ہندو رانیاں - حالات و سوانح - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-10-08

ہندو رانیاں - حالات و سوانح - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

hindu-queens

ہندو رانیاں (ہندوستان کی نامور ہندو رانیوں کے حالات و سوانح) - سن 1909 میں لاہور کے نول کشور اسٹیم پریس سے شائع ہونے والی اس مختصر، یادگار و دلچسپ کتاب میں، ہندوستان کے قدیم تاریخی زمانے سے آخری دور تک کی مشہور ہندو خواتین کے مفید سوانح نہایت تحقیق سے درج کیے گئے ہیں۔
تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً ڈیڑھ سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 6 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

یہ کتاب وکیل ٹریڈنگ کمپنی لمیٹیڈ، امرتسر کی 12 ویں سلسلہ تالیفات ہے۔ کتاب کا مصنف کا نام درج نہیں۔ کتاب کے دیباچہ میں لکھا ہے ۔۔۔
آج کل ہندوستان میں لڑکیوں کی تعلیم و تربیت کا بڑا چرچا ہے۔ ایک طرف گورنمنٹ کا سررشتۂ تعلیم زنانہ مدارس اور مکاتب پر خاص توجہ کر رہا ہے، دوسری طرف ہندو اور مسلمان لیڈر اپنی اپنی قوم کی لڑکیوں کو تعلیم دینا اپنی قومی ترقی کا ذریعہ خیال کر رہے ہیں۔ اور ہر قوم کے مناسب حال نصاب تعلیم کا بندوبست ہو رہا ہے۔ اکثر مطابع بھی تعلیم کی توسیع میں مدد دے رہے ہیں۔ اور بےشک ہر قوم کے لیے اس کے مذاق کے موافق نصاب تعلیم کا مقرر ہونا ضروری ہے۔ کیونکہ ہر قوم کو اپنے قومی کارناموں کو پڑھنے اور سننے سے خاص دلچسپی ہوتی ہے۔
ایک ہندو عورت اپنی قوم کی رانیوں اور قابل فخر عورتوں کے حالات بہ نسبت مسلمان عورتوں کے، زیادہ شوق و رغبت سے سنے گی۔ اسی طرح ایک مسلمان عورت کو مسلمان عورتوں کے حالات پڑھنے اور سننے میں دلچسپی زیادہ ہوگی۔ اور بائیوگرافی ایسی ہی چیز ہے۔ جس سے ہر قوم اپنے واقعات میں برائی کا حصہ دیکھ کر اس کے چھوڑنے پر آمادہ ہو سکتی ہے اور بھلائی کا حصہ اس کو بھلائی کی طرف مائل کر سکتا ہے۔
اس لیے ہم نے مناسب جانا کہ ہندو خاندانوں میں پڑھے جانے کے لیے اس ملک کی ہندو رانیوں اور نامور خواتین کا ایک علیحدہ تذکرہ لکھا جائے جو اب تک اردو میں پایا نہیں جاتا ہے۔ نظر براں مختلف کتابوں سے ہندو خواتین کے نام چھانٹ کر اور ان کے صحیح حالات معلوم کر کے یہ مجموعہ مرتب کیا گیا ہے۔ ہم کو امید ہے کہ یہ تمام ہندو خاندانوں میں خاص دلچسپی سے پڑھا جائے گا۔ اور دوسرے مذہب کی عورتیں اور عام مرد اس کتاب سے ضروری معلومات حاصل کر سکیں گے۔
اس کے پڑھنے سے ہر لڑکی اور عورت کی یہ خواہش ہونی چاہیے کہ اس کا نام بھی اوصاف عامہ و خاصہ میں آئیندہ تعریف خاص کا مستحق سمجھا جائے۔ اور اس کے حالات سے آئیندہ آنے والی نسلیں اس کو بطور عزت و افتخار کے بیان کرنے والی اور بطور سبق کے یاد رکھنے والی ہوں۔ اور لڑکیاں تعلیم و تربیت سے ایسی آراستہ نظر آئیں کہ ان کی قوم کے مرد ان پر فخر کرنے والے ہوں اور ان کی گود ان کے بچوں کے لیے ایسا گہوارۂ ناز ہوں جس میں وہ ہنستے کھیلتے ابتدائی تعلیم و تربیت سے آراستہ ہو کر اسکول اور کالج میں داخل ہوں۔

یہ بھی پڑھیے:
سیتا - ہندو دیومالا کا ممتاز و مقدس کردار
شکنتلا - بھرت کی ماں - مادرِ بھارت ورش
***
نام کتاب: ہندو رانیاں - حالات و سوانح
مطبوعہ: نول کشور پریس لاہور
تعداد صفحات: 145
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 6 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Hindu Queens.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

ہندو رانیاں :: فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
1دیباچہ5
2اہلیا7
3میترئیی9
4گارگی11
5تارا14
6مندودری16
7سیتا19
8سکنتلا32
9کنتی36
10دروپدی42
11گندھاری50
12اثرا54
13جشووا56
14رکمنی58
15پریم دیوی60
16دمینتی یعنی دمن62
17بکیا66
18بدیاتما یا بدیا دھری72
19لیلا وتی77
20کھونا82
21سنجوگتا84
22کورم دیوی91
23پدمنی92
24کولا دیوی اور دیول دیوی95
25میرانبائی98
26مرگ نینا یعنی آپو چشم100
27تارا بائی102
28روپ متی106
29درگاوتی111
30جودہ بائی116
31اہلیا بائی121
32رانی کور138
33رانی سورنابائی141
34رانی کرناتھ143

Hindu Queens, a biography of renown Indian Hindu women, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں