بارہویں سائنس کے بعد انجینئرنگ اور فارمیسی کالجوں میں داخلہ کے اہلیتی امتحان "MHT-CET" مہاراشٹر کامن انٹرنس ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے۔ مہاراشٹر سی ای ٹی سیل کے زیر اہتمام مختلف ضلعوں، شہروں اور تعلقوں میں امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ ان اگزام سینٹرز پر آن لائن طرز پر کمپیوٹر کے ذریعے 20/ستمبر سے یکم اکتوبر2021کے درمیان امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔
مہاراشٹر سی ای ٹی ویب سائٹ سے طلبہ ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ فی الحال PCMگروپ کے ہال ٹکٹ ویب سائٹ پر دستیاب ہیں بعد ازں PCBکے بھی ہال ٹکٹ اسی ویب سائٹ پر مہیا ہونگے۔ ہال ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے رجسٹریشن نمبر اور جنم تاریخ ضروری ہے۔ اگر آپ رجسٹریشن نمبر بھول گئے ہیں تو دسویں مارکس شیٹ کے مطابق طلبہ کا نام، والد کا نام، والدہ کا نام اور جنم تاریخ سے دوبارہ رجسٹریشن نمبر حاصل کیا جا سکتا ہے۔
طلبہ سے درخواست ہے کہ وقت سے پہلے امتحانی مرکز پہنچیں اور ضروری ہدایات پر عمل کریں۔ مہاراشٹر سی ای ٹی امتحان کی ضروری ہدایات:
- مہاراشٹر سی ای ٹی امتحان کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی مدد سے آن لائن طرز پر گا۔ امتحان دینے کیلئے ہال ٹکٹ پر دئیے گئے لاگ ان نمبر اور پاسورڈ کا استعمال کرنا ہے۔ واضح رہے لاگ ان کے بعد طلبہ کی درست معلومات اسکرین پر دکھائی دے گی اور طلبہ لاگ ان اور پاسورڈ کی حفاظت کے خود ذمہ دار ہونگے۔اسی لئے لاگ ان اینڈ پاسورڈ کسی سے شیئر نہ کریں۔
- ویب سائٹ سے ہال ٹکٹ کی پرنٹ نکالنے کے بعد تازہ پاسپورٹ سائز فوٹو اس پر چسپاں کریں۔
- طلبہ امتحان گاہ میں اپنے ساتھ آئی ڈی کارڈ ضرور رکھیں۔ آئی ڈی کارڈ میں پین کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، ووٹر آئی ڈی، بینک پاس بک، آدھار کارڈ، آدھار ای کارڈ اور کالج آفس لیٹر میں سے کوئی بھی آئی ڈی لا سکتے ہیں۔
- واضح رہے کسی بھی طرح کی سافٹ کاپی آئی ڈی قبو ل نہیں کی جائے گی۔ ہال ٹکٹ پر پرنٹ نام کے مطابق ہی آئی ڈی پروف پر نام رہنا ضروری ہے۔ اگر نام میں کو ئی غلطی ہے تو اس کے ساتھ سرکاری لیٹر یا کریکشن لیٹر لانا ضروری ہے۔
- اگزم پیٹرن اور مارکس سسٹم ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر لیں۔
- امتحان میں دستخط کیلئے ایک بال پین آپ کے پاس رہنا چاہئے۔
- امتحان اور نتائج کے بعد طلبہ کے دستاویزات کی جانچ کی جائے گی اور اسی بناء پر داخلہ ممکن ہوگا۔
- امتحان کے وقت نقل کرنے پر ایکشن لیا جائے گا اور امتحان دینے نہیں دیا جائے گا۔
- طلبہ امتحان گاہ میں ڈیڑھ گھنٹہ پہلے پوری تیاری اورہال ٹکٹ پرنٹ کے ساتھ پہنچیں۔
- امتحان کے دوران موبائل فون، کیلکو لیٹر، واچ اور دیگر الیکٹرانک اشیاء ساتھ رکھنا منع ہے۔ ان سب چیزوں کو رکھنے کے ذمہ دار طلبہ خود ہونگے۔
- امتحانی مرکز کی تبدیلی،جگہ کی تبدیلی اور تاریخ کی تبدیلی ممکن نہیں ہے۔
- اگزام اتھاریٹی کے مطابق دوبارہ ٹیسٹ نہیں لیا جائے گا۔ اسی لئے طلبہ دھیان سے وقت مقررہ پر امتحان دیں۔
- ٹیکنیکل دوشواریاں پیش آنے پر اگلے سیشن میں امتحا ن منعقد کیا جائے گا۔
- طلبہ کی جانب سے غلط معلوما ت فراہم کرنے پر امتحان میں بیٹھنے نہیں دیا جائیگا۔
- امتحان کے دوران کسی بھی طرح کی غیر قانونی حرکت پر ایکشن لیا جائے گا۔ سوالات اور جوات کو لکھ کر یا الیکٹرانکس ڈیوائس اور موبائل فون کیمرہ کی مدد سے محفوظ کرنے پر قانونی کاروئی کی جائے گی۔
- امتحان سپر وزائز کی موجود گی میں طلبہ کو ہال ٹکٹ پر دستخط کرنا ہے۔
- ہال ٹکٹ کو ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ کر لینے کے بعداس پر دی گئی معلومات کو اچھی طرح سے پڑھ لیں۔
- معذور طلبہ اپنے ساتھ ڈس ایبلیٹی سرٹیفکیٹ ضرور لائیں۔
- میتھس کے سوالات حل کرنے کے سافٹ لاگ ٹیبل کی سہولت کمپیوٹر میں رہے گی۔ پرنٹ لاگ ٹیبل لانے کی ضرورت نہیں ہے۔
- امتحان سینٹر پر پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے وقت سے پہلے پہنچے کی کوشش کریں۔ امتحان گاہ میں پارکنگ کی سہولت نہیں رہے گی۔
- امتحان گاہ میں سرپرست حضرات کا داخلہ ممنوع ہے۔
- امتحان گاہ میں وقت سے پہلے پہنچیں۔ بیرون شہر کے طلبہ ایک دن یا ایک را ت اول احتیاط پہنچے کی کوشش کریں۔
- اگر ہال ٹکٹ پر نام میں غلطی، غلط فوٹو اور غلط معلومات پرنٹ ہوگئی ہے تو ا س کے ساتھ لگنے والی ضروری دستاویزات ساتھ لائیں۔
- ہال ٹکٹ میں غلطی یا رجسٹریشن فار م میں غلطی کیلئے سرکاری افیڈویٹ کرانا ضروری ہے۔
- امتحان ختم ہونے کے بعد سوالات کے دئیے گئے جوابات لاگ آؤٹ کے بعد ویب سائٹ پر دستیاب ہونگے۔
- ریزرو کٹییگری کے طلبہ امتحان دینے بعد ایڈمیشن کے وقت ویلیڈیٹی سرٹیفکیٹ دینا لازمی ہے۔
واضح رہے منصورہ انجینئرنگ کالج کے زیر اہتمام قائم سی ای ٹی سیل کی جانب سے مہاراشٹر سی ای امتحان کیلئے سینکڑوں طلباء و طالبات کا مفت رجسٹریشن فارم بھر کر دیا گیا۔ نیز ہال ٹکٹ بھی مفت پرنٹ کر کے دیا جا رہا ہے۔ اسی طرح سے گذشتہ چاہ ماہ سے بارہویں سائنس کے ہزاروں طلباء و طالبات کو تعلیمی رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔ طلبہ کی سی ٹی امتحان کی تیاری کیلئے آن لائن لیکچرز، ٹیسٹ سیریز اور سافٹ اسٹڈی مٹیریل بھی فراہم کیا گیا۔ مزید معلومات کیلئے منصورہ سی ای ٹی سیل کے درج ذیل نمبر پر رابطہ قائم کریں۔
7406711095
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں