اردو ہے جن کا نام - عہد حاضر کی نامور ادبی شخصیات - تذکرہ از فاروق ارگلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-06-16

اردو ہے جن کا نام - عہد حاضر کی نامور ادبی شخصیات - تذکرہ از فاروق ارگلی

اردو ہے جن کا نام (حصہ اول و دوم)
عہد حاضر کی 166 نامور ادبی شخصیات کی حیات و خدمات کا مستند، معتبر اور تجزیاتی تذکرہ


فاروق ارگلی (اصل نام: کنور محمد فاروق خاں۔ پیدائش: 3/جنوری 1940 ، فتح پور، اترپردیش)
ہمارے عہد کے معروف و مقبول اردو صحافی اور مصنف ہیں۔ جنہوں نے مختلف و متنوع موضوعات پر زائد از 200 کتابیں تصنیف، تالیف اور مرتب کی ہیں۔ انہوں نے اردو ادب کے 300 سے زائد روشن چراغوں کی تذکرہ نویسی بھی کی ہے جو اس عہدِ ناپرساں میں کام کر رہے ہیں۔
ممتاز صحافی حقانی القاسمی بجا طور پر کہتے ہیں کہ مادی عہد میں لفظوں سے تعلق کو استوار رکھنے والے اہم مصنفین میں فاروق ارگلی کا نام بھی شمار ہوتا ہے۔

حقانی القاسمی ان کی کتاب "اردو ہے جن کا نام" کا تعارف کرواتے ہوئے لکھتے ہیں ۔۔۔

لفظ مرنے کے بعد پھر زندہ ہوتے ہیں۔ موت کے بعد کی زندگی بہت اہم ہوتی ہے کیونکہ ان میں ایک نئی قوت و توانائی آجاتی ہے۔ فاروق ارگلی نے اس کتاب کے ذریعہ موت کی کیفیت سے ہمکنار بہت سے تخلیق کاروں کو نئی زندگی عطا کی ہے۔ یہ کام اتنا اہم ہے کہ فاروق ارگلی کے جنوں کے آگے سارے ستائشی الفاظ ہیچ نظر آتے ہیں اور یہ کتاب ستائش یا تحسین کے لیے ہے بھی نہیں کہ فاروق ارگلی اس منزل سے بہت آگے بڑھ چکے ہیں۔
یہ کتاب تو قاری کی آنکھوں کا اعتبار چاہتی ہے، وہ ریاضت مانگتی ہے جس سے کتاب کی ایک ایک سطر ذہن میں روشن ہو جائے اور روشنی کا یہ سلسلہ پھیلتا جائے۔ انہوں نے ہمارے ذہنوں میں ایک عہد کی تاریخ، تہذیب اور طرز فکر کو روشن کیا ہے۔ اگر ایسا نہ کرتے تو اجتماعی ذہن کا ایک بڑا حصہ تاریکیوں کی نذر ہو جاتا یا تعصب زدہ تنقید کی وادی میں ٹامک ٹوئیان مارتا رہتا۔
انہوں نے ہمارے عہد کو ادب کی ایک ایسی صبح عطا کی ہے جس سے ذرا دیر پہلے صرف رات ہی رات تھی۔ خدا کا شکر ہے کہ "اردو ہے جن کا نام" کی روشنی کی بدولت ہم رات کی اس تاریکی سے نکل آئے ہیں ۔۔۔!


اردو ہے جن کا نام - حصہ اول :: فہرست
نمبر شمارمنسوب تخلیق کارعنوان
الفتنقید و تاریخ کی تشکیل جدید : حقانی القاسمی
بقلم کا مزدور - فاروق ارگلی : ڈاکٹر محمد فیروز دہلوی
جپیش گفتار : فاروق ارگلی
1خواجہ حسن ثانی نظامی دہلوی تاریخ و تمدن کا انسائیکلوپیڈیا
2مولانا اخلاق حسین قاسمی آفتاب ولی اللہی کی تابندہ کرن
3پروفیسر گوپی چند نارنگ اردو ادب و تہذیب کا مرقع ہزار رنگ
4شمس الرحمن فاروقی اعتبار علم و آگہی، وقار لفظ و معنی
5پروفیسر محمد حسنترقی پسند فوج کا آخری سالار
6پروفیسر مسعود حسین خان اردو خیل کے جرگۂ دانش کاخاقان
7پروفیسر قمر رئيس چمنستان اردو کا گل ہزارہ
8ڈاکٹر تنویر احمد علوی خانقاہ اردو کا زندہ پیر
9ڈا کٹر کمال احمد صدیقی ادبی سچائیوں کا نقیب
10پروفیسر مختار الدین احمد تنویر عرب ، توقیر عجم
11صدیق الرحمن قدوائی محاسب صاحب نظراں
12ڈاکٹرخلیق انجم اردو تحریک کا قلعہ معلی
13پروفیسر سید محمد عقیل ترقی پسند تنقید کامتحرک استعارہ
14پروفیسر حامدی کاشمیری پھولوں کی وادی میں صد شعلہ بداماں
15پروفیسر عبدالحق شاہراہ اقبالیات کا سنگ میل
16پروفیسر زاہدہ زیدی عرفان ذات سے شعور کائنات تک
17پروفیسر شمیم حنفی اردو ننقید کا جلال - تخلیقی شعور کا جمال
18پروفیسر وہاب اشرفی اردو ادب کا سند باد جہازی
19پروفیسر لطف الرحمن سیماب قلم، شعلہ رقم
20پروفیسر شکیل الرحمن آفاق جمالیات کا صورت گر
21پروفیسر مظفر حنفی اردو کا جام جہاں نما
22پروفیسر کلیم عاجز نئی غزل میں میر کی جھنکار
23پروفیسر ظفر احمد نظامی عندلیب گلشن خود آفریدہ
24ملک زادہ منظور احمدکتاب تہذیب ثقافت کا جلی عنوان
25پروفیسر شارب رودلوی شارب جمخانۂ علم و دانش
26ضمیر حسن دہلوی دلی مرحوم کی زندہ آواز
27پروفيسر صادق کالی داس کی نگری سے اردو کا میگھ دوت
28غلام نبی خیال کشمیریات کا مجسم فکری زعفران زار
29ڈاکٹر عابد رضا بیداراردو تہذیب و تاریخ کا عابد شب زندہ دار
30مظہر امام تخلیقی و تنقیدی امتزاجیت کا آئینہ ساز
31ڈاکٹر ساحل احمد اردوادب کا بوریہ نشین بادشاہ
32آنند موہن زتشی گلزار دہلوی اردو دشمنوں کے لئے تیغ بے نیام
33دیوندر ایسر احساس کی تصویر - زندگی کا مصور
34جوگندر پال جہان نادید کا دیدہ ور
35نند کشور وکرم اسیرِ گیسوئے لیلائے اردو
36پروفیسر صغری مہدی مفسر حکایات ہستی
37نامی انصاری نقش معنی اجالنے والا شاعر، ادیب اور ناقد
38ستیہ پال آنند دیار مغرب میں اردو کا چراغ
39پروفیسر نیر مسعود ورق ورق روشی
40مجتبی حسین طنز و مزاح کا چارمینار اردو کی دیوار قہقہہ
41علامہ بیکل اتساہیخسرو کا ونش، اودھی کا سنت، اردو کی بسنت
42مخمور سعیدی بھیڑ میں اکیلا
43بشیر بدر آسمان غزل کا بدر کامل
44عابد سہيل فن کی زندگی، زندگی کا فن
45جمنا داس اختر سماجی قدروں اور ادبی و صحافتی اخلاقیات کا پیکر
46بلراج ورما اردو کا پریم کتھا واچک
47کشمیری لال ذاکر ہریانہ کے جزیرے میں اردو کا سمندر
48رتن سنگھ اردو کا خلیل جبران
49شیخ سلیم احمد من کا صوفی قلم کا سرمایہ دار
50ساغر خیامی صہبائے طنز و ظرافت کا لبالب ساغر
51اظہار اثر افلاک سے آگے کا پرندہ
52م۔ م۔ راجندر آدھی صدی سے خود کو لکھتا ہوا افسانہ
53ڈاکٹر کیول دھیر کہانی کے خواب محل میں جاگتا قلم کار
54ڈاکٹر محمد فیروزکتابوں اور یادوں کی دلی کا چلتا پھرتا آثار الصنادید
55عليم صبا نویدی تمل ناڈو کے بابائے اردو
56ڈاکٹرعظیم امروہوى سر زمین امروہہ کی عظیم روایات کا پاسدار
57منور رانا ماضی کے کینوس پر مستقبل کی تصویر
58ہلال سیوہارویقہقہوں میں قید غم کی داستاں
59عشرت قادری شوخی سوز نہاں کا شاعر
60شاہد ماہلى جادۂ ادب کا تیز رو مسافر
61ساجد رشید طاغوتی قوتوں سے نبرد آزما افسانہ نگار
62وقار مانوی وقار شہر سخن
63ڈاکٹر شباب للت جواں جواں جذبوں کا عمر رسیدہ شباب
64بشر نواز جھوٹ کی بازار میں سچ کا خریدار
65نورجہان ثروت اردو صحافت کی خاتون اول
66فیاض رفعت پتھر کے ساز پر پھولوں کا نغمہ
67کلدیپ گوہر صحیفۂ فکر کا حرف معتبر
68متین طارق باغپتی حالی اور اقبال کی روایات کا علمبردار
69انیس انصاری دل کی راہوں میں درد کی دستک
70گربچن چندن عصری اردو صحافت کا محسن
71دیپک قمر اردو کے گلاب میں مہکتا پنجاب
72بھگوان داس اعجاز دلی کے بازار میں دیکھا ایک کبیر
73ابرار کرت پوری صحرائے غزل سے گلزار حمد و نعت تک
74انیس مرزا قلم قبیلے کا آتش زیر پا


اردو ہے جن کا نام - حصہ دوم :: فہرست
نمبر شمارمنسوب تخلیق کارعنوان
الفپیش گفتار : فاروق ارگلی
خراجِ عقیدت
1لالہ سری رام دہلویساقی خمخانۂ جاوید
2ڈاکٹر رام بابو سکسینہاردو ادب کاعظیم مورخ
3جگت موہن لال رواںداستان اودھ کی معتبر آواز
4سر شنکر لال شنكراردو تہذیب و روایات کا پیکر
5مہاشہ سدرشناردو کے ناقابل فراموش افسانہ نگار
6ظفر عمر بی۔اےاردو کے اولین جاسوسی ناول نگار
7تیرتھ رام فیروز پوریماہر مترجم غیر معمولی ادیب
8سيد صباح الدین عبدالرحماناسلامی ہند کی تاریخ کا معتبر راوی
9فراق گورکھپوریشاعر ہند ، آ بروئے سخن
10بھگوان چند سحر عشق آبادیشاعر قلندر صفت
11محمد طفیلاردو کے عظیم صحافی و دانشور
12مالک رامفکری بصیرتوں کا نقش تابندہ
13سعادت حسن منٹوزندہ کہانیوں کا خالق
14اوپیندر ناتھ اشکگنگا جمنی قلمکار
15اسلوب احمد انصاریآبروئے نقد و نظر
16نثار احمد فاروقیوقارِ علم و بصيرت
17راہی معصوم رضااردو زبان کی ہندی کو ایک خوبصورت دین
18رام راکھا مل خوشتر گرامیبیسویں صدی کا افسانوی صحیفہ نگار
19احسان دانششاعر مزدور
20مخدوم محی الدينشاعر محنت و محبت
21وامق جونپوریترقی پسند قبیلے کی نمایاں آواز
22ڈاکٹر منوہر سھائے انوراردو کی خاندانی وراثت کے امین
23مولانا ضیاء القادریمدحت رسولؐ کے لیے وقف
24احمد فرازشاعر جنوں پیشہ
25سلطان صاحب فريد لکھنویکہکشان انیس کا آخری ستارہ
26ہنس راج رہبرترقی پسند فوج کا باغی سپاہی
27شانتی رنجن بھٹاچاریہاردو زبان کا بنگالی نقیب
28مخمور دہلویدبستان دہلی کا آخری نمائندہ شاعر
29شمیم کرہانیاپنے عہد کا ممتاز شاعر
30روش صدیقیجمال آ زادی اور بیداری مشرق کا شاعر
31نشور واحدیتخیل پاک بازانہ مگر انداز رندانہ
32نریش کمار شاداپنے عہد کا قلندر
33شعری بھوپالیدولت غم اور متاع زندگی کا امانت دار
34محشر عنایتیآقتاب رامپور
35جاوید وششٹدیر و حرم کے درمیاں چراغ اردو
36علیم اختر مظفرنگریابوالمعانی ، حسرت ثانی
37گوپال متلنظریاتی حریت کا استعارہ
38غلام ربانی تاباںنوائے انقلاب کی بازگشت
39دت بھارتیاردو فکشن کا گمنام شہیر
40عمر قریشی گورکھپوریمشاعروں کی شان
41راج نرائن رازسرايا اردو تہذيب
42ظ انصاریبیداری شعور اور کمال دانش کا آئینہ
43کالی داس گپتا رضااجالوں سے رسم و راہ کا شاعر
44پروفیسر عنوان چشتیشاعری اور دانشوری کا عنوان
45ڈاکٹر حاتم رامپوریچھوٹی عمر کی بڑی کہانی
46عزیز وارثیدلی کا دل بن کر جیے
47قیصر حیدری دہلویچلتی پھرتی دہلوی تہذیب
48کنول ڈبائیویسرزمین وطن کے سچے عاشق
49جگدیش مہتہ دردشاعر حقیقت بیانی
50کرشن مـوہندو درجن شعری مجموعوں کا خالق
51ہيرا لعل فلک دہلویاستاد الشعراء
52محسن زیدیمتاع آخرشب کا امین
53ڈاکٹر اسما سعیدیفراموش کر دی گئی عہد ساز شاعرہ
54کمار پاشیماورائے زمان و مکان کا شاعر
55حیات لکھنویانسانی اقدار کی خوشبوؤں کا محافظ
56امیر قزلباشلاکھوں ساعتوں میں گونجتا لہجہ
57راہی شہابیرتبہ شناس شعر و سخن
58واجد سحرىساز و ادب کا آبنگ
59سردار ہربنس سنگھ تیجغزل میں روح کی بینائی
60رحمان نیراردو کی پاپولر صحافت کا نیر تاباں
61نظر برنیعمر بھر قہقہے لٹاتے رہے
62ڈاکٹر انجم جمالیچھوٹی زندگی میں بڑی شاعری
خراج محبت
63ڈاکٹر محبوب راہیہمہ داں ، ہمہ جہت، ہمہ گیر
64رہبر جونپوریدبستان بھوپال میں شیراز ہند کا چراغ
65فصيح اکملمن مست من موج قلندر
66ڈاکٹر مولا بخشاردو نہ پڑھتے تو ٹیلر ماسٹر ہوتے
67ڈاکٹر شرف الدین ساحلودربھ کی دھرتی پر اردو کا تاج محل
68نذیر فتح پوریادب کی راہ میں لہو جلانے کی کہانی
69پروفیسر حنیف کیفیتنقید اور تخلیق کا مرقع ساز
70عارف مارہرویاردو کا مقبول عوامی ناول نگار
71ڈاکٹر ضمیر احسناردو کے تلسی داس
72مہدی پرتاپ گڑھینامرادی کے ملبے پر نئے ارادوں کا معمار
73راجندر ناتھ رہبرگلشن پنجاب میں اردو کا گلاب
74پروین کمار اشکغزلستان کا شہزادہ
75کیلاش ماہرکرب تنہائی سے نبرد آزما فنکار
76نیّر جہاں نیرسات سمندر پار غزل کی خوشبو
77ڈاکٹر زبیر فاروقعربی النسل اردو شاعر
78قمر سنبھلیجذبات اور جمالیات کا آئینہ
79ماجد رمنایک کہنہ مشق صحافی
80شہباز ندیماکیسویں صدی کی دلی کا معتبر شاعر
81غیور حسن زیدی قمر سینتھلیجواں فکر بزرگ شاعر
82انور کمال حسینیخاموش دانشوری کی بازگشت
83رؤف رضااجالوں سے رسم و راہ کا شاعر
84فیاض فاروقیردیف قافیوں میں جھلملاتی زندگی
85منیر ہمدمچمنستان سخن کا خودرو پودا
86شمس تبریزیہریانہ میں اردو کا چراغ
87عازم گورویندر سنگھ کوہلیمشینی عہد کا روحانی غزل گو
88اختر عزیز الہ آبادیفکری شاعری کی آہٹ
89ارشد قمرجھارکھنڈ میں اردو کا پر چم بردار
90اقبال ساگرریگستان میں غزل ساگر
91سلیم امروہویشہر دانش امروہہ سے نئی آواز
92شاد فدائیدہلوی تہذیب و روایات کے امین استاد شاعر

یہ بھی پڑھیے ۔۔۔
***
بشکریہ: فاروق ارگلی فیس بک ٹائم لائن
ایمیل: argali70@gmail.com
فاروق ارگلی

Urdu writers of present era - a book by: Farooq Argali.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں