افواہوں کی شرعی حیثیت - وجوہات اقسام اثرات - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-03-15

افواہوں کی شرعی حیثیت - وجوہات اقسام اثرات - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

afwahon-ki-sharie-haisiyet
موجودہ سوشل میڈیا دور میں افواہ سازی باقاعدہ ایک فعال کارخانے کی مانند جاری و ساری ہے۔ افواہ سازی کے طریقہ واردات اور اس کی شرعی حیثیت کو جاننے اور سمجھنے کے لیے ایک اہم اور مفید کتاب "افواہوں کی شرعی حیثیت - وجوہات اقسام اثرات" پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔
تقریباً 200 صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف ساڑھے تین میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

آج کل جنگوں کو جیتنے کے لیے جتنے مختلف ذرائع استعمال ہوتے ہیں ان میں میڈیا ایک بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ ممالک یا گروہوں کے خلاف جعلی ویڈیوز، جھوٹی خبریں اور جھوٹ کو پھیلایا جاتا ہے اور جب لوگوں کے ذہن فلاں ملک یا گروہ کے خلاف ہو جاتے ہیں تو پھر جنگ مسلط کر دی جاتی ہے یعنی اصلی جنگ سے قبل میڈیا کی جنگ!!
جھوٹ کی ایک قسم افواہ سازی بھی ہے۔ آدمی بنا سوچے سمجھے کوئی بات کسی سے سن کر لوگوں میں پھیلا دیتا ہے جبکہ اس بات کی کوئی حقیقت نہیں ہوتی۔ اس طرح کی افواہ سازی سے انسان کی عزت پر حرف آتا ہے اور مسلمان کی عزت کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کعبہ کی حرمت سے بڑھ کر قرار دیا ہے۔
افواہ سازی کے آج کل مختلف ذرائع بن چکے ہیں بالخصوص میڈیا کا کردار سرفہرست ہے۔ میڈیا کے مثبت و منفی کردار پر اس کتاب میں سیرحاصل بحث کی گئی ہے۔

اس کتاب کے دیباچہ میں مصنف راشد حسن لکھتے ہیں:
ہر معاشرہ افواہوں کی لپیٹ میں ہے، خاص طور پر عصر حاضر کے معاشرے تو انتہائی تیزی سے اس کی زد میں آ رہے ہیں۔ پھر نت نئے ذرائع کی ایجاد نے تو لوگوں کا اس طرف رجحان بڑھا دیا ہے اور دوسری طرف افواہوں کی ترویج اور نشر و اشاعت میں وہ ان ایجادات کی مدد بھی لیتے ہیں۔
ان سارے حالات کو سامنے رکھتے ہوئے میں نے مناسب سمجھا کہ درج ذیل اہم موضوع پر گفتگو کروں :
اسلامی شریعت میں عزت و آبرو اور اس کے وسائل کے بنیادی حق کا تحفظ اور اس کی ضرورت و اہمیت۔

میں نے اس کتاب کو ایک تمہید اور چار ابواب میں تقسیم کیا ہے۔
تمہید : اسلام میں عزت و آبرو کی ضرورت و اہمیت
باب اول:
افواہوں کو پھیلانے میں لوگوں کے مختلف کردار اور شریعت میں ان کا حکم
ذیلی مضامین : افواہوں کو پھیلانا اور اسے ہوا دینا، افواہوں کی اشاعت و ترویج، افواہوں کی تصدیق اور تائید کرنا
باب دوم :
لوگوں کے خلاف طعن و تشنیع کی حرمت اور عزت و آبرو کے تحفظ کے بنیادی حق کی ضرورت
ذیلی مضامین : لوگوں کو برا بھلا کہنے کا شرعی حکم ، غیبت کا حکم ، حکام اور علمائے دین کے خلاف طعن و تشنیع کے بارے میں شرعی حکم
باب سوم :
عزت و آبرو کی حفاظت کی ضرورت اور اس کے خلاف کاموں پر سزا
ذیلی مضامین : بہتان اور الزام تراشی کی سزا، لوگوں کے خلاف طعن و تشنیع کی سزا، امن و عامہ کے خلاف بھڑکائے جانے والے اعمال کی سزا
باب چہارم :
ابلاغ اور مواصلات کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عزت و آبرو کے بنیادی حق کا تحفظ
ذیلی مضامین : افواہوں کے خلاف جنگ میں نئے وسائل کی کوششیں ، افواہیں پھیلانے اور ان کی نشر و اشاعت میں حصہ لینے والے جدید ذرائع ابلاغ پر روک لگانے کے طریقے۔

***
نام کتاب: افواہوں کی شرعی حیثیت - وجوہات اقسام اثرات
تالیف: راشد حسن
تعداد صفحات: 196
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 3.5 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ لنک: (بشکریہ: archive.org)
Afwahon-Ki-Sharie-Haisiyat.pdf

Direct Download link:
https://archive.org/download/MohaddisBooksJunePart1_201705/Afwahon-Ki-Sharie-Haisiyat.pdf

افواہوں کی شرعی حیثیت :: اہم موضوعات کی فہرست
عناوینصفحہ نمبر
مقدمہ9
دیباچہ11
تمہید: اسلامی شریعت میں عزت و آبرو کے بنیادی حق کا تحفظ13
غلط افواہوں کے پھیلانے میں لوگوں کے مختلف کردار اور اسلامی شریعت میں ان کے احکام کا بیان.
پہلا مبحث: افواہوں کے پھیلانے کابیان18
دوسرا محبث: افواہوں کو رواج دینے کابیان29
تیسرا محبث: افواہوں کی تصدیق کرنے کابیان34
جھوٹ اورجھوٹی افواہوں کے نقصان42
سچ  کے ثمرات و برکات67
سچ بولنے سے کیا ثمرات حاصل ہوتے ہیں ؟؟67
جھوٹ کے چند مثبت پہلو80
ان حالات میں جائز (جھوٹ) سے مراد81
ان حالات میں جھوٹ کا استعمال بوقت مجبوری82
اضطراری حالت میں جھوٹ کے جواز پر اتفاق82
افواہوں کے نقصانات تاریخ کی نظر میں 84
افواہ حدیث کی نظر میں 87
محدثین نے افواہوں کی سد ذرائع کے لیے شرائط مرتب کیے 93
ضعیف کی اقسام نقصان عدالت کی رو سے 94
لوگوں کی عیب جوئی کی حرمت کے ذریعے عزت و آبرو کی حفاظت و صیانت.
پہلا مبحث: لوگوں کو مطعون کرنے اور انہیں برا بھلا کہنے کا حکم96
دوسرا مبحث: غیبت کاحکم105
تیسرا مبحث: حکمراں طبقہ اورعلمائے اسلام کے خلافت طعن وتشنیع کاحکم110
عزت و آبرو کی ضروری اور بنیادی  مصلحت کی حفاظت اور اس میں خلل اندازی کی سزا.
پہلا مبحث: حد قذف کا بیان118
دوسرا مبحث: لوگوں کو مطعون کرنے کی سزا کا بیان122
تیسرا مبحث: امن عامہ پر اثر انداز ہونے والی افواہوں کی سزا124
ابلاغ اور مواصلات کے میدان میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عزت و آبرو کے بنیادی حق کا تحفظ.
پہلا مبحث: غلط افواہوں کے خلاف جنگ میں جدید ذرائع کی کوششوں کا بیان128
دوسرا مبحث: غلط افواہوں کی نشر و اشاعت سے جدید ذرائع ابلاغ کو دور رکھنے کے وسائل 132
سوشل میڈیا اور فیس بک137
موبائل فون کے ذریعے افواہوں کو پھیلانا141
صحت خبر کی اہمیت147
تحقیق خبر کے اسلامی اصول150
وقائع نگاری کے آداب158
صحافت اور ضمیر کی آواز161
تحریر و نگارش کے اخلاقی پہلو173
صحافت کیا ہے ؟175
صحافت اور اسلام185
صحافت کا مقصد187

The shariah point of view of Rumours by Rashid Hassan, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں