تاجِ شاہی حسن کے قدموں میں - شاہانِ یورپ کے معاشقے - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-10-15

تاجِ شاہی حسن کے قدموں میں - شاہانِ یورپ کے معاشقے - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

european-kings-love-stories

سوسائٹی کے رسم و رواج اور خاندانی روایات کی رکاوٹیں شاہانہ محبت کی راہ میں بھی حائل ہوتی ہیں۔ مثلاً یورپی بادشاہ کروڑوں انسانوں پر حکومت کرتے رہے مگر اپنے ذوقِ محبت کے مطابق اپنی ہی دل پسند ہستی کو شریک حیات نہیں بنا سکے۔ یورپ کی تاریخِ شاہی محبت کے اوراق سے اخذ شدہ اس کتاب میں ان بادشاہوں کے افسانے درج ہیں جن کی شخصیت عشق کے ترازو میں بھی تولی جا سکتی ہے۔ محبت کے کوچے میں بادشاہ کا تاج اور فقیر کی ٹوپی کا ایک ہی بھاؤ ہے۔
ہندوستان کے نامور اور کامیاب مترجم منشی تیرتھ رام فیروزپوری نے اس کتاب میں 14 رومانی داستانوں کا انتخاب پیش کیا ہے۔
تعمیرنیوز کے ذریعے یہ دلچسپ کتاب پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً دو سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 8 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

منشی تیرتھ رام فیروز پوری - ہندوستانی ناول نگار، افسانہ نگار، مدیر اور مترجم تھے، انھوں نے درجنوں کتابوں کا اردو زبان میں ترجمہ کیا ونیز ایک ماہوار رسالہ "ترجمان" بھی شائع کیا کرتے تھے۔ ان کی تعلیم میٹرک تھی اور وہ بغرض معاش 1930 تا 1947 لاہور میں مقیم رہے۔ تقسیم ہند کے بعد جالندھر میں جا بسے. انہوں نے 150 سے زائد انگریزی کتب کے اردو تراجم کیے جو تقریباً 60 ہزار سے زائد صفحات بنتے ہیں۔

اس کتاب کا تعارف کراتے ہوئے دیباچہ میں ناشر لکھتے ہیں ۔۔۔
عشق و ہوس میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ ہوس کی منزل چند لمحوں کی عشرت پر ختم ہو جاتی ہے۔ عشق کی راہ اس درجہ طویل ہے کہ اس میں برابر کا ساتھ بعض اوقات زندگی بھی نہیں دے سکتی۔ اس لیے عشق جب پختہ ہو جائے تو مصلحت اندیشی، عقل و خرد اور شعور و فہم کے لیے کوئی راہ نہیں رہتی۔ لہذا عاشق بعض اوقات اس مرحلے پر آ جاتا ہے جس کا تصور بھی اس کے ذہن میں نہیں ہوتا۔
لیکن عشق و عاشقی کے لیے بھی مختلف درجے ہیں۔ اگر کوئی گدائے بےنوا کسی حسین و جمیل شمع کو اپنی جھونپڑی میں روشن کرنا چاہتا ہے تو وہ ساز و سامان کی کم مائگی کے باعث اپنی آرزو کا مستقبل موہوم سمجھنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ لیکن کسی بادشاہ کے لیے کسی زہرہ شمائل کو اپنا بنا لینا مشکل نہیں کیونکہ حسن کے نغمے اشرفیوں کی جھنکار پر خریدے جا سکتے ہیں۔ مگر ۔۔۔ سوسائٹی نے جو ناقابل برداشت قوانین بنا رکھے ہیں، ان کی گرفت عوام کی بہ نسبت خواص کے لیے زیادہ ہے۔ رسم و رواج اور خاندانی روایات کی غیرانسانی رکاوٹیں شاہانہ محبت کی راہ میں حائل ہو جاتی ہیں۔
جن بادشاہوں اور ولی عہدوں نے ان اصولوں و قوانین کو توڑ کر کسی غیرسرمایہ دار عورت کو رفیقۂ حیات بنانے کی کوشش کی انہیں سوسائٹی نے تختِ شاہی سے اتار کر قعرِ گمنامی میں پھینک دیا۔ اور ان پرستارانِ محبت نے عشق کی آگ پر وقارِ شاہی کو جلتا دیکھا، لیکن دامنِ محبوب نہیں چھوڑا۔ یہ افسانہ نہیں، کہانی نہیں، اگلے وقتوں کی داستاں نہیں بلکہ ایک نیم تاریخی حقیقت ہے جسے اس کتاب میں وضاحت کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
شاہانِ یورپ کا شیوہ ہے کہ وہ مذہبی، مدنی، تہذیبی، رومانی، مادی اور انفرادی حرکت کو سیاسی اغراض کے پیمانے سے ماپتے ہیں لیکن زیرمطالعہ کتاب سے معلوم ہوگا کہ ان کی اپنی شخصیت بھی عشق کے ترازو میں تولی جا سکتی ہے۔
منشی تیرتھ رام فیروزپوری کی محنت قابل تحسین ہے کہ انہوں نے تواریخ یورپ کے اوراق سے وہ تمام افسانے ڈھونڈ ڈھونڈ کر جمع کیے۔ جن کے ذریعے تاجِ بادشاہی کو حسن کے قدموں میں دکھایا جا سکتا ہے۔ ان افسانوں میں مسرت بھی ہے اور حسرت بھی لیکن ہر افسانہ اپنے مفہوم کے اعتبار سے ایک جامع داستان کی حیثیت رکھتا ہے۔

موضوع سے متعلق یہ کتب بھی ڈاؤن لوڈ کیجیے ۔۔۔
ملکاؤں کے رومان - دنیا کی رنگین مزاج عورتیں - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
چندراموہنی - ایک ممنوعہ ناول - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

***
نام کتاب: تاجِ شاہی حسن کے قدموں میں (شاہانِ یورپ کے معاشقے)
از: منشی تیرتھ رام فیروزپوری
تعداد صفحات: 199
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 8 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Taj-e-Shahi_Husn-ke-QadmoN-meiN.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست مضامین
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
1دیباچہ5
2شاہ بلجیم پر ایک جرمن حسینہ کا سیاسی وار9
3ملکۂ ہسپانیہ کا معاشقہ18
4بلجیم کی ہجراں نصیب شہزادی29
5شہزادہ سویڈن کا دل کنیز کے دامِ الفت میں41
6زار روس کے بھائی کا معاشقہ53
7جرمنی کی ایک پراسرار حسینہ کے سیاسی غمزے67
8بلغاریہ کی ستم رسیدہ ملکہ79
9شہزادہ آسٹریا کی محبت کا پراسرار افسانہ91
10معشوقہ کے خون آلود آغوش میں عاشق کی نعش137
11جارج چہارم اور میری جورڈن149
12شاہِ پرتگال کا برسرعام قتل164
13شاہ سرویا کا انقلاب انگیز عشق170
14شہزادہ آسٹریا کی پراسرار داستان محبت181
15نپولین کی داستان کے حسرت انگیز اوراق191

Taj-e-Shahi Husn ke qadmoN meiN, Romantic love stories of renown European Kings, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں