سابق وزرائے اعلیٰ سرکاری بنگلوں کے تاحیات مستحق نہیں - سپریم کورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-02

سابق وزرائے اعلیٰ سرکاری بنگلوں کے تاحیات مستحق نہیں - سپریم کورٹ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سپریم کورٹ نے آج کہا کہ سابق چیف منسٹرس سرکاری قیامگاہوں میں تا حیات رہنے کا حق نہیں رکھتے ۔ جسٹس انیل ڈاوے کی زیر صدارت بنچ جس نے 2004ء میں پیش کی گئی درخواست پر اپنا فیصلہ صادر کیا، کہا کہ سرکاری قیامگاہوں کا اندرون دو یا تین ماہ میں تخلیہ کردیا جانا چاہئے ۔ بنچ نے جس میں جسٹس یویو للت اور جسٹس ایل ناگیشور راؤ بھی شامل تھے ، کہا کہ انہیں (چیف منسٹر س کو) زندگی بھر کے لئے سرکاری قیامگاہوں میں رہنے کا حق حاصل نہیں ۔ اتر پردیش نے یہ عرضی داخل کی تھی ، جس میں سابق چیف منسٹرس اور دیگر نا اہل اداروں کو سرکاری بنگلوں کا الاٹمنٹ نہ کرنے کی ہدایت جاری کرنے کی خواہش کی گئی تھی ۔ این جی او نے الزام عائد کیا تھا کہ الہ آباد ہائی کورٹ کی ہدایت کے باوجود حکومت اتر پردیش نے سابق وزرائے اعلیٰ کی قیامگاہوں کے الاٹمنٹ کے قواعد1997ء کی خلاف ورزی کی ہے ۔ این جی او نے یہ بھی استدلال پیش کیا تھا کہ سابق وزرائے اعلیٰ کو سرکاری بنگلوں کے الاٹمنٹ کے لئے1997ء میں وضع کئے گئے اصول غیر دستوری اور غیر قانونی ہیں اور جو لوگ ان پر قابض ہیں وہ مبینہ طور پر یوپی پبلک پریمسیس ایکٹ کے تحت غیر مجاز قابضین ہیں۔

SC order against bungalows to ex-CMs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں