حضرت بابا فرید گنج شکر - شخصیت اور فن - پی۔ڈی۔ایف کتاب ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-01-25

حضرت بابا فرید گنج شکر - شخصیت اور فن - پی۔ڈی۔ایف کتاب ڈاؤن لوڈ

hazrat-baba-fareed-ganj-shakar
امیر خسرو اور بابا فرید دونوں صوفی، اردو، ہندی اور پنجابی زبان میں یکساں اہمیت اور عظمت کے حامل ہیں۔ بابا فرید کا مرتبہ و مقام صرف ایک روحانی بزرگ کے طور پر ہی نہیں بلکہ صوفی شاعر کی حیثیت سے بھی ان کی شخصیت نمایاں ہے۔
بابا فرید گنج شکر جو سلسلۂ نقشبندیہ سے تعلق رکھتے ہیں، نے اپنی تعلیمات، پیغامات اور تصوف کے رموز و نکات کو لوگوں تک پہنچانے اور ان کی نشر و اشاعت کے لیے جس زبان کا سہارا لیا وہ زبان اس وقت ہندوی یا ہندوستانی کہلاتی تھی جسے آج اردو والے اردو مانتے ہیں اور ہندی والے بابا فرید کو ہندی زبان کا شاعر مانتے ہیں۔
بابا فرید نے اپنی تعلیمات و پیغامات کی ترسیل و ابلاغ کے لیے شاعری کو ذریعہ اظہار کا وسیلہ بنایا۔ حالانکہ وہ ایک اچھے فارسی داں تھے لیکن انہوں نے خالص ہندوستانی زبان میں اپنی شاعری کے جوہر دکھائے۔
ان کی شاعری میں وہ تمام عناصر تحلیل ہو گئے جن کا تعلق اور جن کی جڑیں تصوف اور روحانیت سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے اپنی صوفیانہ شاعری میں بڑے پتے کی وہ باتیں بیان کی ہیں جن کا تعلق انسانی زندگی کے مسائل اور سماجیات سے ہے۔ بابا فرید صرف ایک صوفی شاعر ہی نہیں تھے بلکہ وہ ایک سماجی جہدکار بھی تھے جنہوں نے اپنی شاعری کے وسیلے سے اپنے دور میں پنپ رہی بہت سی سماجی برائیوں اور رسم و رواج کا بائیکاٹ کیا اور ہندوستانی سماج کو اخوت کے دھاگے میں پرونے کا کارِ خیر انجام دیا و نیز مشترکہ تہذیب و ثقافت کی بنیاد ڈالی۔

بابا فرید کا شمار حضرت قطب الدین بختیار کاکی کے ایسے بہترین خلفا میں ہوتا ہے، جن کو دیکھ کر خواجہ معین الدین چشتیؒ نے فرمایا تھا:
"بابا فرید ایک شمع ہے جس سے درویشوں کا سلسلہ روشن ہوگا"۔

اردو زبان کی ابتدائی تشکیل و تعمیر کے دور میں جن صوفیا کا نام آتا ہے ان میں حضرت بابا فرید سرِفہرست ہیں۔ ان کے ساتھ نہ صرف جملے اور فقرے منسوب ہیں بلکہ شعر و شاعری کا ایک اچھا خاصا ذخیرہ بھی ان سے وابستہ کیا جاتا ہے۔ بابا صاحب کے جملوں اور شاعری کے نمونوں کو اردو، سرائیکی اور پنجابی شاعری کے ارتقا اور اردو زبان کی ابتدائی نشو و نما کے سلسلے میں تاریخی تقدم حاصل ہے اور کم و بیش تمام ماہرینِ لسانیات نے اپنی کتابوں اور مضامین میں بابا فرید کے جملوں اور اشعار کی مثالیں درج کی ہیں۔

اردو ادب میں صوفی ازم پر بہت کام ہونے کے باوجود نامور مصنف کشمیری لال ذاکر کو احساس ہوا کہ اردو میں بابا فرید گنج شکر کی حیات و خدمات پر بہت کم مواد دستیاب ہے۔ چنانچہ ان کی خدمات اور شخصیت کو بروئے کار لانے اور بازیافت کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے ہریانہ اردو اکادمی کی جانب سے "بابا فرید شخصیت اور کارنامے" سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں بہت سے اہل قلم اور اسکالرس نے اپنے پرمغز مقالے بابا فرید کے حوالے سے پڑھے۔
ان مقالات میں بابا فرید کی شاعری، شخصیت، فن، تعلیمات، سماجی خدمات، صوفیانہ رموز و نکات، عشق اور زندگی کا تصور، عوام دوستی اور ملک و ملت جیسے امور و عناصر کا احاطہ کیا گیا ہے جو بابا فرید کی شخصیت اور فن کو اجاگر کرنے میں مشعل راہ کا کام کرتے ہیں۔
انہی سولہ (16) مقالات پر مشتمل یہ کتاب، توقع ہے کہ بابا فرید کے تعلق سے مختلف پہلوؤں اور گوشوں کو روشن کرنے میں معاون اور کارگر ثابت ہوگی۔

***
نام کتاب: حضرت بابا فرید گنج شکر - شخصیت اور فن
مرتب: کشمیری لال ذاکر
تعداد صفحات: 127
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 5.5 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ لنک: (بشکریہ: archive.org)
hazrat-baba-fareed-ganj-shakar.pdf

Direct Download link:
https://archive.org/download/hazrat-baba-fareed-ganj-shakar/hazrat-baba-fareed-ganj-shakar.pdf

حضرت بابا فرید گنج شکر - شخصیت اور فن - مرتب: کشمیری لال ذاکر :: فہرست مضامین
نمبر شمارعنوانمصنفصفحہ نمبر
1پیش لفظکشمیری لال ذاکر5
2حضرت بابا فرید کی تعلیماتپروفیسر شریف حسین قاسمی7
3حضرت شیخ فرید اور ان کی شاعریپروفیسر صادق17
4بابا فرید کی شاعری میں موت، عشق اور زندگیجاوید چانڈیو (پاکستان)27
5بابا فرید اور برصغیر میں روحانی اقدار کا احیائے نوریاض پنجابی38
6ایک عظیم صوفی شاعر : بابا فریدعبدالقدیر شامی (پاکستان)45
7سچے تیری آسپروفیسر سعید احمد (پاکستان)48
8بابا فرید کی عوام دوستیعبدالمجید شاہد (پاکستان)53
9بابا فرید گنج شکر کی فکری اور شعری تعلیماتڈاکٹر راشد متین (پاکستان)61
10کشمیری شاعری اور تصوفغلام نبی خیال70
11اٹھ فریدا ستیاکشمیری لال ذاکر78
12حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کی عظمت و انفرادیتڈاکٹر شمع افروز زیدی86
13ہانسی اور بابا فرید الدین گنج شکربال کرشن مضطر91
14صاحبِ فضیلت بابا فرید گنج شکرڈاکٹر رانا گنوری96
15بابا فرید کا مسلک اور تعلیماتوسیم راشد105
16بابا فریدڈاکٹر بیتاب علی پوری113
17بابا فرید کی سماجی خدماتڈاکٹر فرزانہ نسیم117

The life and work of Farīd ud-Dīn Masood Ganj-e-Shakar, pdf download. Compiled by Kashmiri Lal Zakir.

2 تبصرے:

  1. بابا فرید نقشبندی سلسلہ نہیں بلکہ چشتی سلسلہ سے تعلق رکھتے ہیں

    جواب دیںحذف کریں