رجنی کانت کا سیاست میں داخلہ کا عزم - ادیب ومفکر ٹی مانین کا انکشاف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-08-22

رجنی کانت کا سیاست میں داخلہ کا عزم - ادیب ومفکر ٹی مانین کا انکشاف

ترچراپلی، ٹاملناڈو
پی ٹی آئی
ادیب و مفکر ٹی مانین نے دعوی کیا ہے کہ سوپر اسٹار رجنی کانت نے انہیں بتایا تھا کہ وہ سیاست میں داخل ہونے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ رجنی کانت کو ڈی ایم کے اور اے آئی ڈی ایم کے مقابل متبادل طاقت کے طور پر پیش کرنے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دراویڑی جماعتوں کو ٹاملناڈو سے نکال باہر کیاجانا چاہئے ، کیوں کہ انہوں نے ریاست میں حکمرانی کو خراب کردیا ہے ۔ مانین نے کل کہا کہ ان دونوں جماعتوں نے ٹاملناڈو میں نظام کو خراب کردیا ہیا ور اب رجنی کانت کے سیاست میں داخلہ سے ایک خالص اور کھلی حکومت فراہم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ادکار چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ آنے والے لوگ کرپشن سے پاک ہوں۔ رجنی کانت کی یہی خواہش ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اداکار نے حال ہی میں ان کے ساتھ بات چیت میں سیاست میں قدم رکھنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں بتایا تھا ۔ جب ان سے یہ پوچھا گیا تھا کہ آیا وہ آخر کار سیاست میں شامل ہوجائیں گے ۔کیوں کہ عوام میں گزشتہ بیس سال سے ایسی قیاس آرائیاں ہورہی ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ انہوں نے رجنی کانت سے سوال کیا تھا کہ گزشتہ بیس سال سے لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ آپ سیاست میں قدم رکھنے جارہے ہیں ، کیا آپ واقعی سیاست میں شامل ہوں گے؟ اس پر رجنی کانت نے جواب دیا تھا کہ انہوں نے ایسا کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔ مانین نے اداکار کے حوالے سے کہا میں نے سیاست میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بھگوان نے مجھے سیاست میں داخل ہونے کا حکم دیا ہے، لہذا میں یقینا سیاست میں قدم رکھوں گا۔

Writer Tamizharuvi Manian claims Rajinikanth told him he would enter politics

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں