مالیگاؤں دھماکہ کیس - کرنل پروہت کی ضمانت منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-08-22

مالیگاؤں دھماکہ کیس - کرنل پروہت کی ضمانت منظور

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سپریم کورٹ نے آج لیفٹننٹ کرنل سری کانت پرساد پروہت کو ضمانت منظور کی جو2008کے مالیگاؤں دھماکہ کیس میں مبینہ رول کے لئے لگ بھگ نو برس سے جیل میں بند تھا۔عدالت نے کہا کہ مختلف تحقیقاتی ایجنسیوں کی داخل کردہ چارج شیٹس میں تضادات پائے گئے ہیں۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ پروہت کو راحت سے صرف اس لئے محروم نہیں کیاجاسکتا کہ کمیونٹی کے جذبات اس کے خلاف ہیں۔ عدالت نے کہا کہ اے ٹی ایس ممبئی اور این آئی اے کی داخل کردہ چارج شیٹس میں تضادات پائے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ بنچ نے کہا کہ شہری کی آزادی بلا شبہ اہم ہے لیکن اسے کمیونٹی کی سلامتی کے ساتھ متوازن ہونا چاہئے ۔ سپریم کورٹ نے لیفٹننٹ کرنل پروہت کو2008کے مالیگاؤں سلسلہ وار دھماکہ کیس میں ضمانت منظور کی ۔ جسٹس آر کے اگر وال اور جسٹس اے ایم سپرے پر مشتمل بنچ نے کہا کہ وہ بمبئی ہائی کورٹ کے احکام پرے رکھ رہے ہیں ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ پروہت کو ضمانت بعض شرائط کے تحت دی گئی ہے ۔17اگست کو پروہت نے سپریم کورٹ سے کہا تھا کہ وہ سیاسی رسہ کشی میں پھنس گیا ہے اور نو سال سے جیل میں سڑ رہا ہے ۔29ستمبر2008کو شمالی مہاراشٹرا کے ضلع ناسک کے فرقہ وارانہ حساس ٹیکسٹائل ٹاؤن مالیگاؤں میں بم دھماکہ میں سات افراد ہلاک ہوئے تھے۔ چار ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ مالیگاؤں کو اس لئے بم دھماکہ کا نشانہ بنایا گیا کہ وہاں مسلمانوں کی بڑی آبادی ہے۔ ملزمین میں پروہت کے علاوہ سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور سوامی دیانند پانڈے کابھی نام لیا گیا تھا۔لفٹننٹ کرنل پروہت کو جسے2008کے مالیگاؤں دھماکہ کیس میں سپریم کورٹ نے آج ضمانت عطا کی ہے جیل سے باہر آنے کے بعد ا پنے یونٹ کور پورٹ کرنا پڑے گا ۔فوج عدالت کے حکمنامہ کا جائزہ لینے کے بعد خدات سے معطلی کا جائزہ لے گی ۔فوجی ذرائع نے آج یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ پروہت کو تحدیدات میں رکھا جائے گا ۔ ان کی نقل و حرکت اپنی رہائش گاہ سے کیمپ یونٹ تک محدود رہے گی ۔ فوج نے اپریل2009میں پروہت کے خلاف عدالتی انکوائری شروع کی تھی۔

Malegaon blast case Lt. Colonel Purohit gets bail

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں