی عرف ملا نصیر الدین المخاطب ملا صاحب90
25املا96
26عالمی کیلنڈر102
27مطبوعہ و غیر مطبوعہ تصانیف مرزا عصمت اللہ بیگ110
28بھائی الف - بے کی سرگذشت111
29قصہ ایک سفر کا119


Al Qissa Mukhtasar (Urdu humorous Essays), by: Mirza Ismatullah Baig, pdf download.

1 تبصرہ: