ماہنامہ کھلونا دہلی - سالنامہ 1971 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2020-07-22

ماہنامہ کھلونا دہلی - سالنامہ 1971 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

khilauna-annual-feb-1971

ادارہ "شمع" (نئی دہلی) کے رسائل میں جہاں فلمی و ادبی رسالہ "شمع" ، خواتین کا ماہنامہ "بانو" ، جاسوسی ادب کا نمائندہ رسالہ "مجرم" شامل تھے وہیں 1948 سے بچوں کے لیے ماہنامہ "کھلونا" بھی جاری کیا گیا تھا جس نے ادب اطفال کی ترویج کے میدان میں اپنی نمایاں شناخت قائم کی۔ اپنے دور کے مشہور و مقبول ادیب و شعرا نے "کھلونا" میں بچوں کے لیے بہت کچھ لکھا تھا۔
"کھلونا" کا ایک یادگار سالنامہ (فروری-1971) تعمیر نیوز کے ذریعے پیش خدمت ہے۔ 163 صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم تقریباً 10 میگابائٹس ہے۔
رسالہ کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

فروری 1971 کے کھلونا کے اس سالنامے میں جہاں اپنے دور کے مشہور و مقبول ادیب جیسے عصمت چغتائی، واجدہ تبسم، بلونت سنگھ، رام لعل، کوثر چاندپوری، صالحہ عابد حسین، سراج انور، م م راجندر، اظہر افسر، سلامت علی مہدی، غلام احمد فرقت کاکوروی، عادل رشید، م ک مہتاب، ہاجرہ نازلی، ڈاکٹر کیول دھیر وغیرہ نے بچوں کے لیے دلچسپ کہانیاں لکھی ہیں وہیں احمد جمال پاشا، فکر تونسوی اور کنہیا لال کپور جیسے نامور مزاح نگاروں کی مزیدار کہانیاں اور علامہ اقبال، احمد ندیم قاسمی، ساحر لدھیانوی، سلام مچھلی شہری، پریم وار برٹنی، شفیع الدین نیر، رئیس امروہوی، جگن ناتھ آزاد، حسرت جےپوری کا شعری کلام بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ معروف ادیب خواجہ احمد عباس نے بچوں کے چاچا نہرو کے حوالے سے ان کی زندگی کا ایک یادگار واقعہ بھی کہانی کی شکل میں بیان کیا ہے۔

کھلونا کے اس سالنامے کے اداریے میں "اپنی باتیں" کے تحت لکھا گیا ہے ۔۔۔
جب گھر کی فضا عجیب بھید بھری سی ہو جائے۔ گھر کے ایک دو تین آدمی سازشیوں کے سے انداز میں الگ تھلک رہنے لگیں۔ ان کے چہروں پر خوشی کی چاندنی کھلے لیکن زبان سے وجہ ظاہر نہ ہو، وہ الگ کمرے میں کئی کئی گھنٹے گزاریں، سرگوشیوں کے انداز میں ان کی 'واہ واہ' اور ہنسی ابھرے، اور کسی "غیر" کے پہنچتے ہی وہ چپ سادھ لیں ۔۔۔
ہاں، جب گھر کا انداز کچھ ایسا ہو جائے تو اس سے یہ نہ سمجھنا چاہیے کہ ان کا دماغ چل گیا ہے، بلکہ اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ یہ "سال نامہ" گھر میں آ چکا ہے اور جن کے ہاتھ پہلے لگ گیا ہے وہ دوسروں کی چھین جھپٹ سے بچنے کے لیے اسے چوری چھپے پڑھ رہے ہیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ ایسی حرکتیں کرنے میں بڑے بچوں سے بھی بازی لے جاتے ہیں۔ سچ پوچھیے تو اس میں ان کا (یا کسی کا بھی) قصور نہیں ہے۔ جب تک شوقین لوگ اپنا اپنا پرچہ الگ نہ خریدیں یہ تو ہونا ہی ہے۔
اردو کے اتنے بڑے بڑے لکھنے والوں نے سال نامے کی محفل میں شرکت کی ہے۔ راگ رنگ، ہنسی مذاق، معلومات، تربیتی تفریح اور اصلاح دل لگی کی ایسی پھلجھڑیاں اس کے ورق ورق پر چھوٹ رہی ہیں کہ ہر ایک کا دل پہلے خود لطف اٹھانے (اور کچھ سیکھنے) کو مچل اٹھتا ہے۔
بعض لکھنے والوں نے ذرا دیر سے اپنے فن پارے بھیجے، پھر گنجائش کا مسئلہ بھی آڑے آتا رہا، اس لیے جی مار کر کئی اچھی اچھی چیزیں روکنی پڑیں۔ انہیں تم آنے والے پرچوں میں پڑھ سکو گے۔
سال نامہ پڑھنے کے بعد اپنی رائے لکھنا نہ بھولنا۔ ہم نے تو اپنی بساط بھر اسے اچھے سے اچھا بنا کر پیش کیا ہے، لیکن اصل فیصلہ تو تمہارا ہے۔۔۔
سال نامہ تمہارے لیے ہی نہیں، تمہارے دوستوں کے لیے بھی بےمثال سوغات ہے۔ اپنے عزیز ترین دوست کو سال میں بارہ بار اپنی محبت بھری یاد دلانے کے لیے 'کھلونا' کی سالانہ خریداری کا تحفہ دو۔ اس کے لیے تمہیں بس یہ کرنا ہے کہ آٹھ روپے 95 پیسے منی آرڈر سے ہمیں بھیج دو اور تحفہ پانے والے کا نام، پتہ لکھ دو۔ سال نامہ رجسٹرڈ ڈال سے بھیج دیا جائے گا اور اس کے بعد بھی گیارہ مہینے تک 'کھلونا' تمہارے خلوص اور پیار کی نشانی بن کر پہنچتا رہے گا۔

کھلونا کا ایک اور سالنامہ ڈاؤن لوڈ کیجیے:
ماہنامہ کھلونا دہلی - سالنامہ 1973 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

***
نام رسالہ: کھلونا - (سالنامہ) فروری 1971
مدیر: الیاس دہلوی (بانی: یوسف دہلوی)
تعداد صفحات: 163
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 10 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Khilauna_Feb-1971.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:

ماہنامہ 'کھلونا' - سالنامہ فروری 1971 :: فہرست
نمبر شمارتخلیقتخلیق کارصفحہ نمبر
1شہد کی مکھیعلامہ اقبال6
2چاچا نہروخواجہ احمد عباس9
3؟احمد ندیم قاسمی13
4یہ بزرگعصمت چغتائی15
5گیتساحر لدھیانوی21
6وہ کون تھاواجدہ تبسم23
7تتلیسلام مچھلی شہری27
8شکاری انکلبلونت سنگھ29
9ایک سچی کہانیرام لعل33
10لاڈلیپریم وار برٹنی39
11نیا کھیلکنہیا لال کپور41
12ہند ہمارا زندہ بادشفیع الدین نیر46
13اگلی نسل کا نورکوثر چاندپوری51
14کاغذ کی ناؤرئیس امروہوی57
15تمہارا اقبالصالحہ عابد حسین59
16ٹینڈے دادا کا کارنامہفکر تونسوی63
17بلبل رانی کی گرفتاری اور رہائییکتا امروہوی68
18ماموں اونٹسراج انور71
19ننھے داغ اور اونچے کارنامےکے پی سکسینہ76
20جنگل کے بندرم م راجندر79
21بوجھو تو جانیںجگن ناتھ آزاد83
22ہنسنے کی مشقاظہر افسر85
23شیر اور انسان کی دوستیسلامت علی مہدی102
24میرا کھلوناشمیم کرہانی107
25کہاوتوں کی کہانیغلام احمد فرقت کاکوروی109
26مرغا مرغینیاز حیدر113
27دل چسپ کاشت کاریاختر علی115
28شبراتن بواعادل رشید121
29نئے ارادےبسمل سعیدی125
30سفید جھوٹڈاکٹر شکیل الرحمن129
31ہمارے بچےحسرت جےپوری134
32جگنو میاں کی دمم ک مہتاب136
33چاند کی جوتہاجرہ نازلی139
34مسٹر اسکاٹاحمد جمال پاشا143
35نیا دورثاقب زیروی149
36موتیڈاکٹر کیول دھیر151
37کھلوناخضر برنی155

Khilauna magazine Delhi, issue: Feb 1971, pdf download.

2 تبصرے:

  1. بہت خوب!عمدہ کاوش ہے۔مزید کھلونوں کا انتظار رہے گا۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. کھلونا کے مزید شمارے بھی انشاءاللہ جلد پیش کیے جائیں گے۔

      حذف کریں