ویڈیو کانٹینٹ [video content] بذریعہ ٹورنٹ بھلے ہی آسان اور سب کو معلوم ہو لیکِن ویڈیو ٹورنٹ سے منسلک اصطلاحات سے کیا مراد ہے؟
یہ کیوں کر ہیں؟
ان سے ویڈیو کوالٹی پہ کیا اثر پڑتا ہے؟
اور کونسا ویڈیو فارمیٹ دیکھنے میں بہتر ہے؟
یہ بیشتر نئے افراد کے لیے ابھی بھی ٹیڑھی کھیر ہے۔ یہ اصطلاحات یا ویڈیو فارمیٹس ٹورنٹ فائل کے نام کے ساتھ لکھے ہوتے ہیں لیکن اکثر لوگ ناواقفیت کی وجہ سے انہیں شناخت نہیں کر پاتے اور پھر یہ شکایت کرتے نظر آتے کہ:
صاحب، مووی کی کوالٹی گھٹیا نکلی۔۔
اسی لیے ضرورت محسوس کی گئی ہے کہ کچھ مستعمل ویڈیو اقسام، اصطلاحات اور فارمیٹس کی مختصر تفصیلات پیش کی جائیں تا کہ اُن سے آگہی حاصل کرتے ہوئے ٹورنٹ سے بہترین ویڈیو فائل کشید کی جا سکے۔
سب سے پہلے تو استعمال ہونے والے ایک لفظ rip کو سمجھ لیں۔ Ripping یا rip کا مطلب ہے کسی بھی آڈیو یا ویڈیو مواد کو اپنے کمپیوٹر میں محفوظ کرنا ۔ ایک ریپیر ripper اس مقصد کے لیے انکوڈنگ پروگرامز اور سوفٹویئر استعمال کرتا ہے تاکہ ویڈیو یا آڈیو مواد کا سائز کم کر سکے یا میڈیا فائل کے فارمیٹ کو تبدیل کر سکے۔
● CAM, CAMRip, HDCAM :-
ایسی ویڈیو جس کو کسی دوسرے کیمرے عموماً camcorder یا موبائل کیمرے سے ریکارڈ کیا گیا ہو اسکو cam torrent کہتے ہیں۔ یہ کوالٹی میں انتہائی پست درجے کا ہوتا ہے اور اس میں آڈیو بھی بیشتر دفعہ غائب ہوتی ہے۔ ایسی ٹورنٹ فائل جسکے آگے CAM یا CAMRip لکھا ہو اسکو ہرگز ڈاؤنلوڈ نہ کریں ۔
● Screener (SCR)/ DVDScr , BDscreener :-
اسکرینر وہ ویڈیو ٹائپ ہے جو VHS ٹیپ پہ ریکارڈ شدہ ویڈیو ہوتی ہے جس کو مووی ریویورز یا ڈسٹری بیوٹرز کے لیے بنایا اور بھیجا جاتا ہے ۔ ویڈیو کی کوالٹی اچھی اور کبھی کبھی بہترین بھی ہوتی لیکِن اس صورت میں کہ وہ ماسٹر کاپی ہو ۔ زیادہ تر لوگ اسکرينر کو ترجیح نہیں دیتے۔ اسکے مقابلے میں BRscreener اور DvdScr جو کہ اوریجنل dvd اور بلو رے ڈسک سے ریکارڈ شدہ ویڈیو ہو اُس کی کوالٹی موبائل کے لیے ٹھیک لیکن بڑی اسکرینز کے لیے بیکار ہوتی ہے ۔
● TELESYNC (TS) , HDTS :-
ٹیلی سنک ایسی وڈیو ہوتی ہیں جو کسی خالی تھیٹر یا کسی پروجیکٹر کے آگے پروفیشنل کیمرہ رکھ کر اس سے ریکارڈ کی گئی ہو ۔ Cam اور telesync میں فرق یہ ہوتا ہے کہ Telesync ویڈیوز اکثر tripod رکھ کر اور اچھے کیمرہ سے ریکارڈ کی جاتی ہے اور اس کا آڈیو بذریعہ کیبل اوریجنل ویڈیو پلیئر سورس سے لیا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے تصویر بھلے اچھی نہ ہو آواز میں مسئلہ نہیں ہوتا۔
اس میں HDTS سے مراد وہ ویڈیو ہے جو ہائی ڈیفینیشن کیمرہ سے بنی ہو۔ اور اصل میں یہی دیکھنے لائق ہوتی ہے۔
● Telecine (TC) , HDTC :-
ٹیلی سین وہ ٹورنٹ ویڈیو ہوتی ہے جو کہ ایک مشین کی مدد سے اوریجنل فلم کی ریل سے اس وقت کاپی کی جائے جب وہ analog ریل سے ڈیجیٹل فارمیٹ میں منتقل ہو رہی ہو۔ ایسی مشین لاگت میں کافی مہنگی ہوتی ہے لیکن آجکل اچھی ویڈیو کوالٹی کے لیے انکا استعمال بڑھ گیا ہے۔ ٹیلسین ویڈیو کا معیار تقریبآ dvd جیسا ہی ہوتا لیکن telecine ویڈیو میں سب ٹائٹل کو ہٹایا نہیں جا سکتا۔ telecine میں HDTC کا معیار بہت اچھا ہوتا۔
● WEBRip/Web-DL :-
ویب ڈی ایل کی اصطلاح ان ویڈیوز کے لیے استعمال ہوتی ہیں جن کو کسی آنلائن ویڈیو streaming ویب سائٹ جیسے Netflix ، Hulu ، Itune وغیرہ سے ڈاؤنلوڈ کیا گیا ہو ۔ ان کا بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اس میں اشتہارات اور لوگو وغیرہ نہیں ہوتے اور کوالٹی بھی انتہائی بہترین ہوتی ہے۔
• WEBRip :-
یہ وہ ویڈیوز ہوتی ہیں جنہیں آنلائن سٹریمنگ میڈیا سے حاصل شدہ ویڈیوز کو encode کر کے بنایا جاتا ہے۔ اس کی ویڈیو کوالٹی بھی بہترین ہوتی ہے۔
● BluRay/BD/BRRip :-
بلو رے ڈسک سے کاپی شدہ ویڈیو (ripped) ہوتی ہیں۔ ان کی انکوڈنگ اور ریزولوشن میں تبدیلی کر کے انکی فائل سائز اور کوالٹی کو کم یا زیادہ کیا جا سکتا ہے۔ جیسے 720p کا سائز اور کوالٹی، 1080p سے کم ہوگی ۔
● DVDRip/DVDR :-
بازار میں دستیاب dvd سے کاپی شدہ ویڈیو مواد dvdrip کہلاتا ہے۔ چونکہ اکثر فلموں کی آفیشل dvd ریلیز مختلف علاقہ جات میں مختلف تاریخوں میں ہوتی ہے اس لیے اکثر piracy کے ماہر اپنی پھرتی دکھا کر جس ریجن میں dvd کی ریلیز پہلے ہوئی ہو وہاں سے اس کو حاصل کر کے ان ریجنز میں ڈاؤنلوڈ کے لیے پیش کر دیتے ہیں جہاں ابھی ڈی وی ڈی آفیشلی ریلیز نہیں ہوئی ہوتی تا کہ اس مووی کا بزنس خراب کیا جا سکے۔
• DVDR :-
اس فارمیٹ کی ویڈیو اوریجنل ڈی وی ڈی کی ڈیفالٹ انکوڈنگ میں مکمل کاپی ہوتی ہے اور سائز میں dvdrip سے بڑی ہوتی ہیں۔ دونوں میں یہ قدر مشترک ہے کہ انکی کوالٹی بہت بہترین ہوتی ہے۔
● HDTV/TVRip/HDTVRip :-
HDTV
یہ ویڈیو فارمیٹ میں کونٹینٹ کو ہائی ڈیفینیشن ٹی وی سے بذریعہ اینالوگ کیپچر [Analog capture] کارڈ یا سیٹلائٹ سے حاصل کیا جاتا ہے ۔ اسی فارمیٹ کی مزید انکوڈنگ اور ریپنگ [ripping] سے TVRip اور HDTVRip بھی حاصل ہوتی ہیں ۔ اس فارمیٹ کی مقبولیت میں ڈراما سیزنز کے آنے سے بہت اضافہ ہوا ہے۔
اِس فارمیٹ میں ویڈیو کا معیار بعض اوقات ڈی وی ڈی سی بھی اچھا ہوتا ہے۔
لہذا اگر ہم بہترین سے بدترین کی فہرست بنائیں تو وہ کچھ اس طرح ہوگی۔
BD > DVDR > HDTV > WEBDL > DVDSCR > TELECINE > TELESYNC > CAM
یہ بات ذہن میں رہے کہ 480p ،720p اور 1080p یہ تینوں کوئی کوڈیکس یا ویڈیو فارمیٹس نہیں بلکہ یہ صرف وہ ریزولیوشن کوالٹی ہے جس میں ویڈیو بنی ہوتی ہے۔ اسکے علاوہ X264, H264 , AC3 جیسی اصطلاحات ویڈیو کوڈیکس کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ جو کسی علیحدہ مضمون کا تقاضا کرتے ہیں۔
Different Types and Formats of Videos Available on Torrent Sites. Article: Ikram Bukhari
بہت اچھا مضمون ہے
جواب دیںحذف کریں