گمشدہ خطوط اور دیگر تراجم - محمد عمر میمن - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2020-09-02

گمشدہ خطوط اور دیگر تراجم - محمد عمر میمن - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

gumshuda-khutoot-umar-maimon

محمد عمر میمن (پ: 1939 ، م: 3/جون 2018)
ماہر لسانیات، شاعر، افسانہ نگار، اردو اور انگریزی کے مشہور مترجم رہے ہیں۔ آپ کی پیدائش علیگڑھ کی تھی مگر بعد ازاں پاکستان منتقل ہو گئے۔ نقوش و فنون جیسے جرائد میں آپ کے افسانے شائع ہوئے مگر اصل وجۂ شہرت ترجمہ نگاری بنی۔ عربی اور اردو سے انگریزی میں آپ کی ترجمہ ہوئی کتب کی تعداد 37 کے قریب ہے۔ آپ نے جدید ادب کے کچھ شاہکار بھی اردو کے قالب میں ڈھالے، جن میں گارشیا مارکیز، انٹونیو گرامچی، ماریو وارگاس لوسا، میلان کنڈیرا اور دیگر یورپی مصنیفین کی تخلیقات شامل ہیں۔
محمد عمر میمن کے تراجم کا ایک مجموعہ (سن اشاعت: 1994) باذوق قارئین کے مطالعے کے لیے تعمیرنیوز کی جانب سے پی۔ڈی۔ایف فائل شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً پونے دو سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 8 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

انسائیکلوپیڈیا ادبیات عالم میں یاسر جواد لکھتے ہیں ۔۔۔
محمد عمر میمن - نامور سکالر، دانشور، ادیب اور مترجم
(پیدائش: 1939ء - وفات: 03 جون، 2018ء)
اردو اور انگلش کے مشہور مترجم اور ماہرِ لسانیات۔ آپ کے خاندان کا اصل تعلق ہندوستان کی ریاست گجرات کے شہر راجکوٹ سے تھا، مگر آپ علی گڑھ میں پیدا ہوئے۔ آپ کےوالد عربی کے عالم وہاں یونیورسٹی میں پڑھاتے تھے۔ ہجرت کرکے پاکستان آنے وہ مختلف یونیورسٹیوں پڑھاتے رہے۔ اور پھر ریٹائیرمنٹ لے کر مطالعہ میں محو رہنے لگے۔ عمر میمن کو مطالعہ کی عادت اپنے والد سے ورثہ میں ملی۔
آپ نے 1961ء میں سند ھ یونیورسٹی سے ایم اے عربی کیا اور تین سال تک وہاں یہی مضمون پڑھایا۔ اس دوران افسانے لکھنے شروع کیےجو نقوش اور فنون جیسے موقر ادبی جرائد میں شائع ہوئے۔ تب وہ (1965ء) ہارڈورڈ چلے گئے۔ اور مشرقی زبانوں اور ادبیات میں ماسٹر ڈگری لی ۔ پھر وہ لاس اینجلس گئے۔ جہاں مشہور محقق G.E Grunebaum کی زیرِ نگرانی اپنا پی ایچ ڈی کا تھیسس (اسلامیات پر) مکمل کیا۔ 1970ء سے 2008ء تک وہ یونیورسٹی آف وسکونسن میڈین سے منسلک رہے اور 25 برس تک "Annual of Urdu Studies" کی ادارت کے فرائض انجام دیے۔ آپ کی اصل وجۂ شہرت تراجم ہیں۔
البتہ اردو میں چند کہانیاں اور امام ابن تیمیہ پر ایک کتاب بھی لکھی۔ عربی اور اردو سے انگلش میں آپ کی ترجمہ ہوئی کتب کی تعداد 37 کے قریب ہے۔ آپ نے جدید ادب کے کچھ شاہکار بھی اردو کے قالب میں ڈھالے۔ وہ البرٹو موراویہ، البیر کامیو، گارشیا مارکیز، انٹونیو گرامچی، ماریو وارگاس لوسا، میلان کنڈیرا، سینڈور مارائی اور دیگر یورپی مصنیفین کی تحریروں کا اردو میں ترجمہ کرچکے ہیں۔

حال ہی میں شائع ہونے والے چند تراجم:
--------
(1 ) خندہ اور فراموشی کی کتاب (میلان کنڈیرا کے ناول The Book of Laughter and Forgetting کا اردو ترجمہ)،
(2) وجود کی ناقبلِ برداشت لطافت (میلان کنڈیرا کے ناول The Unbearable Lightness of Being کا اردو ترجمہ)،
(3) روشنی کی یہ خیرہ کن نابودگی (طالہر بن جلّون کے ناول The Blinding Absence of Light کا اردو ترجمہ)،
(4) فنِ فکشن نگاری (ممتاز مغربی ادیبوں سے مکالمے، تین حصوں میں)
(5) جنگل والا صاحب (بیپسی سدھوا کے ناول The Crow Eaters کا اردو ترجمہ)
(6) پہچان (میلان کنڈیرا کے ناول Identity کا اردو ترجمہ)
(7) سفید قلعہ (اورحان پاموک کے ناول The white Castle کا اردو ترجمہ)

یہ بھی پڑھیے:
محمد عمر میمن - چار زبانوں کا ماہر اسکالر
***
نام کتاب: گمشدہ خطوط (ترجمہ شدہ کہانیاں)
مترجم: عمر میمن
تعداد صفحات: 177
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 8 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ لنک: (بشکریہ: archive.org)
Gumshuda Khutoot - Translated stories by Umar Maimon.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

گمشدہ خطوط - ترجمہ شدہ کہانیاں از محمد عمر میمن :: فہرست
نمبر شمارتخلیقتخلیق کارصفحہ نمبر
1گمشدہ خطوطمیلان کنڈیرا9
2گرانڈ مارچمیلان کنڈیرا57
3عامِ زنِ جرکسیامین مالوف95
4چاند کی طرف شفقت کا سفینہلیلی بعلبکی112
5حتیٰ کہ قبر کے منہ پر بھیالیگزاندر سولژے نیتسن125
6بوالعجبی ہی بوالعجبیالیگزاندر سولژے نیتسن141
7ایما بواری کی آنکھیںجولین بارنز163

Gumshuda Khutoot, translated short stories by Umar Maimon, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں