سعودی عرب سے 10 ہزار ورکرس کو واپس لایا جائے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-02

سعودی عرب سے 10 ہزار ورکرس کو واپس لایا جائے گا

نئی دہلی
آئی اے این ایس
حکومت،10ہزار ہندوستانی ورکرس کو واپس لانے کے اقدامات کررہی ہے جو سعودی عرب میں بے روزگار ہوگئے ہیں۔ حکومت انہیں کیمپس میں غذا بھی فراہم کررہی ہے ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے لوک سبھا میں پیر کے دن یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ مملکتی وزیر خارجہ وی کے سنگھ، ورکرس کو واپس لانے کا عمل شروع کرنے منگل کو سعودی عرب جائیں گے۔ سشما نے کہا کہ میں یقین دلاتی ہوں کہ سعودی عرب می بے روزگار کوئی بھی ہندوستانی ورکر، غذا سے محروم نہیں رہے گا۔ میں ہر گھنٹہ صورتحال کی نگرانی کررہی ہوں ۔ میں پورے اطمینان کے ساتھ پارلیمنٹ سے یہ کہہ سکتی ہوں کہ تمام پانچ کیمپس میں آئندہ دس دن تک راشن فراہم کیاجائے گا لیکن یہ مسئلہ کامستقل حل نہیں ہے ۔ کمپنیاں اپنی فیکٹریاں بند کرکے جاچکی ہیں۔ ہم ہمارے ورکرس کو وہاں نہیں چھوڑ سکتے ۔ میں نے وہاں کے دفتر خارجہ اور لیبر آفس سے رابطہ کیا ہے ۔ ہم نے دفتر خارجہ سے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ورکروس کو سعودی عرب سے واپس لانے کا اختیار دیاجائے۔ صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے سشما نے کہا کہ ورکرس کو ان کی تنخواہیں ملنا باقی ہیں۔ میں نے لیبر آفس سے کہا ہے کہ ہر ورکر ایک کنٹراکٹ پر دستخط کرے گا ۔ کمپنی، حکومت سعودی عرب کا بقایہ چکانے سے قبل پہلے ان ورکرس کے واجبات ادا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ وی کے سنگھ کے ریاض پہنچنے کے بعد طریقہ کار طے ہوگا ۔ سشما سوراج نے کہا کہ ایک بھی ورکر بھوکا نہیں رہے گا۔ ہر کسی کو غذا ملے گی۔ یہ پارلیمنٹ کے ذریعہ ملک کو میرا تیقن ہے ، سرکردہ سعودی کنسٹرکشن کپنیsaudi ogerنے ورکرس کو برخواست کردیا ہے کیونکہ عالمی سطح پر خام تیل کی گھٹتی قیمتوں کے باعث سعودی تعمیراتی صنعت میں مندی ہے۔ یو این آئی کے بموجب حکومت نے آج لوک سبھا کو تیقن دیا کہ کسی بھی ہندوستانی ورکر کو کبھی بھی غذا کی کمی نہیں ہوگی۔ وقفہ صفر میں ارکان کی تشویش کے جواب میں وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ دس ہزار سے زائد ہندوستانی ورکرس، سمندر پار اپنی ملازمت کھونے کے بعد مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں ۔ حکومت اس مسئلہ کو نہایت سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ سشما نے کہا کہ وہ ریاض کے ہندستانی سفارت خانہ اور جدہ کے ہندستانی قونصل خانہ سے کہہ چکی ہے کہ پریشان حال ہندوستانی ورکرس کو مفت راشن تقسیم کیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور کویت میں ہندوستانیوں کی بڑی تعداد روزگار سے محرم ہوگئی ہے ۔ آجرین نے ان کی اجرت ادا نہیں کی اور اپنی فیکٹریاں بند کردیں ۔ ان کمپنیوں کو چاہئے تھا کہ وہ اکزٹ (خروج) کے لئے اپنے ورکرس کو این او سی دیتیں۔ یہ کمپنیاں جاچکی ہیں ۔ ہم نے انڈین ایمبسی سے کہا ہے کہ وہ ملک واپسی کے خواہاں ورکرس کو اکزٹ کا عمل تیز کرے۔

10,000 Indians stranded in Saudi Arabia to be brought back

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں