شیش محل - خاکے از شوکت تھانوی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-09-27

شیش محل - خاکے از شوکت تھانوی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

sheesh-mahal-shaukat-thanvi

معروف و ممتاز مزاح نگار شوکت تھانوی کی دو کتابیں قاعدہ بےقاعدہ (ادبی شخصیات پر مزاحیہ خاکے) اور بارِ خاطر (مشاہیر کے نام طنزیہ مزاحیہ مکاتیب) تعمیرنیوز کے ذریعے پیش کی جا چکی ہیں۔
اس دفعہ ان کے تحریرکردہ دلچسپ و شگفتہ ادبی خاکوں پر مبنی ایک ایسی کتاب "شیش محل" پیش ہے جس میں سو (100) سے زائد نامور و ممتاز شخصیات کے خاکے تحریر کیے گئے ہیں۔ مگر بقول مصنف: ان خاکوں میں ادبی حالات سے زیادہ نجی حالات پیش کیے گئے ہیں۔
240 صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم تقریباً 9 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

کتاب کے مصنف شوکت تھانوی، کتاب کا تعارف کرواتے ہوئے "حرف اول" کے تحت لکھتے ہیں ۔۔۔
اس کتاب میں ان میں سے چند ادبا اور شعرا کا تذکرہ پیش کیا جا رہا ہے جن سے میں کبھی نہ کبھی کسی نہ کسی صورت سے مل چکا ہوں۔ ظاہر ہے کہ صرف اتنے ہی حضرات سے نہ ملا ہوں گا بلکہ ان سے بہت زیادہ ایسے بھی ہوں گے جن کا نام اس مجموعہ میں نہیں آ سکا ہے۔ اس سلسلہ میں متعدد مجبوریاں ہیں۔ سب سے پہلی مجبوری تو یہ کہ دماغ محدود ہے۔ دوسرا سبب یہ ہے کہ کتاب کے صفحات محدود ہیں۔
یہ تذکرہ کسی مورخ کے کام آنے والی چیز نہیں ہے۔ اس لیے کہ ادبی حالات سے زیادہ نجی حالات پیش کیے گئے ہیں اور وہ بھی ایسے کہ ان کے غلط ہونے کا احتمال صحیح ہونے سے کہیں زیادہ ہے۔ اس لیے کہ میں نے جو کچھ لکھا ہے وہ میرا ذاتی مطالعہ ہے اور مجھ کو اعتراف ہے کہ میں نے اپنے مطالعہ کو ہمیشہ غیرمستند سمجھا ہے۔
ایک غیرمستند بات پر کسی کو برا ماننے کا کوئی حق تو نہیں ہے۔ لیکن اگر پھر بھی کوئی برا مانے تو میں پرائیویٹ طور پر معافی مانگنے کے لیے تیار ہو جاؤں گا۔ اس لیے کہ معافی کے ایک لفظ سے بڑے بڑے ہنگامے خاموش ہوتے ہوئے دیکھ چکا ہوں۔ میں نے اپنے نزدیک اپنی ایماندارانہ رائے کا اظہار کیا ہے، مگر مجھے خود نہیں معلوم کہ میرا ایمان کس حد تک ایماندار ہے؟

اس مجموعہ میں جن حضرات کا ذکر ہے ان میں سے بہت سے داغِ جدائی دے چکے ہیں اور بہت سے اس میں بھی بخل کر رہے ہیں۔ کچھ کی موت میرے لیے ناقابلِ برداشت ہے اور کچھ کی زندگی معلوم نہیں کس دل سے برداشت کر رہا ہوں۔ بہرحال دوستوں اور دشمنوں دونوں کے ساتھ جہاں تک ہو سکا ہے ایمانداری برتنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یعنی دوستی میں بہکنے اور دشمنی میں بھڑکنے کے جذبات پر قابو پانے کی کوئی کوشش اٹھا نہیں رکھی ہے۔ اس کے باوجود اگر بہکنے یا بھڑکنے کی غلطیاں بےساختگی میں سرزد ہو گئی ہوں تو انہیں شاعروں کی زبان میں "آمد" سمجھ کر "از دل خیزد" تو سمجھ لیجیے گا مگر "بردل ریزو" سے پرہیز کیجیے گا۔

- شوکت تھانوی
5/اپریل 1943ء

***
نام کتاب: شیش محل
مصنف: شوکت تھانوی
تعداد صفحات: 240
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 9 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ لنک: (بشکریہ: archive.org)
Sheedh Mahal by Shaukat Thanvi.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

شیش محل - از: شوکت تھانوی :: فہرست مضامین
نمبر شمارعنواننمبر شمارعنوان
1حرف اول58رشید جہاں
2آرزو لکھنوی59رضا لکھنوی
3آسی الدنی60رفیع احمد خان
4آشفتہ لکھنوی61روش صدیقی
5آغا شاعر62ریاض خیرآبادی
6آغا حشر63زاہدہ خلیق الزماں
7آنند نرائن ملا64ساغر نظامی
8اثر لکھنوی65سالک (عبدالمجید سالک)
9احسن مارہروی66سایل دہلوی
10احسان دانش67سبط حسن
11احتشام ماہلی68سپرو (سر تیج بہادر سپرو)
12اختر شیرانی69سجاد حیدر یلدرم
13ارشد تھانوی70سہا مجدودی
14ایم۔ اسلم71سیدہ سردار اختر
15اصطفیٰ لکھنوی72سیماب اکبر آبادی
16اصغر گونڈوی73شاد (تربینی سرن)
17اعجاز (پروفیسر اعجاز حسین)74شاہد احمد
18افسر میرٹھی75شمس الدین (حکیم خواجہ شمس الدین)
19افقر موہانی76شہید (مولانا صبغۃ اللہ فرنگی محلی)
20اقبل (سر محمد اقبال)77صادق (بہاری چرن سکسینہ)
21اکبر حیدری78صدیق (مولوی محمد صدیق)
22امید امیٹھوی79صفدر مرزا پوری
23امین سلونوی80صفی لکھنوی
24انیس احمد عباسی81ظریف لکھنوی
25انصار ناصری82ظفر الملک علوی
26اویس احمد ادیب83عبدالحق (مولانا)
27بسمل الہ آبادی84عبدالحلیم شرر (مولانا)
28بہزاد لکھنوی85عبدالرؤف عشرت (خواجہ)
29پریم چند86عبدالقادر (سر)
30پطرس87عبدالماجد دریابادی (مولانا)
31پیارے لال شاکر88عزیز لکھنوی
32سید امتیاز علی تاج89عشرت رحمانی
33تاجور نجیب آبادی90عظیم بیگ چغتائی
34تبسم نظامی91علی سردار جعفری
35ثاقب لکھنوی92علی عباس حسینی
36جالب دہلوی93فانی بدایونی
37جاں نثار اختر94فرید جعفری
38جذبی (معین احسن)95فراق گورکھپوری
39جگر مرادآبادی96فکر (ابن الحسن فکر)
40جوش ملیح آبادی97قدیر لکھنوی
41حافظ محمد عالم98کرشن چندر
42حب (مہاراجکمار محمد امیر حیدر خاں آف محمودآباد)99کلیم (مولوی عبدالرحیم)
43حسرت موہانی100ل۔ احمد
44حسن نظامی101مجاز (اسرار الحق)
45حفیظ جالندھری102مجذوب (خواجہ عزیز الحسن غوری)
46حفیظ سید (ڈاکٹر محمد حفیظ سید)103مجنوں گورکھپوری
47خلیل احمد104محبوب طرزی
48خمار بارہ بنکوی105مخدوم محی الدین
49دیا نرائن نگم106مرزا محمد عسکری
50دیوانہ بریلوی107مشیر احمد علوی
51دیوانہ گورکھپوری108ملا رموزی
52ذوقی (خواجہ مسعود علی)109ملک حسیب احمد
53راز چاندپوری110نسیم انہونی
54راشد (ن۔ م۔ راشد)111نیاز فتحپوری
55رام بابو سکسینہ112وصل بلگرامی
56رحم علی الہاشمی113یوسف حسن (حکیم یوسف حسن)
57رشید احمد صدیقی..

Sheesh Mahal, a collection of Urdu humorous caricatures by Shaukat Thanvi, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں