مائیکروسافٹ کے کمپیوٹر آپریٹنگ نظام ونڈوز کا آخری ورژن یعنی ونڈوز-10 سن 2015 میں جاری ہوا تھا۔ اس کے بعد اب ونڈوز کا نیا ورژن ونڈوز-11 جمعرات 24/جون 2021 کو لانچ کیا گیا ہے۔ ونڈوز-11 کی بنیادی خصوصیات میں تیز رفتار بوٹ-اَپ، اپلی کیشنز اور براؤزنگ کی برق رفتاری، مختصر اَپ-ڈیٹس اور طاقت ور اندرونی نظام شامل ہیں۔
اپنے کمپیوٹر/لیپ ٹاپ میں مصدقہ ونڈوز-10 چلانے والے صارفین پرانے ورژن کو نئے ورژن میں مفت میں بدل سکیں گے۔ ونڈوز-11 بآسانی انسٹال ہوکر ونڈوز-10 کی جگہ لے لے گا۔
ونڈوز-11 کے مفت انسٹالیشن کے لیے درکار سہولیات:
- کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں پہلے سے لائسنس یافتہ ونڈوز-10 انسٹال رہنا چاہیے۔
- کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کا پروسیسر ڈوئیل کور 64 بِٹ کے ساتھ ایک گیگاہرٹز اسپیڈ کا ہو۔
- کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں 4 جی۔بی کے ریم [RAM] کی موجودگی ضروری ہے۔
- کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں ونڈوز نظام کے لیے کم از کم 64 جی۔بی کی فاضل اسٹوریج موجود ہو۔
- انٹرنیٹ کنکشن مضبوط اور تیزرفتار ہو۔
Requirements for free installation or upgrade/replacement of Windows-10 to Windows-11
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں