فلم : سودیس (2004)
نغمہ نگار : جاوید اختر
گلوکار : مدھوشری، وجے پرکاش، اشوتوش گواریکر
موسیقار : اے۔آر۔رحمان
اداکار : شاہ رخ خان، گائتری جوشی
یوٹیوب : Pal Pal Hai Bhaari [Full Song] Swades
پل پل ہے بھاری وہ بپتا ہے آئی
موہے بچانے اب آؤ رگھو رائی
آؤ رگھوویر آؤ، رگھوپتی رام آؤ
مورے من کے سوامی، مورے شری رام آؤ
رام رام جپتی ہوں، سن لو میرے رام آؤ
رام رام جپتی ہوں، سن لو میرے رام جی
بجے ستیہ کا ڈنکا، جلے پاپ کی لنکا
اسی شن (لمحہ) تم آؤ، مکت کراؤ
سن بھی لو اب میری دہائی
پل پل ہے بھاری وہ بپتا ہے آئی
موہے بچانے اب آؤ رگھو رائی
رام کو بھولو یہ دیکھو راون آیا ہے
پھیلی ساری شرشٹی پر جس کی چھایا ہے
کیوں جپتی ہو رام رام تم، کیوں لیتی ہو رام نام تم
رام رام کا رٹن جو جو یہ تم نے ہے لگایا
سیتا، سیتا تم نے رام میں ایسا کیا گن پایا
گن پائے گا ان کے گن کوئی کیا، اتنے شبد ہی کہاں ہیں
پہنچے گا اس شکھر پہ کون بھلا، میرے رام جی جہاں ہیں
جگ میں سب سے اتم ہیں، مریادا پرشوتم ہیں
سب سے شکتی شالی ہیں، پھر بھی رکھتے سایم ہے
پر ان کے سایم کی اب آنے کو ہے سیما
راون سمے ہیں مانگ لے شما (معافی)
بجے ستیہ کا ڈنکا، جلے پاپ کی لنکا
آئے راجہ رام، کریں ہم پرنام
سنگ آئے لکشمن جیسے بھائی
پل پل ہے بھاری وہ بپتا ہے آئی
موہے بچانے اب آؤ رگھو رائی
رام میں شکتی اگر ہے، رام میں ساہس (بہادری) ہے تو
کیوں نہیں آئے ابھی تک وہ تمہاری رکشا کو
جن کا ورنن کرنے میں تھکتی نہیں ہو تم یہاں
یہ بتاؤ وہ تمہارے رام ہیں اس پل کہاں
رام ہردے میں ہیں میرے، رام ہی دھڑکن میں ہیں
رام میری آتما میں، رام ہی جیون میں ہیں
رام ہر پل میں ہیں میرے، رام ہیں ہر شواس میں
رام ہر آشا میں میری، رام ہی ہر آس میں
رام ہی تو کرونا میں ہیں، شانتی میں رام ہیں
رام ہی ہیں ایکتا میں، پرگتی میں رام ہیں
رام بس بھکتوں نہیں، شترو کی بھی چنتن میں ہیں
دیکھ تج کے پاپ راون، رام تیرے من میں ہیں
رام تیرے من میں ہیں، رام تیرے من میں ہیں
رام تو گھر گھر میں ہیں، رام ہر آنگن میں ہیں
من سے راون جو نکالے، رام اس کے من میں ہیں
من سے راون جو نکالے، رام اس کے من میں ہیں
پل پل ہے بھاری وہ بپتا ہے آئی
موہے بچانے اب آؤ رگھو رائی
سنو رام جی آئے، گن رام کے گائے
راجہ رام چندر آئے، شری رام چندر آئے
رام جی آئے، گن رام کے گائے
شری رام چندر آئے ہو
سنو رام جی آئے، گن رام کے گائے
راجہ رام چندر آئے، شری رام چندر آئے
رام جی آئے، گن رام کے گائے
شری رام چندر آئے ہو
Pal Pal Hai Bhaari - film: Swades (2004)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں