روز مرہ کے مسائل کا ٹکنالوجی پر مبنی حل تلاش کرنے پر زور - وزیر اعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-01

روز مرہ کے مسائل کا ٹکنالوجی پر مبنی حل تلاش کرنے پر زور - وزیر اعظم مودی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کے لئے تجاویز، مشورے او رخیالات سے واقف کروانے کی شہریوں سے اپیل کی ہے۔ اپنے ماہانہ من کی بات ریڈیو پروگرام میں مودی نے کہا کہ15اگست کو قوم سے خطاب اور بات کرنے کا مجھے سنہری موقع ملتا ہے ۔ یہ ایک روایت اور رسم ہے ۔آپ بھی یقینا کچھ کہنا چاہتے ہوں گے اور لال قلعہ سے عوام تک اپنے خیالات پہنچانا چاہتے ہوں گے ۔ میں دل کی گہرائؤں سے آپ سے کہتا ہوں کہ آپ کے دل میں جو کچھ ہے برائے مہربانی مجھے لکھ بھیجیں۔ مجھے تجاویز اور مشورے دیں۔ میں ملک کے عوام تک انہیں پہنچانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ مودی نے کہا کہ یہ صرف وزیر اعظم کا خطاب نہیں بلکہ ملک کے1.25بلین عوام کی آواز ہونی چاہئے۔ انہوں نے یہ تجاویز او رمشورےMygovl.inیا نریندر مودی ایپ کے ذریعہ بھیجنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میںٹکنالوجی نے ہر چیز کو آسان بنادیا ہے ۔ وزیر اعظم نے روز مرہ کے مسائل کا ٹکنالوجی پر مبنی حل تلاش کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اختراع کے لئے دس کروڑ روپئے مختص کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ انہوں نے ریواولمپکس میں ہندوستان کی شرکت، یوم آزادی تقاریب ، جنوبی افریقہ کا اپنا حالیہ دورہ او رپارلیمنٹ کی جانب سے حال ہی میں ایک بل کی منظوری کے بشمول کئی امو رپر بات کی۔ 35منٹ کی تقریر میں انہوں نے زچگی کے دوران اموات پر قابو پانے کی ضرورت ظاہر کی اور کہا کہ سرکاری ہاسپٹلس غریب حاملہ خواتین ہر ماہ کی9تاریخ کو مفت چیک اپ کی خدمات دیں گے ۔ انہوں نے سرکار ی ہاسپٹلوںمیں کام نہ کرنے والی امراض نسواں کی ڈاکٹرس سے خواہش کی کہ وہ اس مقصد کے لئے اپنا ایک دن وقف کریں کیونکہ اس کے لئے لاکھوں ڈاکٹرس کی ضرورت ہے ۔ ملک کے بعض حصوں میں آئے سیلاب کے بارے میں مودی نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ہم خشک سالی سے پریشان تھے ۔ پھر ہم نے بارش کا لطف اٹھایا او راب سیلاب کی خبریں مل رہی ہیں ۔ ریاستی حکومتیں اور مرکز باہم مل کر سیلاب زدہ عوام کی مدد کے لئے تمام کوششیں کررہے ہیں۔ آسام، بہار کے بشمول کئی ریاستیں سیلاب کی زد میں ہیں۔ وہاں کئی افراد ہلاک او رکافی جائیداد تباہ ہوگئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کئی مسائل سے گزر رہا ہے۔روز مرہ کی زندگی ہمیں کئی مسائل در پیش ہیں۔ ان کے حل کے لئے اب ہمیں ٹکنالوجی پر نظر ڈالنی چاہئے ۔ انہوں نے اس کے لئے نوجوانوں کو ترغیب دی اور کہا کہ اگر ہمیں آئندہ نسل کے موجد تیار کرنے ہوں تو ہمیں اپنے بچوں کو اٹل اختراعی مشن سے جوڑنا ہوگا جس کے ذریعہ حکومت اختراعی، تجرباتی، صنعت کاری او رروزگار فراہم کرنے کا ایک نظام فراہم کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے یہ یاد دلاتے ہوئے کہ بارش کے موسم میں ڈینگو جیسی بیماریاں ہوتی ہیں، عوام کو حفظان صحت پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اینٹی بائیو ٹیکس استعمال نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا ۔ جنوبی افریقہ کے دورہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سفر ان کے لئے یاترا کی طرح تھا کیونکہ انہوں نے نیلسن منڈیلا کی سر زمین پر گاندھی جی سے موسوم ایک ٹرین کے ذریعہ سفر کیا۔ وزیر اعظم نے ملک بھر میں رکھشا بندھن کے موقع پر بہنوں کو بیمہ اسکیمات کا تحفہ دینے کی بھائیوں سے اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ رکھشا بندھن کا تہوار ہمار ی زندگیوں میںخاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔ اس دن بہنیں بھائیوں کی کلائیوں پر راکھیاں باندھتی ہیں او ربھائیوں کو چاہئے کہ اپنی بہنوں کو پی ایم سرکشھا بیمہ یوجنا اور جیون جیوتی بیمہ یوجنا جیسے تحفوں سے نوازیں اور انہیں حقیقی تحفظ فراہم کریں۔

PM Modi urges Indians to find tech solutions to problems like flooding

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں