مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسس میں داخلے برائے تعلیمی سال 2021-22 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-06-10

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسس میں داخلے برائے تعلیمی سال 2021-22

manuu-admission-2021-22-details

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2021-22 کے لیے مرکزی کیمپس حیدرآباد اور دیگر سٹیلائٹ کیمپسوں، کالجس آف ٹیچر ایجوکیشن (سی ٹی ایز) اور پالی ٹیکنیکس کے ریگولر پروگرامس پی ایچ ڈی، پوسٹ گریجویشن، انڈرگریجویشن اور ڈپلوما و سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلے کے لیے آن لائن درخواستیں مطلوب ہیں۔

اردو یونیورسٹی کی خصوصیات:

٭ یونیورسٹی کا کیمپس 200 ایکڑ پر گچی باؤلی، حیدرآباد میں موجود انفارمیشن ٹکنالوجی کمپنیوں کے درمیان واقع ہے۔
٭ کیمپس کی سرسبزی و شادابی طلبہ کو تازگی کا احساس دلاتی۔ یہاں کی تعلیم اور ماحول وہ زندگی بھر نہ بھول پائیں گے۔
٭ یونیورسٹی درس و تدریس کی نہایت عصری سہولتوں سے لیس ہے۔
٭ مانوکے آف کیمپس سنٹرس لکھنو اور سری نگر (کشمیر) میں قائم ہیں۔ اس کے علاوہ بھوپال(مدھیہ پردیش)، سری نگر(جموں و کشمیر)، دربھنگہ(بہار)، آسنسول(مغربی بنگال)، اورنگ آباد(مہاراشٹرا)، سنبھل (اترپردیش)، نوح (ہریانہ) اور بیدر (کرناٹک) میں کالجز آف ٹیچر ایجوکیشن قائم ہے جبکہ پالی ٹیکنک کالجز دربھنگہ‘ بنگلورو‘ کڑپہ (آندھراپردیش) اورکٹک(اڈیشہ) میں موجود ہیں۔
٭ مانو کا ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل نہایت ہی فعال ہے جو ملازمت کے حصول میں طلبہ کی رہنمائی کرتا ہے۔
٭ یونیورسٹی ایک مکمل ہندوستان کا نمونہ پیش کرتی ہے۔ یہاں پر کشمیر سے کیرالا تک اور آسام سے مہاراشٹرا تک کے طلبہ زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔


آن لائن درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ:

انٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ داخلے : 12/جولائی 2021ء
پی ایچ ڈی : اردو، انگریزی، ہندی، فارسی، مطالعات ترجمہ ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ،سیاسیات، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سوشیالوجی؛ تعلیم؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ مینجمنٹ، کامرس؛ ریاضی، طبیعات، کیمیا، نباتیات، حیوانیات اور کمپیوٹر سائنس
پوسٹ گریجویٹ پروگرام : ایم بی اے؛ ایم سی اے ، ایم ٹیک (کمپیوٹرسائنس) اور ایم ایڈ
انڈر گریجویٹ پروگرام : بی ایڈ اور بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس)۔
پیشہ ورانہ ڈپلوما: ایلمنٹری ایجوکیشن (ڈی ایل ایڈ)؛ پالی ٹیکنک -سیول ، کمپیوٹر سائنس ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن ،انفارمیشن ٹکنالوجی، میکانیکل،الیکٹریکل و الیکٹرانکس۔

میرٹ کے ذریعہ داخلہ : 4/ستمبر 2021ء
پوسٹ گریجویٹ پروگرام : اُردو، انگریزی، ہندی، عربی،مطالعات ترجمہ ،فارسی ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات،سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی)۔
انڈر گریجویٹ پروگرام : بی اے، بی اے(آنرس)۔جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی (ریاضی،طبیعات،کیمیا۔ایم پی سی)، بی ایس سی(ریاضی،طبیعات،کمپیوٹر سائنس،ایم پی سی ایس) اور بی ایس سی (حیاتی علوم -96 زیڈ بی سی)۔
برج (رابطہ) کورسز : مدارس کے فارغ طلبہ کے لیے برائے داخلہ انڈر گریجویٹ (بی کام/ بی ایس سی)۔
بیچلر آف ووکیشنل کورسس: میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور میڈیکل لیبارٹری ٹکنالوجی (ایم ایل ٹی)۔
لیٹرل انٹری : بی ٹیک اور پالی ٹیکنیک میں۔
جزوقتی ڈپلوما پروگرام : اردو ، ہندی، عربی، فارسی اور اسلامک اسٹڈیز،تحسین غزل و اردو میں سرٹیفکیٹ کورس۔

نوٹ :
1) تمام درخواست گزاروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ کم از کم دسویں /بارہویں / گریجویشن میں اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کر چکے ہوں یا بحیثیت زبان/مضمون اردو کامیاب ہوں یا یونیورسٹی کے منظورکردہ مماثل مدرسہ کورسز کامیاب ہوں۔ تمام پروگراموں کا ذریعہ تعلیم اردو ہے۔
2) تمام پروگراموں میں داخلے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے صدر مرکزحیدرآباد پر دستیاب ہیں الا یہ کہ علاحدہ تذکرہ کیا گیا ہو۔

دیگر کیمپسس پر دستیاب پروگرامس:
1۔ لکھنو کیمپس: اردو، فارسی، انگریزی اور عربی میں بی اے،ایم اے اور انگریزی میں پی ایچ ڈی پروگرام۔
2۔ سری نگر کیمپس : معاشیات، اسلامک اسٹڈیز، اردو اور انگریزی میں ایم اے ؛ اردو، انگریزی اور اسلامک اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی پروگرام۔
3۔ کالجز آف ٹیچر ایجوکیشن بھوپال(مدھیہ پردیش)، دربھنگہ(بہار) : بی ایڈ، ایم ایڈ اور پی ایچ ڈی ان ایجوکیشن۔
4۔ کالجز آف ٹیچر ایجوکیشن سری نگر (کشمیر) ، آسنسول(مغربی بنگال)، اورنگ آباد(مہاراشٹرا)، سنبھل (اترپردیش)، نوح (ہریانہ) اور بیدر (کرناٹک) : بی ایڈ۔
5۔ پالی ٹیکنک انجینئرنگ ڈپلوما :
سیول انجینئرنگ؛ کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ کے ڈپلوما (دربھنگہ۔بہار اور بنگلورو۔ کرناٹک)؛
سیول انجینئرنگ،میکانیکل انجینئرنگ، الیکٹریکل اور الیکٹرانکس انجینئرنگ ( کڑپہ۔آندھراپردیش )؛
سیول انجینئرنگ، میکانیکل انجینئرنگ، الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرنگ (کٹک۔ اڈیشہ) پر دستیاب ہیں۔

درخواستیں صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی۔ تمام پروگراموں کے لییای۔پراسپکٹس اور آن لائین درخواست فارم 10/ جون 2021 سے داخلوں کی آخری تاریخ تک یونیورسٹی ویب سائٹ پر دستیاب رہیں گے۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو درج ذیل پتے پر ای-میل کیجیے:
admissionsregular@manuu.edu.in

داخلہ ہیلپ ڈیسک رابطہ برائے عمومی رہنمائی (فون نمبرات) :
9523558551, 9866802414, 6302738370, 9849847434
ایس سی /ایس ٹی/اوبی سی/معذور /ای ڈبلیو ایس امیدواروں کے مختلف پروگراموں میں داخلے کیلئے تحفظات حکومت ہند کے ضوابط کے مطابق رہیں گے۔ یونیورسٹی میں ہاسٹل کی محدود گنجائش فراہم ہے۔

مانو آن لائن داخلہ برائے تعلیمی سال 2021-22 (ریگولر پروگرامس)

ذیل کے داخلہ جاتی پروگرام میں درخواست دینے کی آخری تاریخ:
12/جولائی 2021ء
ڈی ایل ایڈ۔ ڈپلوما ان انجینئرنگ (پالی ٹکنک)
بی ایڈ۔ بی ٹیک، ایم ایڈ، ایم بی اے ۔ ایم سی اے۔ ایم ٹیک (کمپیوٹر سائنس) پی ایچ ڈی پروگرامس


میرٹ کی بنیاد پر داخلہ والے پروگرام میں درخواست دینے کی آخری تاریخ:
4/ ستمبر 2021ء
برج کورس۔ یوجی۔ پی جی۔


اس لنک کے ذریعہ رجسٹریشن اور درخواست دیں:
Registration Form For Regular Programs Admission 2021-22

ڈاؤن لوڈ کیجیے:

Please visit University website
manuu.edu.in

Admissions in Maulana Azad National Urdu University (MANUU) for academic year 2021-22

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں