اردو کی ادبی نثر کی اصناف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2018-10-03

اردو کی ادبی نثر کی اصناف

urdu-prose-categories
میرے نزدیک نظم اور نثر میں فنی مابہ الامتیاز دو ہیں:
1) نثر میں عروضی وزن یعنی کسی مخصوص نظام والا وزن نہیں ہوتا۔
2) اس کے جملوں اور فقروں میں بالعموم اس زبان کی نحوی ترتیب برقرار رکھی جاتی ہے۔
ان دونوں میں پہلی شق زیادہ اہم ہے۔

اصنافِ ادبِ نثر کا معاملہ نظم کی طرح کسا ہوا نہیں بلکہ ڈھیلا ڈھالا ہے۔ اس کی گروہ بندی متفقہ نہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ میں نے اصنافِ نثر کی گروہ بندی کسی مضمون یا کتاب میں دیکھی ہی نہیں۔ مختلف اصنافِ نثر کے بارے میں بہت کچھ لکھا ملتا ہے لیکن کسی نے جامع طریقے پر تمام اصناف کا احاطہ نہیں کیا۔
ذیل میں ایسی گروہ بندی کی کوشش کی جاتی ہے۔ یہ انتشار میں ترتیب پیدا کرنے کے مترادف ہے۔ اس میں منطقیت کے بجائے اردو کی ادبی روایات کا خیال رکھا گیا ہے۔

قدیم مختصر اصناف
  • کہاوت
  • پہیلی
  • دو سخنے یا نسبتیں
  • ملفوظات (بشمول اقوال)
  • لطیفہ

قدیم فکشن
  • نقل
  • حکایت
  • رومانی کہانی یا داستانی کہانی (بشمول لوک کتھا)
  • داستان

جدید فکشن
  • مختصر افسانہ (بشمول طویل مختصر افسانہ)
  • افسانچہ یا منی افسانہ
  • ناول (بشمول ناولٹ)
  • ڈراما (کئی ایکٹ کا اور یک بابی۔ اسٹیج ڈراما اور ریڈیو ڈراما)
  • انشائیہ (بشمول تمثیلی، طنزیہ، مزاحیہ و غیرمزاحیہ انشائیہ)

مقالہ (مختصر/اوسط حجم کا یعنی رسالہ ۔ طویل یعنی کتاب)
الف: تحقیقی
تذکرہ۔ تاریخِ ادب۔ وضاحتی فہرستِ مخطوطات۔ دوسرے موضوعات پر تحقیقی مقالے یا کتابیں۔
ب: تنقید
تقریظ۔ مقدمہ۔ تبصرہ۔ دوسرے تنقیدی مقالے یا کتابیں (نظریاتی یا عملی)
ج: زبان سے متعلق
عروض۔ بلاغت (علم بدیع ، معانی و بیان) قواعد۔

لغت (ایک مصنف یا صنف کی فرہنگ سمیت)
اشاریے اور کتابیات۔ غیروضاحتی فہرستِ کتب

قاموس یا انسائکلوپیڈیا
عام یا خصوصی (مثلاً قاموس الکتب)

سوانح
دوسروں کی سوانح، آثار (مصنف کی تحریروں سے ماخوذ) ، سوانحی لغت، خاکہ

آپ بیتی یا سرگذشت
آپ بیتی۔ روزنامچہ یا ڈائری۔ یادداشتیں یا یادنگاری۔

سفرنامہ
رپورتاژ
ملاقات نگاری یا گفتگو
مکتوبات بشمول مراسلہ

نیم ادبی اصناف
الف: مذہب و معرفت، فلسفہ، اخلاق، تاریخ، عمرانیات پر ادبی اسلوب کی تحریریں۔
ب: صحافت
روزناموں یا یفتہ وار اخباروں کے ادبی انداز کے اداریے۔ کالم نگاری بہ شمول فکاہیہ مطائبات۔

غیر ادبی موضوعات جو ادبِ نثر کی اصناف نہیں، ماسوائے ادب موضوعات ہیں۔
الف: غیر ادبی انداز سے لکھے ہوئے مذہب، معرفت، فلسفہ، موسیقی، مصوری، رقص وغیرہ پر مقالے اور کتابیں
ب: مختلف سماجی علوم کے مقالے اور کتابیں
ج: مختلف سائنسوں اور ٹیکنالوجی پر مقالے اور کتابیں
د: غیر ادبی سیاسی صحافت مثلاً اخباروں کی خبریں، سیاسی مضامین ، سیاسی اداریے
ھ: دوسرے متفرق موضوعات کی تحریریں مثلاً ریلوے ٹائم ٹیبل، ٹیلی فون ڈائرکٹری ، جنتری وغیرہ۔

ماخوذ از کتاب: "ادبی اصناف"
مصنف: ڈاکٹر گیان چند۔
اشاعت اول: ستمبر 1989 ، ناشر: گجرات اردو اکادمی (حکومت گجرات)

The different categories of Urdu prose. Article: Dr. Gyan Chand Jain

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں