ماہنامہ انشاء کولکاتا کا خاص نمبر - کوّا شمارہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-08-04

ماہنامہ انشاء کولکاتا کا خاص نمبر - کوّا شمارہ

insha-kolkata-crow-issue

ماہنامہ انشاء (کولکاتا) کا 26 واں خاص نمبر "کوّا شمارہ" دنیا کی کسی زبان میں اپنی نوعیت کا پہلا کام


ماہنامہ انشاء اپنے 36 سال پورے ہونے پر 26 واں خصوصی نمبر "کوّا شمارہ Crow Issue" شائع کرنے والا ہے۔ اس عنوان سے کسی زبان میں یہ پہلا تخلیقی کام ہے۔ "کوا شمارہ" میں کوے کی فطری، وجودی، نجومیاتی اور رویائی (یعنی خوابوں سے متعلق) اساطیر و رموز کی معنویت اور ادب میں اس پرندے کے کردار کے مختلف پہلوؤں پر لکھے گئے مضامین پیش کئے جا رہے ہیں۔
تحریروں میں جدت اور اختصار کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ کوے کے حوالے سے تصوف اور فلمی گیتوں کا تذکرہ اور دس سدا بہار کوا فلمی گیتوں کا گلدستہ بھی مدیر ف۔ س۔ اعجاز نے شامل کیا ہے۔ کوے پر مختلف ملکوں سے جدید داستانوں کے علاوہ یکسر نئے مزاج کے اردو افسانے اور شاعری بھی دی گئی ہے۔


کوا جسے مختلف زبانوں میں کوا، کاگا، کرو، زاغ، کلاغ اور غراب کے نام سے جانا جاتا ہے، کی شخصیت کے اساطیری، مذہبی، سائنسی، ادبی اور ثقافتی پہلوؤں پر ایسا شمارہ مرتب کیا گیا ہے جس میں اوریجنل اور ترجمہ کردہ مضامین، داستانیں، افسانے، انشائیہ، نظمیں اور دس سدابہار فلمی گیت شامل ہیں۔ اور اس شمارے کے شرکا ہیں:
گلزار، نصر ملک (ڈنمارک)، سید علی رضا ہاشمی (تہران) / سمیع اللہ (پاکستان)، ڈاکٹر سید یحییٰ نشاط، ڈاکٹر ایس۔ایم۔ معین قریشی اور غلام شبیر رانا (پاکستان)، مسعود منور اور جمشید مسرور (ناروے)، برنالی سین، محمد خلیل سائنسداں، چندربھان خیال، جاوید نہال حشمی اور ف۔ س۔ اعجاز۔


یہ شمارہ چھ سال پلس (+) کی عمر کے سب قارئین کے لئے دلچسپ، پرکشش اور معلوماتی ہوگا۔
کوا شمارے کا ٹائٹل گلزار صاحب نے بنایا ہے جن کی ایک داستان اور نظمیں بھی شامل ہیں۔


یہ شمارہ -/125 روپے روانہ کر کے پیشگی محفوظ کروایا جا سکتا ہے۔ رقم کی آن لائن ترسیل کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

بنک تفصیلات:
Name of A/c.: Insha Publications
Account No. : 77720200000353
Bank : Bank of Baroda
Branch : Rabindra Sarani Branch, Kolkata-700073
IFSC: BARB0VJRABI (5th character is the zero digit)
رابطے کا پتا:
Insha Publications
25-B Zakaria Street, Kolkata-700073
Phone : +919830483810
Email: inshapublications@yahoo.co.in

Insha Urdu magazine's special issue "Crow Issue" on 36 years of completion, 26th special Issue.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں