ملکاؤں کے رومان - دنیا کی رنگین مزاج عورتیں - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-07-14

ملکاؤں کے رومان - دنیا کی رنگین مزاج عورتیں - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

malkaon-ke-ruman pdf
محبت ازل سے ہے اور ابد تک رہے گی۔ بھکاری اور بھکارن کے دل میں بھی اور بادشاہ اور ملکہ کے دل میں بھی۔
یہ کتاب "ملکاؤں کے رومان" دنیا کی کچھ ایسی بڑی عورتوں کے افسانہ ہائے محبت کا مجموعہ ہے جن کا ذکر دنیا کی تاریخ میں موجود ہے۔ اپنے عہد کے مقبول ترین ادیب راجہ مہدی علی خان نے اس دلچسپ کتاب کی تخلیق کی ہے۔ تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔
تقریباً دو سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 11 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

اس کتاب کا تعارف کراتے ہوئے پیش لفظ میں ناشر لکھتے ہیں ۔۔۔
محبت ازل سے ہے اور ابد تک رہے گی۔
مفلس بھکاری سے لے کر بادشاہ تک کی گردن اس کے پرشوکت اور پرجلال مندر میں پہنچ کر فرطِ احترام سے خم ہو جاتی ہے۔
وہ کون سا دل ہے جس میں محبت کی دھڑکن موجود نہ ہو اور وہ کون سا سانس ہے جو خوسبوئے محبت سے مملو نہ ہو۔
بعض اوقات محبت اس انداز سے کی جاتی ہے کہ محب اور محبوب دونوں زندۂ جاوید ہو جاتے ہیں اور بعض اوقات محبت خود ایسے بڑے انسانوں کے دلوں میں اپنا مسکن تلاش کر لیتی ہے کہ وہ خود زندۂ جاوید معلوم ہونے لگتی ہے۔
پیش نظر عشقیہ داستانوں کے کرداروں کے دلوں میں محبت نے اپنا گھر ڈھونڈا اور اپنی دنیا کے آسمان پر ایک دلکش ستارے کی طرح لازوال چمک پیدا کرنے لگی۔
"ملکاؤں کے رومان" دنیا کی ان بڑی بڑی عورتوں کے افسانہ ہائے محبت کا مجموعہ ہے جن کا ذکر دنیا کی تاریخ میں موجود ہے۔ ان رنگین داستانوں کو پڑھنے سے معلوم ہوگا کہ محبت ازل سے ہے اور ابد تک رہے گی ۔۔۔ بھکاری اور بھکارن کے دل میں بھی اور بادشاہ اور ملکہ کے دل میں بھی۔ غرضیکہ محبت ہی ہم دنیا والوں کی روحانی غذا ہے۔
داستانیں تو ازل سے ہیں اور ابد تک رہیں گی لیکن ان کے قلمبند کرنے کے لیے خوبصورت الفاظ، رنگینئ بیان، برجستگی اور ندرتِ خیال کی خوبیاں بہت کم لکھنے والوں میں ہوتی ہیں۔ اگرچہ ان داستانوں کو زیادہ شاعرانہ رنگ دینے کے لیے "داستان گو" نے بعض جگہ تاریخی حقائق سے کسی قدر گریز کر لیا ہے لیکن بلاشبہ کہا جا سکتا ہے کہ راجہ مہدی علی خاں کا قلم اس کتاب میں بعض اوقات صفحۂ قرطاس پر پھول اور ستارے بکھیرتا ہوا نظر آتا ہے۔ ان پھولوں کی خوشبو ہمارے مشامِ جان کو اور ان ستاروں کی ضیا ہمارے دلوں کے تاریک ترین گوشوں کو منور کرتی چلی جاتی ہے۔
ان داستانوں میں لکھے ہوئے بعض فقرات اتنے خوبصورت ہیں کہ ان پر نظم کا گمان ہونے لگتا ہے اور انسان کی بےچین روح ایک اضطراب انگیز سی شیریں تسکین محسوس کرنے لگتی ہے۔
امید ہے کہ ادبی حلقوں میں اس کتاب کا پرجوش خیرمقدم کیا جائے گا۔

***
نام کتاب: ملکاؤں کے رومان (دنیا کی رنگین مزاج عورتیں)
از: راجہ مہدی علی خان
تعداد صفحات: 192
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 11 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Malkaon ke Ruman.pdf

Direct Download link:

- فہرست مضامین
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
1پیش لفظ5
2ہسپانوی شہزادی کی داستانِ محبت7
3ستارہ23
4سیفو کی داستانِ عشق48
5ڈنمارک کی پری67
6گلشنِ یونان کی نازک کلی82
7عرب شاعرہ کا رومان90
8ولی عہد جرمنی کی معشوقہ110
9حبشی کی جلیل المرتبت محبوبہ116
10سکندرِ اعظم کی خون آشام محبوبہ122
11میڈم کیوری کا افسانۂ محبت138
12ایڈگر ایلن پو کی محبوبائیں145
13پولینڈ کی حور163
14ریجن فلوری169
15میریا آف لیمبارڈ سٹریٹ180

Malkaon ke Ruman, Romantic love stories of Renown Queens, pdf download.

1 تبصرہ: