ماہنامہ چمنستان دہلی - افسانہ نمبر جون 1945 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2020-09-29

ماہنامہ چمنستان دہلی - افسانہ نمبر جون 1945 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

Chamanistan - Afsana Number - June-1945

چمنستان
جنوری-1940 میں دہلی سے اپنی اشاعت کا آغاز کرنے والے اردو کے اس ماہنامہ رسالے کی ٹیگ لائن تھی: اردو زبان کے سدابہار پھولوں کا گلدستہ، اس انجمنِ گل میں شعلے بھی ہیں شبنم بھی۔
آغا شاعر قزلباش دہلوی کی یاد میں جاری اس ماہنامے کے مدیر آغا سرخوش قزلباش تھے اور شاید تقسیمِ ملک کے سانحے تک یہ رسالہ بپاندی دہلی سے شائع ہوتا رہا۔ مشہور ای-لائبریری ویب سائٹ "ریختہ" پر اس رسالے کے تقریباً 50 شمارے موجود ہیں۔ اس ماہنامے کی بزم میں مشاہیرِ ادب کی تحریریں شامل رہیں جیسے جوش ملیح آبادی، خواجہ حسن نظامی، احسان دانش، آرزو لکھنوی، ملا رموزی، صفی لکھنوی، انجم آفندی، رشید احمد صدیقی، فراق، خمار، جاں نثار اختر، شوکت تھانوی، میرزا ادیب، حجاب امتیاز علی، ماہر القادری اور دیگر بےشمار معروف و مقبول شاعر و ادیب۔ بقول مدیر اس رسالے کو اور اس کی آسان و سہل ہندوستانی زبان کو سراہنے والوں میں پرنسپل جامعہ ملیہ اسلامیہ ڈاکٹر ذاکر حسین اور سابق وزیراعظم اترپردیش شری پنڈت گووند بلبھ پنت شامل تھے۔ اور یہ رسالہ حکومت رامپور اور محکمۂ تعلیمات حکومتِ میسور سے منظور شدہ تھا۔
اس رسالے کا ماہ جون-1945 کا شمارہ "افسانہ نمبر" کے طور پر شائع ہوا تھا جن میں شامل چند تخلیق کاروں کے نام ہیں: جوش، جگر، مجاز، حفیظ جالندھری، ل۔احمد اکبرآبادی، خواجہ احمد عباس، مرزا ادیب، احسان دانش، سجاد ظہیر، قیسی رامپوری، ایم۔اسلم، خدیجہ مستور، ابراہیم جلیس، قرۃ العین حیدر، ضمیر جعفری وغیرہ۔
چمنستان کا یہ خصوصی شمارہ (افسانہ نمبر : جون-1945) قدیم رسائل کے شائقین کے لیے تعمیرنیوز کی جانب سے پیش خدمت ہے۔ تقریباً ڈیڑھ سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم تقریباً 11 میگابائٹس ہے۔
رسالہ کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
اس خصوصی شمارہ کے اداریہ بعنوان "پہلی نظر" کے تحت مدیر آغا سرخوش قزلباش لکھتے ہیں ۔۔۔
موجودہ زندگی بھی آخر ایک پہیا بن کر رہ گئی۔ وہ آغازِ کار کی وحشت، گھبراہٹ، ہراس، ناامیدی، بےچینی، وہم کی تاریکیاں سب کی سب زندگی کے رخ پر آتے ہی مساوات کی صورت میں ڈھل گئیں۔ اب نہ کرب ہے، نہ چیخ نہ غم ہے نہ مسرت۔ پانچواں سال ہونے کو آیا، تجربات نے ولولوں کی بنیادیں کھوکھلی کر دیں۔ حوادث نے عزائم کو پژمردہ کر دیا۔ واقعات نے امیدوں کو بےحس بنا دیا اور وقت نے باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لے لی۔ نہ وہ ہماہمی ہے نہ وہ زور شور۔ زندگی نہ رکتی ہے نہ ٹھٹکتی ہے اور نہ ہی دوڑتی ہے۔ ایک مسلسل بہاؤ ہے، پیہم رفتار جو محسوس بھی ہے اور معلوم بھی۔ تاہم کبھی کبھی عمر کے تقاضے اپنے میں خون دوڑاتے ہیں، نبضوں میں دھڑکنیں بھرتے ہیں۔ امنگ اپنے پر کھولتی ہے۔ عزم کے چہرے پر سرخی جھلکنے لگتی ہیں۔ دماغ وقت کی نگاہوں میں نگاہیں الجھا دیتا ہے اور دل بھی اسپارک دے اٹھتا ہے۔ اس وقت چاہتا ہوں کہ چمنستان کے لیے کوئی تعمیری کام کیا جائے۔ ہندوستانی پبلشرز کو ہندوستان کا ایک ایسا قومی ادارہ بنا دیا جائے کہ جس سے مصنفین بھی مطمئن رہیں اور ناشر بھی۔
اس حیاتِ بےحیاتی میں مفلوج کوششوں سے عزم کے انجکشن دے رہا ہوں اور اس کی ایک لپک یہ افسانہ نمبر حاضر کر رہا ہوں۔ مئی نمبر میں جو مضمون نگار حضرات کی فہرست دی تھی وہ "بڑھا بھی دیتے ہیں کچھ زیبِ داستاں کے لیے" کے مصداق نہ تھی، اس میں قطعیت شامل تھی۔ لیکن باوجود بالغ وعدوں کے، چمنستان ان تمام حضرات کی دماغی کاوشیں نہیں جمع کر سکا جس کے لیے میں آپ حضرات سے معذرت خواہ ہوں اور امید کے سسکتے ہوئے ہونٹوں سے یہ ضرور کہوں گا کہ جنوری 1946 میں سالنامہ شاید ویسا شائع کر سکوں جیسا اس نمبر کو کامراں بنانے کا خیال تھا۔ زیرنظر نمبر بھی آپ ملاحظہ فرمائیں گے تو آپ کو شعلہ و شبنم کے امتزاج کا عمدہ نمونہ نظر آئے گا۔ میں ان تمام حضرات کا ممنون ہوں جنہوں نے میری درخواست کو قبول فرما کر مجھے مفتخر کیا۔
اکثر مضامین جو افسانہ نمبر کے لیے ہی منگوائے تھے، رہ گئے ہیں جس کی وجہ کاغذ کی قلت کے سوا اور کچھ نہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ مضمون نگار حضرات مجھے میری اس نادانستہ غلطی پر معاف کریں گے۔

***
نام رسالہ: چمنستان - افسانہ نمبر: جون-1945
مدیر: آغا سرخوش قزلباش
تعداد صفحات: 152
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 11 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Chamanistan_June-1945.pdf

Direct Download link:

ماہنامہ 'چمنستان' - افسانہ نمبر: جون-1945 :: فہرست
نمبر شمارتخلیقتخلیق کارصفحہ نمبر
1پہلی نظرآغا سرخوش قزلباش2
2نئی تہذیبآغا شاعر قزلباش دہلوی3
3مرد کی شکستسر سید رضا علی4
4تبرکاتصفی لکھنوی8
5قدیم ترین افسانہل۔ احمد اکبرآبادی9
6عصرِ جواںجوش ملیح آبادی16
7جھجھکشاہد احمد دہلوی17
8جگرپارےجگر مرادآبادی20
9چاندنیوزیر حسن دہلوی21
10شاعر کی جوانی کے منصوبےحفیظ جالندھری23
11ایک کاروباریاختر اورینوی25
12ترے بغیرنواب مکرم علی خاں مکرم32
13ایک راتمرزا ادیب33
14روحِ انقلاباحسان دانش38
15پاؤں میں پھولخواجہ احمد عباس39
16زندگی کا نوررشید اختر ندوی49
17نمودِ صبح صادقضیاء الاسلام53
18اقبال کا پیامِ حیاتسجاد ظہیر54
19کیلیںقیسی رامپوری57
20آہنگِ نواثر جلیلی59
21احساسِ ندامتایم۔ اسلم60
22شالامارشہید یار جنگ69
23میری بھولخواجہ محمد شفیع دہلوی70
24ایک سوالاحمد ندیم قاسمی71
25ترکِ دوستیدرویش میرٹھی76
26عسقخدیجہ مستور77
27قبر اور گلاب کا پھولجعفر علی خاں اثر لکھنوی84
28نصف بہترشائستہ اختر بانو سہروردی85
29عذراصالحہ عابد حسین90
30غزالانِ لکھنؤاسرار الحق مجاز95
31اور یہ افسانہ نگارجیون ساتھی96
32وارداتاصطفیٰ خاں اصطفی97
33فاصلہابراہیم جلیس98
34پرواز کے بعدقرۃ العین حیدر103
35وہ راتحمیدہ سلطانہ112
36دھندلکاسلام مچھلی شہری118
37روس کی تقلید کے بجائےآغا سرخوش قزلباش120
38الٹا اثربہزاد لکھنوی121
39نغماتسید ضمیر جعفری123
40ٹوٹا ہوا کھلوناسحاب آغا شاعر124
41ایک زندہ لڑکیصدیقہ بیگم سیوہاروی129
42ترقی پسندی سے پہلےبہارکوٹی132
43پچھتاؤ گیخمار لکھنوی138
44کھسی میں ہنسیدیش139
45وارداتِ شاعرعاصم پریمی146
46تصویریںادارہ147
47اشتہارمشتہرین148

Chamanistan magazine Delhi, issue: June 1945 (Afsana Number), pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں